پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:ڈاکٹر خالد عراقی نیشنل لابنگ ڈیلی گیشن برائے اقلیتی حقوق کے چاررکنی وفد نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس سکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفد نے شیخ الجامعہ سے درخواست کی کہ صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کراچی میں اقلیتوں کے لئے دوفیصد کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ اقلیتوں کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہتر سے بہتر مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے صوبہ سندھ میںپنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے دوفیصد کوٹہ مختص کرنے کی خواہش کااظہارکیاہےانہوں نےمزیدکہاکہ اعلیٰ تعلیم کاحصول نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتی برادری کو اعلیٰ مناصب پر فائز ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

اس موقع پر ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی،رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاداور مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی روزاول سے ہی بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب تمام طلباوطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے
وفد کی کاوشوں کی سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس مسئلے کو جلد ازجلد جامعہ کراچی کے متعلقہ فورم پر زیر بحث لایا جائے گااور کوشش کی جائے گی کہ 2021 ء کے داخلوں میں ان کے لئے نہ صرف کوٹہ مختص کیا جائے بلکہ ایسے اقلیتی طلباوطالبات جو نامساعد مالی حالات کی وجہ سے فیس دینے سے قاصر ہوں ان کے لئے اسکالر شپ یا مالی امداد کے لئے بھی کوششیں کی جائے گی تاکہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔ہماری خواہش ہے کہ مذہبی اقلیتی براداری سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنا مثبت اور کلیدی کرادار اداکریں اور وہ اپنی کمیونٹی اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں۔

ممبرسندھ اسمبلی اینتھونی نوید نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتی براداری کے لئے اسکالرشپ کی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی اس حوالے سے تر جیحی بنیادوں پر اقدامات کرکے اقلیتی برادری کے طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : بلیک بیری کمپنی نے ایک عرصے کے بعد نت نئے ماڈلز والے اسمارٹ فونز کے دور میں کی بورڈ والے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ ایک شاندار انٹری کا فیصلہ کیاہے

2018 سے اب تک بلیک بیری نے کوئی اسمارٹ فون لانچ نہیں کیا تاہم اب کمپنی نے جلد ہی نئے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزفیکس کون سبسڈری، آنورڈ موبیلیٹی، ایف آئی ایچ موبائل کمپنیوں نے اعلان کیا کہ وہ تینوں اشتراک سے بلیک بیری 5 جی فون لانچ کریں گے جس میں کی بورڈ ہوگا۔

اس سے متعلق آنورڈ موبیلیٹی کمپنی کے سی ای او پیٹر فرینک لن کا کہنا تھا کہ بلیک بیری اسمارٹ فونز، پرائیویسی ، ڈیٹا سیکیورٹی اور بات چیت کے اعتبار سے بہترین جانے جاتے ہیں، کمپنی کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ 5 جی ڈیوائسز کو بلیک بیری کی واپسی کے ساتھ لایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق بلیک بیری کا نیا اسمارٹ فون آئندہ برس 2021 کے سہ ماہی تک مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

فی الحال بلیک بیری کے اس نئے اسمارٹ فون کی خصوصیات کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ٹچ پیڈاور کی بورڈ کی سہولت دی جائے گی۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل ڈرائیو، جی میل اور گوگل میٹ صارفین کو لاگ ان میں مشکلات کاسامناہے۔ امریکا، بھارت سمیت مختلف ممالک سے صارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق گوگل صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ جی میل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرنے میں ناکام ہیں جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ جی میل ایپ میں بھی ای میلز دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل ڈرائیو میں فائل اپلوڈ بھی نہیں ہورہی ہیں۔

اس حوالےسے گوگل کا کہنا ہے کہ ہمیں اس خرابی کا علم ہے اور اسے دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ خرابی کب تک ٹھیک ہوگی۔

 

کراچی: آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس رنگ لے آئی۔تمام اسکولز کومندرجہ ذیل SOPs پر پابندی لازمی ہوگی بصورت دیگر انہیں ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تعلیمی اداروں کے لئےجاری کردہ ایس او پیزکے مطابق تمام اسکولوں میں بیل لگائی جائے گی اسمبلی نہیں ہوگی نہ ہی ریسس کی جائے گی۔ اسکول میں کھانے یا لنچ کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسکول آنےوالےہربچےپرماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہو گا۔ہر بچہ اپنی پانی کی بوتل یا تھرماس اپنے ساتھ لائے گا اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرے گا نہ ہی اپنی اسٹیشنری اور کتابوں غیرہ کو کسی کے ساتھ شیئر کرے گا ہر بچہ سینیٹائزر کی بوتل اپنے ساتھ رکھے گا۔بچے آپس میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں گےاسکول میں کھیلنے کودنے کی اجازت نہیں ہوگی نزلہ زکام اور بخار والے بچوں اور اسٹاف کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی ہر بچے کو فاصلے سے بٹھایا جائے گا

