اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات اور تعلیمی اداروں کی تقریباً 6 ماہ بندش کے نتیجے میں ایم اے ، بی ایس ایم ایس سی، ایم ایس اور ایم فل پی ایچ ڈی کے ان طلبا و طالبات جن کے تحقیقی مقالے یا پروجیکٹ ، تھیسس جمع کرانے کی پانچ ماہ کی مہلت دے دی۔

اعلان کے مطابق تھیسس جمع کرانے کی اب نئی تاریخ 31جنوری 2021ہے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر امتحانات ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کے مطالبے اور چیئرمینز ، ڈینز ، سپروائزرز کی تائید اور صدر جامعہ کی منظوری سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے تحقیقی مقالے یا پروجیکٹ ، تھیسس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31اگست 2020تھی۔

بھارتی حکومت نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی سمیت مزید 118 چینی ایپس پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت، خود مختاری، دفاع اور امن عامہ کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ ان ایپس میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی چین کی اہم کمپنی ٹینسنٹ بھی شامل ہے۔ پب جی جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی ملکیت ہے تاہم اس کا موبائل ورژن چینی ٹینسنٹ نے بنایا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جن چینی ایپس پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پب جی کے علاوہ پب جی موبائل لائٹ، نارڈیک میپ، لیوک، وی چیٹ ورک، وی چیٹ ریڈنگ، علی پے، یوکو، لوڈو، ایپ لاک، لوڈو آل سٹار اور دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی بھارت میں بھی بہت مقبول ہے دنیا بھر کی طرح انڈیا میں بھی لاکھوں نواجوان اس کو پسند کرتے ہیں۔ اس حکومتی اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کی فوم اینڈ بیڈ کمپنی ‘ویک فٹ’ نے صرف نیند پوری کرنے کے پیسے کمانے کی منفرد انٹرنشپ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے انٹرنیز کیلئے عمر، جنس اور تعلیم کی کوئی قید نہیں رکھی۔ مذکورہ کمپنی نے گزشتہ سال اس منفرد انٹرنشپ کا آغاز کیا تھا اور رواں سال ایک بار پھر کمپنی نے انٹرنشپ کا اعلان کردیا۔

انٹرنشپ میں اپلائی کرنا انتہائی آسان ہے، کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن فارم دیا ہے البتہ کمپنی کی واحد شرط یہ ہے کہ وہ افراد ہی انٹرنشپ کیلئے اپلائی کریں، جنہیں زیادہ دیر تک سونے کا شوق ہے اور وہ ثابت کر سکیں کہ نیند ہی ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتخب ہونے والے انٹرنیز کو 100 دن تک یومیہ 9 گھنٹے سونا ہوگا اور پرسکون نیند کرنے کے بدلے انہیں بھارتی ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں تلاش کمیٹی نے 12 امیدواروں کو 9 ستمبر کو انٹرویو کے لئے طلب کرلیا ہے

لیاری یونیورسٹی کے امیدواروں میں دو وائس چانسلرز بھی شامل ہیں جن میں لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ اور سندھ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت بھی شامل ہیں جب کہ باقی امیدواروں میں ڈاکٹر نبی بخش جمانی، پروفیسر امداد اسماعیلی ، پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو، پروفیسر ڈاکٹر حسین بخش مری ،پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد ، پروفیسر ڈاکٹر عارف مہر، ڈاکٹر فتح محمد مری، ڈاکٹر ناہید ابرار، ڈاکٹر عبدالرزاق اور پروفیسر عبدالغفور شامل ہیں۔

لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی مدت گزشتہ برس مارچ میں ختم ہوگئ تھی تاہم سکریٹری بورڈز و جامعات ریاض صلاح الدین نے ان کو دوسری مدت کے لیے بھی وی سی مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیجی مگر وزیر اعلی سندھ نے سمری مسترد کرتے ہوئے وائس چانسلر کا اشتہار دینے کی ہدایت کی تاہم اس عمل میں محکمہ بورڈز و جامعات نے روایتی سستی دکھائ اور اشتہار دینے میں سوا سال کی تاخیر کی اور تاحال یہی صورتحال حیدر آباد کی جنرل یونیورسٹی کے لیے کی جارہی جہاں وی سی کا اشتہار ہی نہیں دیا جارہا ہے اور ڈیرھ سال سے کالج پروفیسر کو بااثر شخصیت کی سفارش ہر قائم مقائم وی سی مقرر کررکھا ہے۔

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن نےانڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ وظائف کےسلسلےمیں ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے علامہ محمد اقبال اسکالرشپس فار افغان نیشنلز پراجیکٹ کے تحت افغان طلبا کو تعلیمی سال 2020 کیلئے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ وظائف کے سلسلے میں ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

