اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلا م آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو یونیورسٹی کے روزمرہ کے معاملات تک محدود کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے ٹرانسفر ، پوسٹنگ ، عارضی تقرریوں پر مکمل پابندی کا حکم جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نےقائم مقام وائس چانسلر کو حکم دیا ہے کہ وہ اگلی تاریخ پر بذات خود عدالت میں حاضر ہوکر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کی گئی تقرریوں ، تبادلوں اور اعلی اختیاراتی کمیٹیوں کے بلائے جانے والے اجلاسوں کے حوالے سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس لبنی سلیم پرویز کے دستخط سے جاری ہونے والا عدالتی حکم نامہ یکم اکتوبر کو جاری کیا گیا۔اس سے قبل وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ نے پروفیسرڈاکٹر روبینہ مشتاق کو قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے پر عرصہ چھ ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی میں سے جو پہلے ہو تک کے لیے مقرر کیا تھا۔ ان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی اپیل میں یہ الزام لگایا گیا کہ ڈاکٹر روبینہ مشتاق پروفیسر کی اہلیت پر پورا نہیں اترتی ہیں۔

اس حوالے سے ایک الگ سے کیس بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس میں محترمہ کی اھلیت کو چیلنج کیا گیا ہے ، نیزعدالت کو یہ بھی باور کرایا گیا کہ قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے وہ ایسے اقدامات، تبادلے اور تقرریاں اور اعلی اختیاراتی کمیٹیوں کے اجلاس مسلسل طلب کر رہی ہیں جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔

اس سلسلہ میں عدالت عالیہ سندھ کے ایک تفصیلی آڈرCP 6199/2015 کابھی حوالہ دیا گیا ہے کہ جسمیں قائم مقام وائس چانسلر کے اختیارات کے حولے سے تفصیلی فیصلہ موجود ہے عدالت عاليہ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں حکم دیا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر روزمرہ امور کی انجام دہی تک محدود رہیں اور ملازمین کی کسی بھی قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ سمیت ہراس اقدام سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں ۔

مانیٹرنگ ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وارننگ جاری کردی۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کو کووڈ 19 مثبت آنےپر جہاں انکے چاہنے والے انکی صحتیابی ہے کےلئے دعا گو ہیں وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہناہے کہ ٹرمپ کی موت کووڈ19 کی وجہ سے ہوجائے گی، جس پر ٹوئٹر نے سختی سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسے صارفین کو وارننگ دی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو معطل کر دے گا جو ٹرمپ کی موت کی امید رکھتے ہیں ، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ٹویٹر کتنی بار ایسا کرنے میں کامیاب ہوگا۔ آسان لفظوں میں کہا جائے تو ٹوئٹرپر صارفین ٹرمپ کی موت کےحوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی ٹوئٹ نہیں کرسکتے۔

ٹوئٹر کے ایک بیان میں لکھا گیا ہے وہ ہر ایک ٹویٹ پر عمل نہیں کرے گا۔ "ہم مواد کو ہٹانے کو ترجیح دے رہے ہیں جب اس کے پاس عملی اقدامات کی واضح آواز ہے جو ممکنہ طور پر حقیقی دنیا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھارت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایپ پر پابندی لگانےکے باوجود ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔سینسر ٹاور کی رپورٹس کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک اگست میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی اور لپ سنکنگ ایپ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگست کے مہینے میں ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی جب کہ فیس بک دوسرے اور انسٹاگرام تیسرے نمبر پر رہی۔سینسر ٹاور کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹک ٹاک ڈاؤن کرنے والے ممالک میں انڈونیشیا اور برازیل شامل ہیں، ٹک ٹاک کے کُل ڈاؤن لوڈرز میں سے 11 فیصد حصہ انڈونیشیا اور 9 فیصد حصہ برازیل کا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگست میں ٹک ٹاک کو 6 کروڑ 34 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست میں دوسرا نمبر فیس بک کا ہے جسے 5 کروڑ 16 لاکھ صارفین کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ فیس بک ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں، فیس بک کے کُل ڈاؤن لوڈرز میں سے 25 فیصد حصہ بھارت جب کہ 9 فیصد حصہ انڈونیشیا کا ہے۔

علاوہ ازیں اگست میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ٹاپ 5 ایپس میں انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، اور پنٹریسٹ بھی شامل ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : امریکی خلائی ادارے ناسا نے خواتین خلا بازوں کے لیے خلائی اسٹیشن پر ایک آزمائشی بیت الخلا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ناسا صفر کشش ثقل والا بیت الخلا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بھیجے گا اور اسے غالباً مستقبل میں چاند کے مشن سے پہلے استعمال کیا جائے گا۔23 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار اس خلائی اسٹیشن کو کارگو شپ پربھیجا جائے گا، یہ خلائی ٹوائلٹ انسانی جسم سے فضلے کو کھینچتا ہے۔