پہلے دو ہفتے صرف کلاس سوئم سے دہم تک کے بچوں کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے 10 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ گیارہ بجے سے ایک بجے تک ہو گی صبح اسکول سے شروع ہونے سے پہلے اور دوسری شفٹ شروع ہونے سے پہلے کلاس کو طبی اصولوں کے مطابق ڈس ا ن فیکٹ اور صاف کیا جائے گاکلاس میں اگر عام حالات میں 20بچے بٹھائے جاتے ہیں تو اب 10 بٹھائے جائیں گے اور ان کے درمیان بھی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا

ڈائریکٹوریٹ کےاحکامات کےمطابق طلبا کی طرح تمام اسکول اسٹاف بشمول مالکان، نان ٹیچنگ اسٹاف چوکیدار، ماسی، پیون وغیرہ کا کرونا ٹیسٹ لازمی کروایا جائےگا
ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹو نہ آنے کی صورت میں اسکول داخلہ ممنوع ہوگا ماسک اور گلوز کےاستعمال کو اسکول کےتمام اسٹاف بشمول نان ٹیچنگ ا سٹاف چوکیدار وغیرہ بھی یقینی بنائیں گے

جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنا چاہیں انہیں انسسٹ نہیں کیا جائے گا ان کے والدین ان کا ہوم ورک اور دیگر کام لے جانے اور چیک کرانے کے پابند ہوں گے۔اسکول میں صرف انگلش، میتھ، اردو اور سندھی کا کام کروایا جائے گا باقی مضامین کا کام ہوم ورک کے طور پر دیا جائے گا اور اس کے لیے حسب ضرورت ورک شیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے گا۔

تمام بچوں کو اسکول لانا اور لے جانا والدین کی ذمہ داری ہوگی۔ رکشہ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب تمام بچے ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہوں اور رکشہ شیئر نہ ہو رہا ہو۔ نیز والدین ٹرانسپورٹرز کو SOPs پر عمل درآمد کا پابند بنائیں اور بچوں کو اٹھانے سے پہلے گاڑی کی ڈس انفیکشن یقینی بنائیں۔

 

مائیکرو سافٹ نے بلآخر 1995 میں نیٹ اسکیپ نیوی گیٹر کے مقابلے میں متعارف کرایا جانے والے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلوررکو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی نے حال ہی میں اپنی ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے 17 اگست 2021 سے مائیکرو سافٹ کی 365 ایپس اور سروسز سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ ٹیمز ویب ایپ 30 نومبر 2020 سے براؤزر کو سپورٹ نہیں کرے گی جب کہ اب انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ کمپنی کے براؤزر مائیکرو سافٹ ایج نے لے لی ہے۔
 
خیال رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کئی برسوں سے اپنے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرنے پر کام کر رہی تھی۔
 
مائیکرو سافٹ نے 2015 میں اپنے نئے براؤزر مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
 
مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین میں اپنے ایپ اسٹور سے ہزاروں گیمز ہٹا دیں ہیں۔
 
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کی بڑھتی کشیدگی کے باعث ایپل نے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار سے زائد گیمز ختم کر دیے ہیں۔
 
اگرچہ چین میں غیر ملکی ایپ اسٹورز چلانے کے لیے چینی اشتراک ضروری ہے لیکن ایپل واحد کمپنی ہے جو اپنے آئی فون میں ایپ اسٹور خود مینیج کرتی ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایپل نے اپنی پالیسیز میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت چین میں ایپ اسٹور میں سے ان گیمز کو ہٹایا گیا ہے جنہیں کھیلنے کے لیے پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے یا انہیں آن لائن کھیلا جاتا ہے۔
 
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے تجارتی لین دین پر پابندی عائد کی ہے۔
 
امریکی صدر نے چینی ایپلیکیشنز پر پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس اور ہانگ کانگ میں متنازع قانون کو لے کر تعلقات کشیدہ ہیں۔
 