اسلام آباد:  پی ٹی اے نے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی اے نے یوٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی، پی ٹی اے نے یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ یوٹیوب غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو بلاک کرے، نفرت انگیز اور نقصان دے آن لائن مواد کو فوری بلاک کیا جائے، یو ٹیوب مواد کی نگرانی کیلئے موثر میکنزم بنائے نیزکمپنی کو مقامی قوانین اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرنے کا کہا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے یوٹیوب کو پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کیلئے ہر طرح کی مدد دے گی۔

 

کراچی: جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت پر دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹرز پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ڈاکٹر سید محمود حسن نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کامقصددونوں جامعات کے مابین تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں سے باہمی مفاداتی اور تعلیمی اشتراک کو فروغ دینا ہے جس میں مشترکہ تحقیق،مقالوں کی اشاعت اور مشترکہ تحقیق سے بننے والی مصنوعات کا پیٹنٹ حاصل کرناہے۔

علاوہ ازیں مشترکہ تحقیقی پروپوزل سے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔دونوں جامعات کی جدید لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کیا جائے گااور ٹریننگ،کانفرنسز،ورکشاپس اور تعلیمی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔دونوں جامعات تحقیق کی کمرشلائزیشن میں بھی ایک دوسرے کی معاونت کریں گی۔

کراچی: محمد علی علی جناح یونیورسٹی کراچی میں 15 ستمبرسے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ گزشتہ روز ماجو یونیورسٹی کیمپس میں ڈائریکٹر آن لائن ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر عاصم امداد کی زیرصدارت چھ ماہ کے تعطل کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لینے کا جائزہ لینے کے لئے  ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے بعد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس ضمن میں تمام طلبہ کو بیک وقت یونیورسٹی کیمپس میں بلانے کے بجائے انہیں مرحلہ وار طلب کیا جائے گا ، سب سے پہلے نئے سمسٹر فال 2020 میں داخلہ لینے والے طلبہ کی فزیکل کلاسز شروع کی جائیں گی جبکہ پہلے سے ہی زیر تعلیم بقیہ طلبہ کی کلاسز مرحلہ وار شروع کی جائیں گی۔ یونیورسٹی کھلنے کے بعد فزیکل کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاس کا سلسلہ بھی بدستور جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فزیکل کلاسز لینے کے لئے آنے والے طلبہ کو ایک حلف نامہ دینا ہوگا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی بیماری کا شکار ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ قطعی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی آنے والے طلبہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا ، سماجی دوری کا خیال کرے گا اور یونیورسٹی کی حدود میں کم سے کم نقل و حرکت کرے گا ۔

اجلاس کو کو بتایا گیا کہ کسی کلاس میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ڈبل شفٹ کی جائے گی یا ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن بلایا جائے گا۔ اجلاس میں طلباء کو سینیٹائزر کی فراہمی ، سینیٹائز بکس لگانے، ٹمپریچر گن ، قطار کی صورت میں فٹ اسٹیپس اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائیلاسس مشین تیار کرکےنیاکارنامہ انجام دےدیا۔

پاکستان کی نجی میڈیکل کمپنی نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سےپاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائیلاسس مشین تیار کرلی جس سے مریض گھر میں ہی بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائیلاسس کر سکیں گے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی پہلی بلڈ لیس (bloodless) ڈائیلاسس مشین بنانے والی میڈیکل ڈیوائسز کمپنی بائی اونکس (Byonyks) کے بانی فرخ عثمان نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے ملاقات کی۔

فرخ عثمان نے انہیں بتایا کہ بائی اونکس نے یہ رسک فری ڈائیلاسس مشین اگنائیٹ سیڈ (SEED) فنڈنگ اور اینجل انویسٹرز کے تعاون سے تیار کی ہے، اس ڈائیلاسس مشین سے کڈنی کے مریض گھر میں بلڈ لیس اور بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائیلاسس کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ مشین کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر تیاری ہوگی، اس مشین سے مہنگے طرز علاج سے نجات اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

ویب ڈیسک: ہایئر ایجو کیشن کمیشن اور وزیر اعظم پاکستان اسکالرشپ احساس پرو گرام برائے انڈر گریجویٹ کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، سینئر وائس پریزیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس مس رومانیہ تنویر شیخ، ڈاکٹر سلمان مبارک اور ڈاکٹر شفیق پتا فی تھے ۔

تقریب میں 281طلبا و طالبات میں 2کروڑ 64لاکھ 39ہزار روپے کی سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کے تحت زرعی جامعہ کے انڈر گریجوایٹ پروگرام کے ہر سمسٹر میں سے منتخب کئے گئے طلبا و طالبات کی مکمل ڈگری کی ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی اور اس کے علاوہ نمایاں طلبا و طالبات کو وظیفے بھی دئیے جائینگے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ اس سکالر شپ کی وجہ سے مستحق طلباو طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی اور وہ بخوبی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے جانب سے شروع کئے گئے احساس پرو گرام کے ذریعے مستحق لوگوں کو مدد مل رہی ہے ۔