اس حوالے سے ناسا کا کہنا ہےکہ یہ ٹوائٹ ماضی کے ماڈل سے مختلف ہے اور اس کا ویکیوم سسٹم خواتین خلابازوں کی آسانی کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خلائی ٹوائلٹ کو لے جانے والی کارگو شپ کو جمعرات کے روز ورجینیا سے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز سے تین منٹ پہلے تکنیکی وجوہات کی بناء پر مشن کو روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر انجینئرز نے تکنیکی خرابی کو حل کرلیا تو جمعہ کے روز مشن کو دوبارہ روانہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ناسا کا کہنا ہےکہ اس ٹوائلٹ میں یونیورسٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ہوگا اور یہ صفر کشش ثقل کے ماحول میں انسانی جسم سے فضلے کو کھینچنے کے لیے ویکیوم سسٹم استعمال کرتا ہے جب کہ پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اسے کیوبیکل کے اندر بنایا گیا ہے جو بالکل زمین پر موجود عام پبلک ٹوائلٹ کی طرح ہے۔

ناسا کے مطابق اس خلائی ٹوائٹ کا وزن 45 کلو اور لمبائی 71 سینٹی میٹر ہے جب کہ یہ موجودہ ایک خلائی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 65 فیصد چھوٹا اور 40 فیصد ہلکا ہے۔

پشاور: پشاور یونیورسٹی کے جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ کےنئے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو تعینات کردیا گیاہے، اسسٹنٹ رجسٹرار جامعہ پشاور کی جانب سے

جاری اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر جامعہ پشاورنے سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو مقرر کیا۔

ابتدائی طور پر انکی تعیناتی 3 سالوں کےلئے کی گئی ہے۔

پشاور: پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے بطور نئے ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید قیصر شاہ کو تعینات کردیا گیاہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا ہے،

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر محمد عابد نے یونیورسٹی کے آئین 2016 کے مطابق سینڈیکیٹ اجلاس میں منظوری کے بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید قیصر شاہ کو 3 سال کے لئے پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کاڈائریکٹر تعینات کیا۔

پشاور: پشاور یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن 2018 کے فارغ التحصیل گریجویٹس کے لئے تقسیم اسناد کی تقریب یومِ تاسیس کے موقع پر  30 اکتوبرکومنعقد ہوگی۔

جس کےلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اس حوالے سے کانووکیشن کمیٹی کااجلاس پروفیسر ڈاکٹر حسین شہید سہروردی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی ممبران  نے شرکت کی اور کانووکیشن کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی:  جامعہ کراچی نے ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔
کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 06 اکتوبر 2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

جن پروگرامز میں داخلے دیئے جارہے ہیں اس میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ،مارکیٹنگ،اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس،سپلائی چین مینجمنٹ،ایم بی اے ایگزیکیٹو،فنانس اینڈ انویسٹمننٹ اور پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ شامل ہیں۔

خواہشمند طلبہ 06 اکتوبر 2020 ء تک آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں۔

کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وزیر اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام کی کلاسوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے ۔ چھ شعبوں میں تقریباََ پانچ سو طلباء اس پروگرام میں شامل ہیں ۔

SOPSپر سختی سے عمل کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ماسک کے بغیر کسی بھی طالب علم کو کلاس میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سینیٹائزیشن اور ڈس انفیکشن کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔
ایک کلاس میں صرف 25 طلباء کو لیا گیا ہے جبکہ کلاس کی گنجائش 60 طلباء کی ہے تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے ۔

ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کو روزگار کا ذریعہ فراہم کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے وزیرِ اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر انھیں روزگار سے لگانا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبے میں نام پیدا کریں ۔

کراچی: نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور کورونا کی وبا کے خاتمہ کے بعد کامیاب نوجوان پروگرام کی کلاسوں کے دوبارہ آغاز کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔

سرسید یونیورسٹی کے ڈاکٹر طاہر فطانی(پروجیکٹ ڈائریکٹر) اور ڈاکٹر نعمان علی خان(پروجیکٹ مینجر) نے کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کی کوششوں اور کاوشوں پر مبنی ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی جسے شاہد ممتاز نے کافی سراہا ۔

انھوں نے معزز مہمان کو طلباء کی صحت کی حفاظت کے لیے سرسید یونیورسٹی نے جو اقدامات کئے ہیں ، اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔NAVTTC کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی نے سرسید یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور کلاسوں میں پڑھائی کے عمل کا بذات خود مشاہدہ کیا ۔

انھوں نے اپنے وزٹ کے اختتام پر سرسید یونیورسٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی نے انتہائی مختصر نوٹس پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کامیاب نوجوان پروگرام کی کلاسوں کا دوبارہ آغاز کردیا جو قابلِ تحسین ہے ۔ یہ ان کی شاندار کارکردگی کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