چینی ایپ ٹک ٹاک پر امریکی قانون سازوں نے شدید تنقید کی تھی اور اسے امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے چینی حکومت امریکی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہے تاہم ٹک ٹاک کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔
جامعہ کراچی نے بی کام سال اول ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
 
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام سال اول ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2019 ءمیں 9331 طلبہ شریک ہوئے،1700 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 7631 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 18.22 فیصدرہا۔
کیمبرج:پاکستانی نژادنےایک نیا اعزاز اپنا نام کرلیا۔دنیا کے ممتاز سائنسی ادارے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں پاکستانی نژاد امریکی ماہرِ فلکیات نرگس ماول والا کو کلیہ سائنس کی ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ نرگس اس سال یکم سمتبرکو بحیثیت ڈین اپنے فرائض سنبھالیں گی
 
نرگس کرٹس اینڈ کیتھلین ماربل پروفیسر برائے فلکی طبیعیات ہیں اور وہ لیزر انٹرفیرو میٹر گریوٹیشنل ویو آبزرویٹری ( لائگو) سے وابستہ رہیں اور اس گروپ کو ثقلی امواج کی دریافت پر نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔ اس سے قبل وہ 2015ء سے شعبہ طبیعیات کی معاون سربراہ بھی ہیں۔
 
اس موقع پر ایم آئی ٹی کے سربراہ رافیل رائف نے نرگس کی مدح میں کہا کہ وہ جس معیار کی محقق اور معلم ہیں وہ ان کی شخصیت میں واضح نظرآتاہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نرگس میں وہ تمام اوصاف موجود ہیں جو انہیں ایک رہنما اور ڈین بناتے ہیں، نرگس مسائل حل کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتی ہیں، مجھے امید ہے کہ نرگس کی صورت میں اسکول آف سائنس بہت ذمے دار ہاتھوں میں رہے گا۔
 
اس خبر پر نرگس نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ اس وقت ہمیں بہت سی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ہمیں عالمی وبا اور معاشی مشکلات بھی درپیش ہیں لیکن دوسری جانب امریکا میں سماجی اور نسلی انصاف کی مضبوط روایت موجود ہے جس کی بدولت اب ہم ایک دیرینہ اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ شعبہ طبیعیات سے وابستگی کے دوران انہوں نے پانچ سال میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی ضروریات اور امتحانات کو آسان اور قابلِ لچک بنایا۔ دوسری جانب علم کے فروغ کے لیے انہوں نے آن لائن پلیٹ فارم کی تشکیل کی۔ علاوہ ازیں اساتذہ اور طالب علموں کو قریب لانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
 
نرگس ماولوالا 2002ء سے میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ہیں تاہم انہیں عالمی شہرت کشش ثقل کی لہروں کا پتا لگانے کے لیے ایک پروٹو ٹائپ لیزر انٹرفرومیٹر بنانے کے بعد ملی تھی۔
سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کومعیشت اوپر اٹھانے کیلئے اسٹیک ہولڈر بنانا ہوگا.
 
نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔
 
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈاراورمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی اورپروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔
 
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں، نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے، اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے، نوجوانوں کوہروہ سہولت دیں گے جس وہ روزگارکے مواقع حاصل کریں۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ، پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پرمکمل نظر رکھیں، شفافیت اورمیرٹ پرکسی سطح پربھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے، کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں اوروزیراعظم نے ہدایت کی کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اورشفاف اندازمیں مکمل کیا جائے۔
 
 
کراچی: وزیر صحت کے بیان پر آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن شدید ردعمل کا اظہارکیاہے،
 
چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی کا کہناہے کہ وزیر صحت کے غیر ضروری بیان کی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں وزارت صحت کا کام میٹنگ میں مشاورت دینا ہے وزیر صحت کے بیان سے اسکولز اور والدین کو مایوسی ہوئی ہے۔
 
ان کا مزیدکہنا ہےکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پالیسی بنائی جارہی ہےکورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے سندھ میں تعلیمی ادارے حکومتی فیصلے کے مطابق پہلے ہی بند رکھے ہوئے ہیں
 
انہوں نےمزید کہا کہ وزیر صحت کو تعلیمی اداروں کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیےتعلیمی اداروں کا معاملہ وفاقی سطح پر دیکھا جا رہا ہے
جبکہ ان معاملات کونیشنل کوارڈینیشن کونسل دیکھ رہی ہے