پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا کے سابق استاد، ماہر تعلیم، تحقیق دان ڈاکٹر سمیع الزماں انتقال کرگئے
 
ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیع الزماں کچھ دنوں سے علیل اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی۔
 
پروفیسر اعجاز فاروقی، پروفیسر عادل عظمت و دیگر نے ڈاکٹر سمیع الزماں کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین استاد، اعلیٰ تحقیق دان اور انتہائی ملنسار انسان تھے ۔
 
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔
 
داخلے آرکیٹکچر، میوزیکالوجی, فلم اینڈ ٹی وی, فائن آرٹس،ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن ، سرامک ڈیزائن ) ،، اور کلچرل اسٹڈیز میں ہونگے ۔
 
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21ستمبرمقرر کی گئی۔
کراچی: علما یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس کے شائع ہونے والے جرنل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (JICT) کو "Y" کیٹیگری کے ساتھ ایچ ای سی کے تسلیم شدہ جرنلز کے نظام ایچ جے آر ایس (hjrs) میں شامل کر لیا گیا ہے , جو علما یونیورسٹی کی ایک شاندار کامیابی ہے ۔
 
علما یونیورسٹی ہمیشہ سے اہم شعبوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات کی مستند ، گہری اور قابل اعتماد تحقیق کو شائع کرنے کے لئے معیاری پیرامیٹرز کا نفاذ کرتی ہے , جس نے اس کے ممتاز جرائد کا شمار ایچ ای سی کے بہترین زمروں میں کر دیا ہے۔
 
علما یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کے حصول اور عالمی سطح پر زیادہ موثر طور پر اثر انداز ہونے کے لئیے مستقل اپنی فیکلٹیز میں بہتری لاتی رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جرنل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (JICT) کی ایچ ای سی کی Y کیٹیگری میں شمولیت نے اسے اپنے ہم عصروں میں زیادہ پر اثر اور نمایاں مقام و حیثیت کا حامل کر دیا ہے ۔
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کو فائنل کرنے، محکمہ صحت کی جانب سے موصول شدہ ایس او پیز پر غور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جارہاہے۔
 
اجلاس میں محکمہ تعلیم کی بہتری ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اساتذہ کی بھرتی سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
 
اجلاس میں صوبائی وزیر . سعید غنی نےکورونا وائرس کے بعد صوبے میں تعلیمی سال اور آئندہ امتحانات کے لیے سلیبس سمیت دیگر کے حوالے سے رپورٹ جلد تیار کرنےکی ہدایت جاری کرتے یوئے کہاہےکہ آئندہ دو سے تین روز میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی جائے گی.
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو بخوبی سمجھتےہیں کہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے غیر معمولی طور پر تعلیمی سال متاثر ہوا ہے تاہم ہم بچوں کی صحت پر کوئی رسک نہیں لے سکتے تھے.
 
تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے وفاقی سطح پر قائم کمیٹی کا اجلاس 7 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے کھولنے کا باقاعدہ اعلان ہوسکے گا.
 
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر شریک ہیں.

کراچی: زکریایونیورسٹی میں نئےسیشن میں داخلوں کےلئے نئے شیڈول کی منظوری دےدی گئی.اکیڈمک کونسل سےمنظور ہونے والے شیڈول کےمطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبر ہے.

داخلوں کی پہلی لسٹ9ستمبرکولگائی جائےگی , جبکہ دوسری لسٹ14ستمبراور تیسری 17 ستمبر کوآویزاں کی جائےگی.

جبکہ شام کی کلاسزکی پہلی لسٹ 25 ستمبردوسری 29 اور تیسری یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی. 

جس کے بعد باقاعدہ طورپر مارننگ کلاسز کا آغاز 28ستمبراور ایوننگ کلاسز 5اکتوبرسےہوگا.

مانیٹرنگ ڈیسک:امریکاسےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی سردی خاتون شیخ الباری نےپرس اور جوتوں کی مرمت کاکام شروع کرکےسب کو حیران کردیا.

