اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: وفاقی جامعہ اردو کی سینیٹ کے43ویں اجلاس کے فیصلے کے مطابق قائم مقام شیخ الجامعہ کا چارج سابق رئیس کلیہ سائنس اورشعبہ زولوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے سنبھال لیا ہےچارج سنبھالتے ہی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے ڈاکٹر محمد صارم کو رجسٹرار،دانش احسان کو ٹریثراراور شرجیل نویدکو سیکریٹری وائس چانسلرجامعہ اردو تعینات کردیا ہے

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ طلباء جامعہ کا اثاثہ ہیں اس لئے ان کی کوشش ہوگی کہ سب سے پہلے جامعہ میں تعلیم کا معیار بہتر بنائیں جس کے لئے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ جامعہ کی ترقی کے لئے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔

اس موقع پررئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ جامعہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر کا اعزاز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے حصے میں آیا جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق جامعہ تعلیم و تحقیق اور تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرینگی اور ہم سب ان کے شانہ بشانہ اس کام میں حصہ لیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈاکٹر محمد صارم،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹر منزہ دانش،پروفیسر محمد صدیق،پروفیسر سیما نازصدیقی،ڈاکٹرسید اخلاق حسین،سیدگوہر علی،ڈاکٹر فرحان شفیق،ڈاکٹر صائمہ فراز،امیر احمد فاروقی،خرم مشتاق،دانش احسان، شرجیل نوید، حسیب زاہد، دانش علی،عدیل صابر،اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کراچی: جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق کےامتحانات میں کل 14772 طلبہ شریک ہوئے،430 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1969 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 16.25 فیصدرہا۔

لندن (ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد برطانیہ میں اسکول کھلنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ در پیش ہے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھل گئے اور میں خود بہت سے بچوں کو جانتی ہوں جنہیں اسکول سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ انہیں نزلہ زکام جیسی علامات ظاہر ہورہی تھیں۔‘

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی،عمران خان

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو 2 ہفتے کے لیے قرنطینہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی ان سے الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔‘

انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ ہمارے پاس کوئی ٹیسٹنگ سہولت موجود نہیں ہے تو یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ وہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا پھر سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہورہا ہے۔‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں ” پاک آسٹریا فیکوچ انسٹی آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی“ کا افتتاح کر دیاہے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے،اگر تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں، انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی، پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے پیسے بچیں اور تعلیم میں لگانا ہے، جتنا تعلیم پر خرچ کریں گے اتنا ہمارے بچوں کا فائدہ ہو گا، بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا اورنگی ٹاؤن کے مختلف اسکولوں میں اچانک چھاپے، چھاپےکے دوران ساڑھے گیارہ نمبر پر واقع الائیڈ اسکول اورنگی کیمپس، فیض پبلک اکیڈمی نامی پری پرائمری اسکول اور بیسٹ وے گرامر اسکو ل فوری طور پر سیل کردیئے گئے

مذکورہ اسکولوں میں پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں تدریسی عمل جاری تھا۔اسکول میں کسی قسم کے ایس او پیز کا کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکولوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی پرائیویٹ اسکول کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا فوری طور پر اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ان والدین کے حوالے کرکے اسکول کو سیل کروائیں مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن کوفوری منسوخ کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

انہوں نےمزید کہا کہ فوری طور پر اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یادرہے حکومت کی جانب سےعالمی وباکےباعث تعلیمی اداروں کو ایس او پیزکےتحت مرحلہ وارکھولنےکی ہدایت کی گئی ہے

خیبر پختونخواہ: خیبرپختونخواہ محکمہ تعلیم ایس او پیز پرعمل درآمدکران میں ناکام  ہوگئی۔ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز)کی خلاف ورزی کرنےوالے16 تعلیمی اداروں کو بندکردیا گیا ہے۔
 
این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد: 6 ماہ گزرنے کے باوجود ملک بھرکے تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ، ملک بھر میں (ایس او پیز)اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی خلاف ورزی اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر تعلیمی اداروں میں وبا پھیلی ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار 15 ستمبر سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں جس کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا فوچوشچول انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح جدید ترین سائنس اور ٹکنالوجی کے وژن کی عکاسی کرے گا۔
پاکستان آسٹریلیا فوچوشچول انسٹی ٹیوٹ کےافتتاح پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ ریٹائرڈجنرل عاصم باجوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹ میں امید ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ سائنس اور ٹکنالوجی کی تعلیم کا ایک مثالی مرکز بن جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا اورنگی ٹاؤن کے نجی اسکول پر اچانک چھاپہ ماکرفیض پبلک اکیڈمی نامی پری پرائمری اسکول کو سیل کردیا ۔ اسکول میں تدریسی عمل جاری ہونے پر فوری طور پر ڈی سی ویسٹ کو اسکول سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے.

جبکہ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

جبکہ اسی روڈ پر قائم ایک اور نجی اسکول بیسٹ وے گرامر اسکول میں بھی پرائمری کلاسز کی تدریس پر صوبائی وزیر نے سیل کرکے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔
یاد رہےحکومت کی جانب سے ملک بھرمیں تعلیمی ادارے مرحلے وار کھولنے کااعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پرائمری جماعتوں کی کلاسز 30 ستمبر تک کھولی جائیں گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ویوو نے ٹیکنالوجی اور سٹائل کا بہترین امتزاج سمارٹ فون وائے 51 پاکستان میں متعارف کرا دیا

فون میں48 میگا پکسل کواڈ کیمرا ،ڈسپلے فنگر پرنٹ سکیننگ، 4500 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری ، ایف ایچ ڈی پلس ایس ایمولیڈ ڈسپلے نصب ہے ، قیمت 36,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

برانڈمنیجرمحمد زوہیر چوہان کا کہنا تھا فون18 ستمبر تک پری آرڈر پر دستیاب ہے ، جبکہ فروخت کا آغاز 19 ستمبر سے کیا جائے گا۔