اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کی مخالف کردی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اے پی پی ایس ایف نے تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں دوبارہ کھولنے کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے 'تعلیم مخالف فعل قرار دیا۔

اے پی پی ایس ایف کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میں عدم سنجیدگی کا شکار ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'لاکھوں اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ہمیں کون فنڈز دے گا۔کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت کو اساتذہ کے لیے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہفتے میں 3 دن کلاس رکھنے کی اجازت دی لیکن ڈبل شفٹ چلانے سے منع کردیا.

کاشف مرزا نے کہا کہ زیادہ تر اسکولوں میں تمام کلاسوں کے لیے کلاس روم نہیں ہیں اور صرف شام کی شفٹوں سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔پنجاب اساتذہ یونین کے جنرل سیکریٹری رانا لیاقت نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ پہلے سب سرکاری ااسکولوں کے لیے ایک بجٹ جاری کرے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختص ہو۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کسی بھی سرکاری اسکول میں درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کا آلہ نہیں ہے اور کون اساتذہ اور بچوں کو ماسک فراہم کرے گا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ اسکول کے بچوں سے کورونا وائرس سے بچنے کی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا چیلنج ہو گا۔
یہ بات بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے نجی میڈیا چینل پر ایک انٹرویو کےدوران کہناتھاکہ کہ اسکول کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز بڑھے تو اس کے مطابق فیصلہ کرنا پڑے گا۔
بلوچستان میں روز 1200سے زائد کورونا ٹیسٹ ہوتے ہیں ترجمان حکومت ِبلوچستان لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورنا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں پرائمری اسکولوں میں زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔

کراچی : دائود یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے تعلیمی سال برائے 2021ء میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2020ء ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ اور ایڈمیشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ طلباء کی سہولت کیلئے کیا گیا۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کیلئے طلباء اور والدین جامعہ دائود انجینئرنگ کی ویب سائٹ  admissions.duet.edu.pk  ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

کراچی: آج ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے۔ 1965 کی جنگ میں دوارکاکے محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست، ریڈار سسٹم اور ہوائی اڈہ تباہ کر کے کراچی محفوظ بنانے والوں کو سلام پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے، آپریشن دوار کا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ نے بھارتی بندرگاہ دوار کا پر حملہ کر کے ریڈار سٹیشن تباہ، دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔

نیول چیف کا کہنا تھا پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہوں میں مقید رکھا، آج پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر عالمی پانیوں میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہے، سی پیک کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیلٸے تیار ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا پاکستان نیوی سمندری تحقیق میں تعاون کے علاوہ سمندر میں ہائیڈرو کاربن وسائل کی تلاش کیلئے مدد فراہم کر رہی ہے، پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سےمرحلے وار کھولنےکااعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ 15 ستمبر سے تمام جامعات اور پروفیشنل کالجز سمیت نویں اور دسویں جماعت کےلئے اسکولز کھول دیئےجائیں گے جبکہ30 ستمبر کوحالات کاجائزہ لینے کےبعد پرائمری اسکول کھولے جائیں گے اسی طرح23 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینےکےبعد چھٹی سے آٹھویں جماعت کےلئے اسکول کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ اگر کسی اسکول یا علاقے میں کووڈ 19 کیسز سامنے آئے تو اسےفوری طور پر بند کردیا جائےگا۔ تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی واضح رہےوفاقی،صوبائی حکومتوں ،جامعات ، تمام تعلیمی تنظیموں اور مدارس کے ساتھ اتفاق رائے سے تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنےکا فیصلہ کیاہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک اور انسٹاگرام الگ الگ ایپس کی جگہ ایک ہی شکل اختیار کرلیں گے۔
حال ہی میںاس کا عندیہ ایک نئے فیچر کی آزمائش سے بھی ملتا ہے جس کے تحت صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو اوپن کیے بغیر مین فیس بک اپلیکشن میں دیکھ سکیں گے۔ویسے تو کچھ عرصے سے صارفین انسٹگرام اسٹوریز کو فیس بک پر کراس پوسٹ کرسکتے ہیں مگر یہ نیا فیچر کچھ مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد انسٹاگرام صارفین اپنی اسٹوریز فالورز کے لیے فیس بک میں بھی دیکھنے کے قابل بناسکیں گے۔
مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں نے اس فیچر کا انتخاب کیا ہو، جبکہ اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس اکٹھے لنک کیے ہوئے ہوں۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر ایسے افراد جو آپ کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کررہے ہوں گے وہ انسٹاگرام اسٹوری بھی نہیں دیکھ سکیں گے، جبکہ اسٹوری ویوز اور ریپلایئز انسٹاگرام پر نظر آئیں گے۔آسان الفاظ میں ایسے فیس بک فرینڈز جو آپ کو انسٹاگرام پر فالو کررہے ہوں گے وہ فیس بک ایپ سے نکلے بغیر آپ کی انسٹاگرام اور فیس بک اسٹوری دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ نیا فیچر ممکنہ طور پر اسی کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
فیس بک کی جانب سے ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ایک ایپ کے صارف دیگر فیس بک ایپس استعمال کرنے والوں سے جڑ سکیں۔