ذرائع کےمطابق شیخ الباری نامی خاتون نےاسکالرشپ پر امریکی یونیورسٹی سے دیہی اوربلدیاتی امورمیں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تاہم وطن واپسی لوٹنےتک جوتوں اورپرس کی مرمت کو آمدنی  کاذریعہ بناکر پہلی سعودی خاتون موچی بن گئی. 

خاتون موچی نےتفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میری برینڈ ہیل ٹوٹ گئی جس کے بعد میں اسے مزید استعمال کرنےکی خواہشمندتھی  اس لئے میں نے اسکی مرمت کے لئیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو پتہ چلاکہ ٹوٹےہوئےپرس اور جوتوں کی مرمت ممکن ہے. ورنہ اس سے قبل خواتین کامانناتھا کہ پرس اورجوتےخراب ہونے کےبعداستعمال کےقابل نہیں ہوتے جوکہ غلط ثابت ہوا. 

خواتین نےاسی دن سےتہیہ کرلیا کہ وہ اس شعبےکو اختیار کرےگی اور وطن واپسی پردکان کھولےگی ابتداء میں اہل خانہ کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا .

اس حوالے سے شیخ الباری کا کہنا ہے مسلسل محنت سے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد آج میرے اہلخانہ کو فخرمحسوس ہوتا ہے. 

کراچی: جامعہ کراچی نے64طلباوطالبات کوایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کردیں. 

جامعہ کراچی کےوائس چانسلرڈاکٹرخالدعراقی کی زیرصدارت منعقد کی گئی ایڈوانسڈاسٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ( اےایس آر بی)کی  حالیہ اجلاس میں 29طلباء طالبات کوپی ایچ ڈی  اور 33طلباء ایم فل جبکہ2 چلنا کو ایم ایس کورس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں.    

کراچی: جامعہ اردو نےمستقل وائس چانسلر کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی.

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو نے نئے مستقل وائس چانسلرکے منصب کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10ستمبرتک توسیع کردی.

ڈاکٹرساجد جہانگیر کےمطابق وائس چانسلر کےمنصب کےلئے اشتہار16اگست کوشائع ہوا تھا. 

کراچی :داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےپری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن اورفارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی. 

تفصیلات کے مطابق داؤدیونیورسٹی میں داخلہ لینےوالے خواہشمند امیدوار 7ستمبر تک پری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں.

 رجسٹرار سیدآصف علی شاہ اورایڈمشن کمیٹی کےاعلامیے کےمطابق شہر میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے  ہوئے طلبا کی سہولت کےلئے توسیع کی گئی ہے.مزید تفصیلات کے لئے طلبا اوروالدین جامعہ کی ویب سائٹ  admission.duet.edu.pk   پر وزٹ کرسکتے ہیں. 

کراچی : کیمبریج اسسمینٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت بطور پرائیوٹ امیداور شرکت کرنے والے طلبا وطالبات نےغیرمنصفانہ رویہ پراحتجاج کرتے ہوئے کہاہےکہ کیمبریج انٹرنیشنل ان کےساتھ ریگولر امیدواروں کی طرح پیش نہیں آتی اورنہ انہیں پرائیوٹ امیدواروں کی طرح حیثیت دی جاتی ہے. 

گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں احتجاج کےدوران طلباکاکہناتھاکہ کورونا وائرس کےباعث مئی اورجون کےامتحانات منسوخ ہوئے تو کیمبریج اسسمینٹ انٹرنیشنل ایگزامنیشن کےحکام کااپنےبیان میں کہناتھا کہ پریڈیکٹڈنتائج میں پرائیوٹ امیدواروں سےمساوی برتاؤ رکھاجائےگا.  لیکن کیمبریج نےاپنا مؤقف پورا نہیں کیا. لہٰذا پرائیوٹ امیدوار مطالبہ کرتے ہیں سابقہ نتائج کےمطابق پریڈیکٹیڈ گریڈز اس طرح دیئے جائیں جیسے ریگولر طلبا کو دیے جائیں جیسے ریگولر امیدواروں کو دیئےگئے ہیں تاکہ ایک سال کا گیپ نہ کرنا پڑے,.