اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قائد اعظم کے مزارپرحاضری دی۔

Image

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی ،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

Image

جس کی تصاویر وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کا 10 اگست 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 ستمبرجبکہ 12 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 ستمبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔

بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کا 08 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 15 ستمبر ، 11 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ 17 ستمبراور 13 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 19 ستمبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی: کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں اسکول دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سےطبی ماہرین نے پریس کلب میں میڈیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشئس ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے کانفرنس منعقد کی۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر بشری جمیل، ڈاکٹر عزیز اللہ، ڈاکٹر سعدیہ عامر، ڈاکٹر اسمہ نسیم، ڈاکٹر شوبہ لکشمی اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں طبی ماہرین نے بھی 15 ستمبر سےکراچی سمیت چاروں صوبوں میں اسکول کھولنے کے حکومتی فیصلے کو تسلی بخش قرار دےدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے اسکول کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کورونا وائرس سے بچوں کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اس موقع پرڈاکٹر سعدیہ عامر نے کہا کہ ، کراچی میں ریسٹورینٹس، پارکس سمیت تمام تفریحی مقامات کھول دیئے گئے جہاں بچے بھی جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بچو ں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہے وائرس کےپھیلائو میں کمی آئی ہے ختم نہیں ہوا ہےجبکہ اسپتالوں میں قائم کورونا وائرس کے بچوں کے یونٹس بہت زیادہ استعمال نہیں ہوئے۔اسکول انتظامیہ خیال رکھے ایس او پیز پر خود بھی عمل کریں اور بچوں کو بھی کروائیں، اگر اسکول کھلتے ہیں تو بچوں کو اسکول بھیجنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ڈاکٹر شوبہ لکشمی نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کو اسکول جاتے وقت ہاتھ صاف رکھنے کا صحیح طریقہ بتائیں، صفائی ستھرائی کے تمام عوامل پر عملدرآمد کروائیں اس حوالے سے مختلف طریقوں سے بچوں کو تربیت دی جائے۔ احتیاط بہت ضروری ہے بچوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی ضرور فراہم کریں

اسلام آباد: آج پاکستان کے پہلے گورنرجنرل اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح 25دسمبر1876کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کیلیے جدوجہد کی، قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔
یوم قائد اعظم کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوںگی جن میں ان کی خدمات پرروشنی ڈالی جائے گی۔

کراچی: کراچی پریس کلب پر سندھ بھر کے سرکاری اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔

احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں جنھوں نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں

اساتذہ کے احتجاج پر سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو نے اساتذہ رہنماﺅں کو ملاقات کیلئے اپنے دفتر بلایا

اساتذہ رہنماﺅں کا4رکنی وفد سندھ ایجوکیشنل گرینڈ الائنس کے چیئرمین مقصود احمد مہیسرکی قیادت میں روانہ ہوگیا۔ وفد میں گسٹا کے جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ مہر ،ایپکا رہنما عمران غلام علی ،ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر احمد بھی شامل ہیں

کراچی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی
ملاقات میں سیکرٹری تعلیم سندھ محمد احمد ناریجو ، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری تعلیم رفیق طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سندھ فوزیہ خان، محکمہ تعلیم سندھ کے افسران بھی موجود ہیں.
 
ملاقات میں ملک بھر میں تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکاکہناتھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے.کووڈ 19 کے بعد ملک بھر میں تعلیم کے حوالے سے مشکلات ضرور ہوئی ہیں لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس کا زیادہ سے زیادہ ازالہ کیا جاسکے.
 
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہناتھا کہ ملک بھر میں کووڈ 19 کے بعد تعلیمی اداروں کے حوالے سے مشترکہ پالیسی کے باعث بہت سے مسائل کا حل ممکن ہوسکا ہےہم اس بات پر متفق ہیں کہ تعلیمی اصلاحات کے لیے تمام صوبوں کی مکمل مشاورت ہو
 
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی نصاب، تعلیمی سال سمیت تمام پر تمام صوبوں کی مشاورت سے ہم ملک بھر کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنا سکیں گے

پاکستانی طلبہ کی زندگی بہتر بنانے کے لیےمتحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کمپنی ’لاک اینڈ اسٹاک‘ نےیہاں بھی اپنے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

لاک اینڈ اسٹاک طلبہ کو ان کے موبائل فونز بند رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے والی ایک فری موبائل ایپ ہےاور بدلے میں انہیں مختلف طرح کے مالی و تعلیمی فوائد اور رعایتیں دی جاتی ہیں۔

طلبہ کو فون بند رکھنے پرفی منٹ ایک ’کی‘ (key) ملتی ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء، انٹرٹیمنٹ اور مختلف برانڈز پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے وہ دنیا کی معروف جامعات میں اسکالر شپس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ’کی‘ سے طلبہ کومختلف اداروں میں نوکری اور انٹرن شپ حاصل کرنے کے مواقع بھی مل سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں اس ایپ کاآغاز دبئی میں ہوا اور تب سے اب تک تقریباً 50 ہزار سے زائد طلبہ مجموعی طورپر 558 سال کے برابر وقت آف لائن رہ چکے ہیں۔

موجود ہ دور میں موبائل فونز کی اسکرین کے سامنے گھنٹوں وقت گزارنا ایک نشے کی صورت اختیار کرگیا ہے اور یہ ’ڈیجیٹل‘ نشہ طلبہ میں بھی پھیل چکا ہے اور بالخصوص 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ سیکڑوں گھنٹے اسمارٹ فونز پر صرف کردیتے ہیں۔’لاک اینڈ اسٹاک‘ کے 23 سالہ شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کریگ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد طلبہ کی زندگی میں بہتری لانا ہے اور ہم دنیا بھر میں ڈیجیٹل نشے کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں۔

کریگ فرنینڈس کو اس منصوبے کا خیال 2017 میں معیشت سے متعلق ایک لیکچر کے دوران میں آیا تھا جب وہ امریکا کی یونیورسٹی آف آئیووا میں زیر تعلیم تھے۔

لاک اینڈ اسٹاک ایپ کی پروگرامنگ طالب علم کے اسمارٹ فون سے دور رہنے کے وقت کو ٹریک کرتی ہے اور سوشل میڈیا ایپس کے نوٹیفکیشن کو بلاک کردیتی ہے جس سے طالب علم اپنی پسند کی دیگر سرگرمیوں پر وقت صرف کرسکتا ہے۔

اس ایپ میں طالب علموں کے درمیان سب سے زیادہ دیر آف لائن رہنے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے زیادہ دیر تک موبائل فون سے دور رہنے والے طالب علم کو ہر ہفتے انعام دیا جاتا ہے۔طلبہ اپنے اسمارٹ فون کو بند یا اس سے دور رہ کر ڈسکاؤنٹس اور دیگرپیشکشوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے اسکالرشپ پلیٹ فارم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے طلبہ دنیا کی 400 سے زیادہ جامعات کے پلیٹ فارم سے منسلک ہوسکتے ہیں جہاں طلبہ کو فونز سے دور رہنے پر یونیورسٹی فیس میں رعایت اور امداد کے بدلے خدمات فراہم کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔

2019 میں لاک اینڈ اسٹاک کے ذریعے طلبہ نے اسکالر شپس اور فیسوں میں رعایت کی مد میں 5 لاکھ ڈالر سے زائد کی بچت کی جبکہ رواں سال اب تک طالب علم مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی اسکالر شپس حاصل چکے ہیں۔ لاک اینڈ اسٹاک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے

کراچی: اسکول انتظامیہ اسکول فیسوں اور الائونسز میں اضافے کے باعث اسٹوڈینٹس پیرنٹس فیڈریشن کی جانب سےاحتجاج مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹوڈینٹس پیرنٹس فیڈریشن کی جانب سے گشن اقبال بلاک 7 میں نجی اسکول کے سامنے مظاہرین نے شدید گرمی میں احتجاج کرتے ہوئے نجی اسکول انتظامیہ کی من مانیوں کے خلاف نعرے بازی کی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کاروباری حضرات مشکلات کا شکار ہیں جبکہ نوکری پیشہ افراد کو تنخواہیں نہ ملنے کی مشکلات ہیں ان حالات میں اسکول انتظامیہ اسکول فیسوں اور الائونسز میں کی کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ جب تک فیسوں اور الائونسز میں کمی نہیں کرتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

