اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نےگورنمنٹ وومن کالج شارع لیاقت کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے طالبات کی کالج میں داخل ہوتے وقت کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
اس موقع پران کا کہنا تھاکہ تمام طالبات ماسک کو یقینی بنائیں ،کالج میں کلاسوں میں سوشل دوری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

صوبائی وزیر نےساتھ ہی کوتوال اسکول اور سی ایم ایس اسکول کا بھی دورہ کیاصوبائی وزیر نے ان اسکولوں میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی:سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔کورونا وبا کے پیش نظر ٹیسٹ مختلف شفٹوں میں لیا جارہا ہے کمپیوٹر بیسڈ آن لائن ٹیسٹ میں متعدد طلبہ نے حصہ لیا۔ داخلہ ٹیسٹ انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والوں کالیاگیا۔

ٹیسٹ کا جائزہ لینے کےلئے وائس چانسلر، ڈینز اور رجسٹرار کا مختلف کمپیوٹر لیبز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلرمجیب الدین صحرائی میمن کاکہنا تھاکہ داخلے میرٹ پر دیے جائیں گے جبکہ گریجوئیٹ اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ لینے والوں کا براہ راست انٹرویو لیا جائے گا

انہوں نے مزید بتایاکہ جامعہ 15ستمبر سے کھول دی جائے گی ، تعلیمی ادارے کھلنے پرطلبہ، اساتذہ،اسٹاف سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرے۔

6ماہ بعد تمام تعلیمی ادارے کھلنے پر صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے لیاری کے علاقوں آگرہ تاج کالونی، موسی لائن، نیاآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں قائم ٹی ایس ایف اسکول، عبداللہ ہارون اسکول، عبداللہ ہارون کالج اور دیگر کا دورہ کیا.صوبائی وزیر نے مختلف کلاس روم کا دورہ کیا.

دورے پرسعید غنی نے اسکول کے باہر موجود وین ڈرائیوروں کو ماسک فراہم کئے اور انہیں سختی سے ماسک پہنے رہنے کی تلقین کی.اسکول میں ٹیچنگ و نان ٹیچینگ اسٹاف مکمل ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

 

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کھارادر میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولز کے دورے پر پہنچ گئے

صوبائی وزیر نے ایرانیان گورنمنٹ اسکول، کے ایم اے اسکول، رونق اسلام گرلز کالج سمیت دیگر کا دورہ کیا.

اس موقع پر وزیر تعلیم سعید غنی نے اسکول کے ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہم اپنے آپ کو اور اپنوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیںاور اسکول کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہمیں کرونا کو شکست دینا ہے

مانیٹرنگ ڈیسک: فیس بک نے کورونا وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ہم جماعتوں میں رابطے کےلئے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا ہے جسے ’فیس بک‘ کیمپس کا نام دیا گیا ہے۔

ماضی میں ایسی ہی ایک ایپ ’فیس میش‘ کے نام سے مارک زکربرگ نے اس وقت بنائی تھی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے۔ اس وقت فیس میش ہارورڈ کے طلباوطالبات کی ایک ڈائریکٹری جیسی ویب سائٹ تھی۔ اس کےبعد اس خیال سےفیس بک نےجنم لیا جو کرہِ ارض پر سوشل میڈیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

اب دوبارہ مارک زکربرگ کو کالج کا خیال آیا ہے۔ اس کے تحت فیس بک کی ایک مخصوص جگہ کالج کے طلبا و طالبات کو دی جائے گی ۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ کیمپس جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں اور طالبعلم آن لائن پڑھائی کررہے ہیں۔ اس تناظر میں ہر کوئی کالج کے روزوشب سے جڑنا چاہتا ہے۔ اس لئے یہ ایک کالج نیٹ ورک ہوگا۔ اس پلیٹ فارم کی بدولت کالج سے دور رہ کر بھی کالج سے وابستہ رہا جاسکتا ہے۔