کراچی: حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ (ایچ ایم بی ایل) نے آئی بی اے کراچی میں حبیب میٹرواسکالرشپ ایوارڈ کا آغاز کردیا۔ معاہدے کے مطابق، اسکالرشپ درخواست دہندگان کے تعلیمی ریکارڈ، اور مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ اس اسکالرشپ میں داخلے، ٹیوشن، ہاسٹل، اور میس سمیت تمام تعلیمی اخراجات شامل ہوں گے۔

صدر اور سی ای او ایچ ایم بی ایل، محسن علی ناتھانی، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی بی اے کراچی، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے ذریعے آئی بی اے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام (این ٹی ایچ پی) کے دو انڈرگریجویٹ طلباء کو ان کے تعلیم کے دورانیہ میںمالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئےمحسن علی ناتھانی کاکہناتھاکہ 'ہم حبیب میٹروبینک کی تعاون کی وراثت کو آگے بڑھا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور آئی بی اے کے ساتھ مستحق طلباء کے لیے معیاری تعلیم کو سستا بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ ہم اسکالرشپ وصول کنندگان کے
آئی بی اے میں قیام کے دوران ان کے ساتھ وابستہ ہونے کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر زیدی نے بینک کے اس اقدام کی تعریف کی کہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کو اس اسکالرشپ ایوارڈ سے مستفید کیا جائے گا۔

لاہور: نجی اسکول میں "یکساں نظام و یکساں نصاب تعلیم " کےموضوع پرسیمینارمنعقدکیاگیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی ، استحکام اور یکجہتی کے لئے ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر میاں اکرم کاکہناتھا کہ اس وقت بعض لوگ حکومت کو یکساں نصاب کے فیصلے سے ڈی ٹریک کرکے اس کے نفاذ کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم یکساں نصاب کی حمایت کرتے ہیں مگر اس میں مسلم شناخت کو برقرار نہ رکھا گیا تو اساتذہ سخت مزاحمت کریں گے ۔

پروفیسر ریاض محبوب نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لئے قومی زبان اردوکو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے ۔ سینئر ہیڈ ماسٹر ممتاز احمد خاں ، خالد منور حسین اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فیسر سید شہزاد علی بخاری نے بھی خطاب کیا۔

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، جنگ ستمبر میں پاکستان ائیر فورس نے بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

پاک فضائیہ کے ہوا باز سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک ڈاگ فائٹ کے دوران 5 انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ اس مشن میں ایم ایم عالم نے ایف 86 سیبر طیارہ اڑایا۔ مجموعی طور پر ایم ایم عالم نے 9 طیارے گرا‎ئے اور 2 کو نقصان پہنچایا۔

کراچی میں شہید راشد منہاس کے مراز پر دعائیہ تقریب ہوئی۔ شہید پائلٹ کے بھائی انجم منہاس نے پھول چڑھائے اور دعا کی، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے بھی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ایئر فورس کے دستوں نے شہید پائلٹ کو سلامی بھی پیش کی۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مثالوں سے بھری ہے، پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

6 ستمبر کے پہلے ہی دن پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا اور 7 ستمبر کو شام 5 بجے سے پہلے دشمن کے 53 طیارے تباہ کر دیے جس کی دہشت آج تک برقرار ہے۔

لاہور: سندھ کے بعد پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے مرحلہ وار اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تمام جماعتوں کے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا کسی بھی جگہ اسکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،تاکہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام اسکولوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

اس سے قبل ترجمان وزیر تعلیم سندھ بھی 15 ستمبر سے نویں، دسویں، انٹر اور یونیورسٹیز کی سطح پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے وفاقی وزیرتعلیم کی زیرِ صدارت صوبائی وزیر تعلیم کااجلاس میں ملک بھرکے تعلیمی ادارے  15 ستمبرسےکھولنےکااعلان کیاہے جس کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی برائے کوروناکے اجلاس میں ہوگا۔