کراچی:ضیاالدین یونیورسٹی کی جانب سے فزیوتھراپی کے عالمی دن کے حوالے سےروڈ ٹو ریکوری: فزیوتھراپی ان ریہیبلیٹیشن اینڈ کووڈ 19 کے موضوع پر آن لائن ورچوئل سیمنار کا انعقاد کیا گیا

جس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے فزیوتھراپسٹ کے کام کو سراہنا اور کورونا کے اس خطرناک دور میں جس طرح فزیوتھراپسٹ نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا کام جاری و ساری رکھا اس کو دنیا کے سامنے لانا تھا

اس موقع پر ضیاالدین کالج آف ریہبلیٹیشن سائنسز کی پرنسپل ڈاکٹر سمیرا فارقی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کی ضرورت تقریبا اکثر و بیشتر مریضوں کو رہتی ہے اور اس کا تعلق براہ راست مریض کو چھونے سے ہے لہذا کورونا وبا کی وجہ سے شعبہ فزیوتھراپی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان بھر میں وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے فزیوتھراپی کی آن لائن مشقیں بھی کروائی جاتی رہی ہیں
انہوں نے مزید کہاکہ خوش قسمتی سے پاکستان میں کافی بڑی تعداد میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات شعبہ فزیکل تھراپی میں دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں ۔

ورچوئیل سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سندھ بھر سے کرونا کے نمائندہ دبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے طب کی دنیا میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے حکومتی سطع پر ٹیلی میڈیسن متعارف کروانے کی کوشش کی گئی جو شہری علاقوں میں تو کامیا ب ہوگئی مگر دیہی علاقوں میں وسائل کی کمی، ٹیکنالوجی کے نہ ہونے، ناخواندگان کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکا۔

ڈپارٹمنٹ آف ریہیبلیٹشن سائنسز ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال کے کلنیکل ہیڈ ڈاکٹر عابد مہدی کاظمی نے کہا ہےساتھ ہی ساتھ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے فزیو تھراپسٹ نے انتہائی بہادری اور دلیری کے ساتھ اس مشکل وقت کا مقابلہ کیا اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ وبا کس حد تک خطرناک ہے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات پیش کیں ۔

کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں تلاش کمیٹی نےتین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے

منتخب کردہ ناموں میں پہلا نمبر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری ، لیاری یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کو دوسرا اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے.
۔تلاش کمیٹی نے12 امیدواروں کو گزشتہ روز انٹرویو کے لئے طلب کیا تھا جس میں دو وائس چانسلرز بھی امیدوراروں میں شامل تھے جن میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت لیاری یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر اختر بلوچ اور بھی شامل تھے ۔سندھ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے انٹرویو کے عمل میں شرکت نہیں کی۔ ڈاکٹر فتح محمد مری کا انٹرویو اسکائپ پر لیا گیا

جب کہ باقی امیدواروں میں ، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر نبی بخش جمانی،، پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو ، پروفیسر امداد اسماعیلی ،پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد، ڈاکٹر ناہید ابرار، پروفیسر ڈاکٹر حسین بخش مری ، پروفیسر ڈاکٹر عارف مہر، ڈاکٹر فتح محمد مری اور پروفیسر عبدالغفور شامل تھے ۔

گزشتہ برس مارچ میںجامعہ لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی مدت ختم ہوگئ تھی جس کےبعد سکریٹری بورڈز و جامعات ریاض صلاح الدین نےوی سی مقرر کرنے کی دوسری مدت کے لیے سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیجی مگر وزیر اعلی سندھ نے سمری مسترد کرتے ہوئے وائس چانسلر کا اشتہار دینے کی ہدایت جاری کی۔ اس دوران اختر بلوچ کو مستقل وی سی کی تعیناتی تک قائم مقام وی سی مقرر کردیا گیا تھا