پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیںگے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے  

واضح رہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیشن نظر سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، طلبا کے گزشتہ جماعتوںکے نتائج کودیکھتے ہوئے اگلی کلاس میںترقی دی جائے گی ۔

کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا۔
محمد راشد دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔
 
محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نےنن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔
تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نےاپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کردیا۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرادی۔
 
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی
 
آن لائن تعلیم کے لئے ایس ای ایل ڈی لرننگ نامی ایپ تیار کرلی گئی ہے.
 
جس میں میتھس، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے.
 
آن لائن کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہیں جب کہ چھٹی سے 12ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر ابھی کام جاری ہے

کراچی: این ای ڈی یوینویرسٹی میں ملکی تاریخ میں پہلی بارپرو چانسلراور ایڈوائزریونی ورسٹیز اینڈ بورڈز نثار کھوڑو کی زیرصدارت اٹھائیسویں سینٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نثار کھوڑوکاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ کے ذریعے ہی دنیا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،سندھ نے یونی ورسٹیزایکٹ منظور کیا جس کے بعد اب سندھ 25سے زائد پبلک یونی ورسٹیز کام کررہی ہیں،ایکٹ کے تحت یونی ورسٹیز کے ہر ضلعے میں کم از کم دو کیمپسز ہونے چاہیں، کیمپس کی تعداد زیادہ ہونے سے طالبِ علموں کو سندھ کے ہر ضلعے میں اعلی تعلیم کی سہولت میسرہوگی، سی پیک کے لیے چینی زبان کو لازمی قرار دینا ہو یا کرونا جیسی ناگہانی وبا کے مقابل سستے داموں وینٹی لیٹر تیار کرنا،اسی جامعہ کا کارنامہ ہے،

 سندھ نے ہمیشہ بڑے نام کیے ہیں اور بڑے ادارے بنائے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کی جامعات دنیا بھر کی 100جامعات کی رینکنگ میں شامل ہوں،

 تھر میں این ای ڈی کے سب کیمپس کا آغاز،این ای ڈی کا بڑھتا ہوا معیار اور اس کے فارغ التحصیل انجینئرز تمام جامعات کے لیے مثال ہیں۔پچھلے تین سالہ دورمیں جامعہ کا بجٹ سرپلس میں تبدیل ہونے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،اس موقعے پر انہوں نے شیخ الجامعہ سمیت تمام اساتذہ اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔مزید کہا کہ سندھ حکومت جامعہ این ای ڈی کو پہلے بھی سپورٹ کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ا۔سینٹ کے اس اٹھائیسویں اجلاس میں 2018تا2019کے سالانہ اکاؤنٹ کی رپورٹ کی منظوری، 2019تا 2020کی رپورٹ جب کہ 2020تا2021 کا بجٹ بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ 2019-20کے بجٹ کاآغاز188.660) (ملین خسارے سے ہواتھالیکن یونی ورسٹی اسے اسے2.040 ملین کے سرپلس سے اختتام کررہی ہے جب کہ 2020-21کابجٹ3,109.268 ملین کا ہے، اس بجٹ کی ابتدا بھی 179.236))ملین کے خسارے سے ہورہی ہے اسے بھی گذشتہ بجٹ کی طرح سرپلس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

لاہور :لاک ڈاؤن میں طلبا و طالبات کی سہولت کے پیش نظر بی ایس سی انجینئرنگ اوربی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی
 
اب طلبا و طالبات آج 2جون تک یو ای ٹی کے ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کر سکیں گے ۔

 لاہور: ہیلتھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے مارچ میں کورونا کے باعث ملتوی کئے گئے ضمنی امتحانات کا آغاز ہوگیا

گزشتہ روز پہلا پرچہ میڈیسن کاہوا جس میں پنجاب اور آزاد کشمیر کے 37میڈیکل کالجز سے 275 امیدواروں نے شرکت کی۔

مکمل ایس او پیز کے ساتھ 10امتحانی مراکز بنائے گئے ، لاہور میں 131 امیدواروں نے امتحان دیا، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے 6جون ، فرسٹ ایئر بی ڈی ایس کے 10جون اور فورتھ ایئر ایم بی بی ایس کے سپلیمنٹری امتحانات 13جون کو اختتام پذیر ہونگے ۔

لاہور: اسکول انفارمیشن سسٹم پر پنجاب بھر کے 30 ہزار سے زائد اساتذہ کا ڈیٹا درست نہ ہوسکا ، محکمہ تعلیم نے ڈیٹا کی درستی کیلئے اسکول سربراہوں کو آخری وارننگ جاری کردی۔
 
لاہور کے 205 اساتذہ، 8 اسکول سربراہان اور 89 ریٹائرڈ اساتذہ کا ڈیٹا غلط ہے ۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے ڈیٹا کی درستی کیلئے اتھارٹیز کو ایک بار پھر مراسلہ جاری کردیا ہے ۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ ڈیٹا فوری درست کیا جائے ،15 جون تک ڈیٹا درست نہ کیا گیا تو اساتذہ کی تنخواہیں روک دی جائینگی۔

کراچی : بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت فضائی حادثے کے شکار مسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری نے مکمل کرلیا۔کراچی : بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت فضائی حادثے کے شکار مسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری نے مکمل کرلیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس پراسرار طور پر بند کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گذشتہ شب موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک بند کردی گئی اور تاحال سروس بند کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

 اس حوالے سے رابطہ کرنے پر محکمہ داخلہ بلوچستان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں تھری او ر فور جی سروس بند نہیں کی اور نہ ہی ایسی کوئی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجی گئی ہے البتہ وفاقی حکومت کی جانب سے اگر یہ اقدام کیاگیا ہے تو اس متعلق علم نہیں ہے۔

 دوسری جانب اچانک سروس بندش کی وجہ سے عوام کو تشویش اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پی ٹی اے کے ترجمان سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

کراچی: محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہوگی البتہ اگر نجی تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت ہوگی.
 
نجی اسکولز اگر اپنے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلوانا چاہتے ہیں تو ان کو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگا.
 
 سعید غنی کاکہنا ہےکہ پالیسی اور اسکولز کھولنے کے ساتھ ساتھ جو نجی اسکولز پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے ان بچوں کو اگلے درجوں میں ترقی دینے پر تحفظات رکھتے ہیں، جن کے تعلیمی نتائج اس معیار کے نہیں ہیں اس پر نظرثانی کے لئے ایک سب کمیٹی بنادی گئ ہے، جو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی.