اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

واشنگٹن: قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا نےایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کردیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی محققین اورطلبہ کے ویزے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے ۔قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیے جانے والے طلبہ اور محققین کے اس حکم نامے کے ذریعے امریکا میں داخلے سے متعلق مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اس سے قبل گزشتہ روزامریکی دفتر خارجہ کے شعبہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ چیڈ وولف کاکہنا تھا کہ مخصوص چینی طلبہ اور محققین کے چینی فوج سے اندرون خانہ رابطوں کی وجہ سے خطرہ ہے کہ وہ حساس تحقیقی مواد چوری کرسکتے ہیںنیزچین پر صنعتی شعبے اور کورونا وائرس سے متعلق ہونے والی تحقیق چرانے کے الزامات بھی دہرائے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے کہا ہے جن چینی طلبہ و محققین کے ویزے ا امریکی صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے ہیں ان کی تعداد ہر سال تعلیم و تحقیق کے لیے امریکا آنے والے چینی طلبہ کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ امریکا اپنے قوانین کے تحت آنے والے چینی محققین اور طلبہ کو خوش آمدید کہے گا۔

جون میں چین نے بیان جاری کیا تھا کہ وہ اپنے طلبہ پر امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔ خیال رہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت امریکا میں 3 لاکھ 60 ہزار چینی طلبہ تعلیم و تحقیق کے لیے موجود ہیں۔

ویب ڈیسک: پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ (ہلکا ترین) ہیلی کاپٹرپشاور سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی طفیل احمد اور قاضی سجاد احمدنے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے قاضی سجاد احمد کا کہنا ہےکہ انہوں نے 1978میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہےاور الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں اور یہ ہیلی کاپٹر 6 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔

Ultralight helicopter made by two brothers in Peshawar - Pakistan - DAWN.COM

انہوں نے مزیدکہناہےکہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے جب کہ ان کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر بھی یہ کام بخوبی کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی کہیں کم ہے۔ قاضی برادران کا تیار کردہ یہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد 'جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ ہیں انہوں  نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن نےلیکچرارزکی پوسٹ کےلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی. 

ذرائع کےمطابق ہنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ ڈاؤن ہونےکے بعد لیکچرارز کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرکے10 ستمبر کردی گئی ہے. جبکہ فیس جمع کرانے کی تاریخ وہی تیرگی. 

واضح رہے ویب سائٹ ڈاؤن ہونےکےباعث طلبا کومشکلات کاسامناتھا جس کے بعدطلبا نے توسیع کامطالبہ کیاتھا. 

کراچی: جامعہ کراچی نے صبح وشام کے پروگراموں کےامتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا.

جامعہ کراچی کےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق صبح و شام کے امتحانات 21ستمبرسے 9 اکتوبر تک ہونگے.

واضح رہے جامعہ کراچی میں ہونے والے تمام امتحانات ایس اوپیزکومدنظررکھتے ہوئے لیئےجائیں گے. 

کراچی : نجی اسکول نے بچوں کےاستعمال کےلئے خود کے فیس ماسک تیار کرکے والدین پراضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری پکڑلی. 

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز کےمدنظر رکھتے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز 15ستمبر سے کئے جانےاعلان کیاہے جس کے بعد تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی اسکولز کھولنے کی تیاری میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے. 

ایس او پیز پرعمل درآمد کرنے کےلئے فیس ماسک,  سینیٹائزرز کااستعمال,  سماجی رابطے جیسے کئی اہم نکات شامل ہے جس پر عمل کرنا تعلیمی اداروں پر لازم وملزوم ہوا. جس کےلئے اسکولز مالکان کی جانب سے ایسےفیس ماسک تیار کئے جارہے ہیں جس پر طلباء کی تصویر,  کلاس, اسکول کالوگو, آویزاں ہوگا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ماسک والدین کو اسکول سے ہی خریدنا لازمی قرار دیاجائے گا 

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر پروفیسر فیض اللہ عباسی کی زیرصدارت  تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی احکامات کےحوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کےاعلان اور جاری کردہ ایس او پیز کےمطابق اساتذہ اور ملازمین کےلئے 15ستمبر سےجامعہ کو فعال کردیا جائے جبکہ طلبا کےلئے آن لائن کلاسز جاری رہیں گی جبکہ مخصوص بیچز کی روٹیشن کےمطابق کلاسز 22ستمبر سے پریکٹیکل کلاسز شروع ہونگی. آئندہ ہونےوالے سیمسٹز امتحانات بھی فزیکل بنیاد پرہونگے.

اس سلسلے میں یونیورسٹی کھولنے کی حکمت عملی کےلئے کمیٹی قائم گئی ہے. جس کےکنوینئررجسٹرار آصف علی شاہ ہونگے.جبکہ دیگر ارکان میں آئی ٹی ڈائریکٹر سیداظہارحسین سید, ٹرانسپورٹ آفیسر سید دانش احمد, سیکیورٹی آفیسر نورعزیز پیچوہو, اسٹوڈنٹ ویلفیئر آفیسر فرید ہالیپوٹو شامل ہیں. 

اس حوالے سےوائس چانسلر کاکہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ انسانی تحفظ لازمی ہے. اس لئے کورونا وائرس سےمتعلق واضح کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے.  داؤد یونویرسٹی کورونا وائرس کوروناوائرس سے ہونےوالے تعلیمی نقصان کوپوراکرنے کےلئے پرل عزم ہے اس حوالے سےآن لائن کلاسز,  ویبینار سیریز اور سماجی رابطوں پر آن لائن سیشن جاری رکھےہوئے ہے. 

اجلاس میں پرووائس چانسلر پیرروشن دین شاہ راشدی,  ڈھب فیکلٹی انجینئرنگ ڈاکٹرعبدالوحید بھٹو سمیت تمام شعبہ جات کےچیئرپرسنز اور عہدیداران شریک تھے  

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز کراچی نےامتحانی فارمز سمیت تمام زیر استعمال ہونےوالے فارمز ویب سائٹ پرجاری کردیا.تفصیلات کےمطابق طلبا کی سہولت کومدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی بورڈ نےتمام فارمز ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پرجاری کردیئے ہیں.

جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق فیس یونائیٹڈ بینک کراچی کی کسی بھی بینPک میں جمع کرانےکی سہولت پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے. 

اس حوالےسے کالجزکی انتظامیہ اورطلبا کوہدایت کی گئی ہےکہ وہ مطلوبہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ سےڈاؤن لوڈ کرکےدیےگئے پیپرسائز پرپرنٹ کرکےجمع کرائےجاسکتے ہیں. بورڈ کےاسٹاک میں موجود فامرز ختم ہونے کی صورت میں نئےفارمز ہی استعمال کئےجائیں گے. 

کراچی : اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سیکیورٹی کےحوالے سے رینجرز اور پولیس کی مشترقہ ریہرسل کاانعقاد کیاگیا. 

تفصیلات کےمطابق رینجرز اور پولیس کےچاق و چوبند دستے نےاعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں غیر متوقع ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئے ریہرسل کی . اس موقع پر انٹر بورڈ سیکیوٹی کا جائزہ بھی لیاگیا.اورکسی بھی ہنگامی صورتحال پرقابو پانے کےلئے احتیاطی تدابیر اپنانےکی ریہرسل کی اور اس عزم کا بھی اعادہ کیاگیا کہ پاکستان کئ عسکری قیادت کسی بھی وقت مشکلات سے لڑنے کےلئے تیار ہیں. 

کراچی : اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سیکیورٹی کےحوالے سے رینجرز اور پولیس کی مشترقہ ریہرسل کاانعقاد کیاگیا. 

تفصیلات کےمطابق رینجرز اور پولیس کےچاق و چوبند دستے نےاعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں غیر متوقع ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئے ریہرسل کی . اس موقع پر انٹر بورڈ سیکیوٹی کا جائزہ بھی لیاگیا.اورکسی بھی ہنگامی صورتحال پرقابو پانے کےلئے احتیاطی تدابیر اپنانےکی ریہرسل کی اور اس عزم کا بھی اعادہ کیاگیا کہ پاکستان کئ عسکری قیادت کسی بھی وقت مشکلات سے لڑنے کےلئے تیار ہیں. 

جامعہ سندھ کے سابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو سمیت چار افسران کے خلاف قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سندھ یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
 
قومی احتساب بیورو کے ریجنل دفتر نے سابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو، سابق سربراہ مالیات عبدالالطیف سومرو، سابق خریداری افسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی، رکن مالیات و سینڈیکیٹ کمیٹی ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح سے جامعہ سندھ کے فنڈز میں خوردبرد کےحوالے سے ضروری دستاویز طلب کرلی ہیں اس حوالے سے نیب کی ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی دستاویز مانگ لی ہیں
 
جامعہ سندھ نے مطلوبہ ضروری دستاویزات نیب کو فراہم کردیں ہیں۔ زرائع کے مطابق یہ تحقیقات اسپیشل آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے جو 2013 تا 2016 میں کیا گیا تھا اور اس مین سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