اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نجی اسکول میں حادثہ کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے مرحوم بچی کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی.

 سعید غنی کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے پرائیویٹ اسکولز کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے.تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور بچی کے والدین کی تدفین میں مصروفیات پر ان کا بیان نہیں لیا جاسکا ہے۔

انہوں نےمزیدبتایا کہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بچی کی طبعیت بالکل ٹھیک تھی اور وہ اسکول گئ تو اس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھاانہوں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایک سے دو روز میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی.اگر واقعہ میں اسکول انتظامیہ ملوث ہوئی تو اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ کی جانب سے بھی کارروائی کی جائے گی۔ بچی کے والدین جس طرح چاہیں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی، ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.

کراچی:  سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی  کی جانب سے ٹیچرز ایسوسی ایشن نےسندھ بھر میں جامعات کے کھلنے پرحکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کےاراکین کی طرف سے تمام ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک ری یونین کا اہتمام کیا جس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ جامعہ میں اساتذہ کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انجمن کے صدر آصف حسین سموں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی ترقی کا دارومدار اساتذہ کی بہتری پر منحصر ہے۔ اسی ضمن میں ایگزیکٹو ممبران کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ16تا 21 ستمبر حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد کیا جائے گا،

جس میں کراچی کے 5202امیدواروں سمیت تقریباً نو ہزاردو سوانتالیس طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔جامعہ ترجمان کے مطابق طالب ِ علموں کے لیے ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا،اپنے سینیٹائزراور پانی کی بوتل ساتھ لانالازمی ہے۔ کووڈ 19کے پیش نظر، سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک 3شفٹوں میں لیا جائے گا،جمعے کے روز دو شفٹیں ہوں گی۔

28 مختلف لیبس میں ہر شفٹ میں آٹھ سو طالبِ علموں کا ٹیسٹ لیا جائے گاجس میں طلبا کی تعداد 6227 جب کہ 3012 طالبات کی شرکت متوقع ہے

یاد رہے کہ جامعہ کی2097 سیٹوں بالشمول تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی60سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی565 سیٹیں مختص ہیں جب کہ پہلی بار ضیا الدین بورڈ کی 18ریگولر اور 4سیلف فنانس سیٹیں بھی اس میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ میرٹ لسٹ27 ستمبرکو آویزاں کی جائے گی جب کہ 28ستمبر سے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ڈے اور اورینٹیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا

 

کراچی: وفاقی اردویونیورسٹی کے تینوں کیمپسزکھول دیئے گئے۔
وفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر ساجدجہانگیر کے مطابق جامعہ اردوکے تینوں کیمپسز(گلشن اقبال، عبدالحق اور اسلام آبادکیمپسز)کے انتظامی وشعبہ جاتی دفاتر15ستمبر2020سے عمومی اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے جہاں طلباء و طالبات رہنمائی کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں

تمام شعبہ جات میں جاری سمسٹر کے آن لائن امتحانات کو15اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ نئے سمسٹر کا آغاز16اکتوبر2020 سے ہوگا۔
تدریسی و غیر تدریسی عمّل اور طلبہ(COVID-19) سے متعلق جاری حکومتی سفارشات(SOPs)پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی جامعہ کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ چند ماہ قبل سندھ حکومت نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جدید بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری کی تکمیل کے لیے تقریبا ًساڑھے پانچ کروڑ روپے(RS.58.28million)مختص کیے تھے

حکومتِ سندھ کے تعاون سے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں موجودہ وبائی صورتِ حال میں 80ہزار سے زیادہ پی سی آر پر مبنی کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے، جس سے اس ادارے کی تحقیقی استعداد کا اندازہ ہوتا ہے، یہاں روزانہ ایک ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں


پروفیسر اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی اس کارکردگی پر ادارے کے محققین اور اسٹاف کی دن رات کی کوششوں کو سراہا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکڑ عذرا فضل پیچو کے مسلسل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکڑ عذرا فضل پیچو کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا

اس موقع پرشیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، چیئرپرسن ڈاکٹر پیجوانی میموریل ٹرسٹ محترمہ نادرہ پنجوانی اور حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال نے پروفیسر اقبال چوہدری اور اُن کی ٹیم کواس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واشنگٹن: فیس بک انتظامیہ نے ایک سے چھ ہفتوں کے لیے اپنا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ بند کرنے والے صارفین کو 120 ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے، یہ حیران کن پیشکش امریکی صدارتی الیکشن کے تناظر میں دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتطامیہ نے صارفین کے لیے ستمبر کے آخر تک ایک منفرد اور ناقابل یقین پیشکش کی ہے، اس پیشکش سے فائدہ اُٹھانے والے صارفین کو 10 سے 120 ڈالر تک انعام دیا گا جس کے لیے صارفین کو صرف اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو ایک سے چھ ہفتے کے لیے بند کرنا ہوگا۔

دراصل ایک سروے کے لیے یہ انعام رکھا گیا ہے جس کے ذریعے فیس بک انتظامیہ جاننا چاہتی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس انتخابی نتائج پر کس طرح اور کتنا زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں متوقع ہیں اور اسی تناظر میں فیس بک انتظامیہ نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

کراچی: نجی اسکول میں طالبہ کی ہلاکت کے معاملے پر اسکول انتظامیہ کا بیان سامنے آگیا۔
 
 
نجی اسکول کے چیئرمین محمد آصف خان کاکہنا ہےکہ طالبہ اریبہ صبح پونے آٹھ بجے اسکول آئی تھی، کورونا کے باعث بچوں کی تعداد بھی انتہائی کم تھی انہوں نے مزید بتایا کہ بچی جس سیڑھی سے گری وہ چھ اسٹیپس کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ واقعے کےفوراً بعد بچی کے والدین کو فوری بلوایا گیاتھا
 

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گرکرجاں بحق ہونے والی طالبہ کی خبر پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی سے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائے کہ سانحہ کیسے ہوا اور سانحہ کے بعد اسکول کی انتظامیہ نے کیوں فوری طور پر بچی کو اسپتال نہیں پہنچایا؟

اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر نویں جماعت کی طالبہ جاںبحق

جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کی ہدایات پر فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. ڈی جی منصوب صدیقی متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اسکول پہنچ گئے ہیں اور سانحہ کے حوالے سے تمام حقائق کی تحقیقات کررہے ہیں.

ڈی جی پرائیویٹ اسکولزمنصوب صدیقی کاکہنا ہے کہ نجی اسکول سانحہ میں جاں بحق طالبہ کے حوالے سے مکمل رپورٹ جلد ہی وزیر تعلیم کو پیش کی جائے گی

کراچی: لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کا پہلا دن بچی کی موت کا دن بن گیا۔ ہیپی پیلس اسکول گرلزکیمپس اسکول عائشہ منزل میں نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ اریبہ آصف سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی کوتاہی سے بچی جان سے چلی گئی انتظامیہ بچی کو ہسپتال نہیں لےگئی ناہی گھروالوں کو فورا اطلاع دی کافی دیر گزرنے کے بعد بچی کو کلاس ٹیچر اسکول لے گیا موت کی تصدیق کے بعد ٹیچر اسکول سے فرار ہو گیا۔

کراچی : 6 ماہ لاک ڈائون کے بعد آج سندھ سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔

تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہےکہ آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئےاللہ ہمارے بچوں کو اپنی امان میں رکھے۔انکا ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ وزیر اعظم کی حکمت عملی زبردست رہی، اسمارٹ وزیراعظم کااسمارٹ لوک ڈاؤن کو دنیا نے تسلیم کیا اور پاکستان نے کامیابی سے اس وبا کا مقابلہ کیا۔

 

واضح رہے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرکےتعلیمی ادارے گزشتہ6 ماہ سے بند تھے