اسے یوں سمجھئے کہ یہ فیس بک ورک پلیس ہی کی طرح کا پورٹل ہے جو صرف کالجوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس میں کالج کے ای میل ایڈریس کی تصدیق کے بعد کھولا جاسکے گا۔ طلبا و طالبات اسٹڈی گروپس بناسکیں گے اور مجازی تفریبات جاری رکھ سکیں گے۔

ہر کیمپس پروفائل میں آپ کا نام ، کور فوٹو، اپنے فیس بک کی پروفائل کی تصویر ہوگی۔ ساتھ ہی ڈگری کا سال اور دیگر تفصیلات بھی شامل کی جاسکیں گی۔ جب آپ چاہیں اپنا پروفائل ختم کرسکیں گے۔

 

کراچی :  میٹرک جنرل گروپ ریگولروپرائیویٹ سالانہ امتحانات 2020 کے امتحانی نتائج قبل از وقت جاری کرنے پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سعید الدین صاحب اور تمام بورڈ ملازمین کو مبارکباد دی۔
ایپکا میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے منتخب نمائندوں عبدالوہاب لاکھو صدر سلمان احمد خان سنئیر نائب صدر ارشاد احمد خان جمالی جونیئر نائب صدر شکیل لقمان جنرل سیکریٹری زیڈ ایچ بھٹی ڈپٹی جنرل سیکریٹری بلال حسین فنانس سیکرٹری شعیب سلیم چیمپیئن پریس سیکریٹری اور امیر بخش آفس سیکریٹری نے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین صاحب ناظم امتحانات عبدالزاق ڈیپر سیکریٹری سید محمد علی شائق اور تمام بورڈ ملازمین کو میٹرک جنرل گروپ سالانہ امتحانات برائے 2020اور قوت سماعت سے محروم اسپیشل بچوں کے سب سے پہلے امتحانی نتائج جاری کرنے پر مبارکباد پیش کی

ڈاکٹر سعید الدین صاحب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کہ میٹرک کے طلباء وطالبات کا قیمتی سال ضائع نہ ہو تمام متعلقہ افسران و ملازمین نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت سندھ کی فراہم کردہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان امتحانی نتائج کے قبل از وقت اجراء کو یقینی بنایا جس کے لئے چئیرمن بورڈ و تمام بورڈ ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین صاحب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں بورڈ ملازمین شب و روز محنت کرکے میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کے قبل از وقت اجراء کو بھی یقینی بنائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت نجی تعلیمی اداروں کی مختلف ایسوسی ایشنز کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق کھولیں جائیں گے اور اس حوالے سے جہاں حکومت اور انتظامیہ بھرپور تیاریاں کررہی ہیں وہاں نجی تعلیمی اداروں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اسکول وین میں آنے والے بچوں کے حوالے سے والدین جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اورکوشش کریں کہ اگر ممکن ہو تو وہ بچوں کو خود اسکول چھوڑنے اور لینے کا انتظام کریں۔ جو نجی تعلیمی ادارے کرونا کے باعث اپنی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کراسکیں ہیں ان کی آئندہ تعلیمی سال کی ازخود تجدید کردی جائے گی تاہم انہیں اس حوالے سے جو قواعد و ضوابط اور کاغذی کارروائیاں ہیں وہ پورا کرنا ہوں گی۔

۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے حوالے سے ایک نیشنل پالیسی مرتب دی گئی ہے اور ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے تمام مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں تین مختلف فیز میں کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلاس نہم تا جامعات تک 15 ستمبر کو جبکہ کلاس 6 تا 8 تک 21 ستمبر جبکہ پری پرائمری اور پرائمری کلاسز 28 ستمبر کو کھولی جارہی ہیں۔ ا

انہوں نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز پر واضح کیا کہ تمام نجی اسکولز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان تاریخوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی تعلیمی ادارے فراہم کردہ ایس او پیز مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مختلف نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے عہدیداران نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس حوالے سے اپنی بھرپور تیاریوں کا سلسلہ شروع کرچکیں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں کے باعث بچوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ نہ ہو۔ ان عہدیداران نے صوبائی وزیر سے استدعا کی کہ چونکہ جو بچے مختلف اسکول وین یا ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسکول آتے ہیں اس حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی مرتب کی جائے۔

اس موقع پر سعید غنی نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کو صوبائی اور ضلعی سطح پر بنائی جانے والی مانیٹرنگ کمیٹیوں، ڈی سی کی سطح پربنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی میں محکمہ صحت کے افسران کو شامل کرنے کے اسباب سمیت دیگر پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سعید غنی نے اس بات پر زور دیا کہ نجی اسکولز اپنے تعلیمی اداروں میں اسپرے، سینیٹائزر، ماسک کا استعمال اور ہاتھ دھونے سمیت دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ اسکول کے اندر موجود کینٹین پر کسی قسم کے کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی رکھیں اور اسکولز کے باہر بھی اشیاء کی فروخت پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز یا متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرکے اس کا سدباب کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹیوں کو بھی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم اس کے باوجود اگر اسکول کی انتظامیہ اس ایس او پیز کے برخلاف کوئی بات سمجھتی ہے تو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منصوب احمد صدیقی، ماہر تعلیم شہناز وزیر علی اور دیگر بھی موجود تھے

جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کھولنے سے قبل طلباو طالبات کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔
کوویڈ 19 ایڈوائزری محکمہ صحت سندھ کے تحت ایس او پیز کی روشنی میں بنائی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جو غیر ملکی طلبا و طالبات 15 روز قبل کراچی آئے ہیں وہ اپنا کوویڈ ٹیسٹ کراکر رپورٹ جامعہ کراچی میں جمع کرائیں، اگر کورونا وائرس کی کسی طلبا کو علامات ہیں تو انہیں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایڈوائزری کے مطابق جن طلباکو سینے کا انفیکشن ہے وہ جامعہ نہ آئیں، جامعہ کراچی میں مجمع لگانے یا ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے ، کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے تک سیمینارز اور امتحانات نہیں ہوں گے جبکہ لائبریری میں طلباو طالبات کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی، لائبریری سے جاری کتابوں کی مدت پانچ روز کردی گئی ہے ۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ جامعہ کراچی میں طلباو طالبات سمیت عملے کو بھی کہا گیا ہے کہ ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے جبکہ امتحانات اور کلاسز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا ۔

طلباو طالبات سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملہ ماسک کا استعمال لازمی کرے گا۔ ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث جامعہ کراچی کلینک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی : جامعہ اردو نے امتحانی فارم جمع جاری کردیئے ۔

اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق کلیہ تعلیمات، فنون، معارف اسلامی ایم اے اور بی ایس مارننگ پروگرام کے امتحانی فارم14ستمبر تک جامعہ کی ویب سائٹ سے آن لائن پُرکرکےجمع کرائےجاسکتے ہیں.

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔
کر شجرکاری مہم 2020کا افتتاح کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل نے کچنار پارک میں پودا لگا کرکیا۔

اس موقع پر اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن،سی ڈی اے اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

COMSATS university holds plantation campaign - Pakistan Observer

اس موقع پر میئراسلام آبادشیخ انصر عزیزمہمان خصوصی تھے جنہوں نےشجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے طلبہ و طالبات کے کردار کو سراہااس حوالےسےانکاکہناتھاکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے دارالحکومت میں ایسی کئی شجر کار ی مہمات میں متعد د پارٹنر ایسوسی ایشنز کے ساتھ اشتراک کیا ۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ہم ایسی کوششوں اور عزم کے ساتھ ایک بار پھر اسلام آباد کو دنیا کے سبزترین دارالحکومتوں میں شامل کر سکتے ہیں۔