بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ کے صوبے کو بالآخر 6  ماہ بعد سعید غنی کی صورت میں وزیر تعلیم مل گیا۔ سندھ کا سب سے بڑا اور اہم محکمہ تعلیم گزشتہ سال 5 ؍ اگست کو وزیر تعلیم سے محروم ہوگیا تھا جب اچھی کارکردگی کے باوجود سردار علی شاہ سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لے لیا گیا تھا حالانکہ سردار شاہ نے اپنے دور میں ایک عمدہ مثال پیش کی.

جب انہوں نے اپنی بیٹی اور بھتیجی کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرایا تھا مگر اس کے باوجود ان سے محکمہ تعلیم لے لیا گیا اور اس عہدے کا چارج وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے پاس رکھا جس کے بعد محکمہ تعلیم پر بیوروکریسی کا راج ہوگیا ۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی اپنی مرضی کے فیصلے کرنے لگے، تاہم جب مسائل بڑھنے لگے اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب میں سنگین غلطیاں کی گئیں تو حکومت کو وزیر تعلیم ہونے کی اہمیت کا خیال آہی گیا اور سعید غنی کو 6 ماہ بعد محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

لاہور:  اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت کردی۔

گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ مہوش حیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی جس کی اداکارہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے۔

ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتی ہوں اور اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ بدقسمتی سے میں اس سال پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں کوئی گانا یا پرفارمنس نہیں کروں گی‘۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’آپ سب کی جانب سے ملنے والے پیار کے لیے بہت شکریہ، آئیے ہم سب پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ کے دوران کھیلا جائے گا ۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام کشمیر ڈے کی مناسبت سےحبیب یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان نمائشی والی بال میچ منعقد کیا جارہا ہے
نمائشی میچ 6 فروری کو صبح کے 10 بجے سرسید یونیورسٹی والی بال گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا. اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جناب جاوید انوار صاحب بطور مہمان خصوص شرکت کریں گے۔سیکریٹری پاکستان والی بال فیڈریشن جناب شاہ نعیم ظفر اور سیکریٹری سندھ والی بال ایسوسی ایشن جناب شاہد مسعود خاص طور پر شریک ہوں گے. ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس سے پہلے بھی ڈیفنس ڈےپاکستان ڈے اور جشن آزادی کے موقع پر میچز منعقد کراتی رہی ہے۔
ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے نمائشی میچ کے انعقاد کے حوالے سے آ گنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا۔ میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اقبال بیگ ہونگے گے جبکہ ممبران میں نعمان الدین طارق خان اور آصف ظہیر شامل ہیں۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر کے مطابق یوم کشمیر کے حوالے سے بروز منگل 4فروری 2020صبح 11:00 بجے ایڈمن بلاک،جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس سےایکسپو سینٹر تک ”یکجہتی کشمیر ریلی “ منعقد کی جائے گی۔ جس میں تمام اساتذہ،غیر تدریسی عمال اور طلبہ شرکت کریں گے۔

پوچس فسٹروم: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
 
جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے جارہے اس اہم ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں۔
 
پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں۔
 
قومی کپتان نےبتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھلا رہے ہیں جو افغانستان کے خلاف کھیلی تھی۔ جب کہ بھارتی کپتان پریم گرج ہم بولنگ کرنے پر خوش ہیں۔
 
انڈر 19 کرکٹ کے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کو 5 میچوں میں فتح ہوئی جب کہ بھارت 4 مرتبہ جیتا۔

کراچی:  جامعہ کراچی میں بروز بدھ 5 فروری 2020 کو'' یوم یکجہتی کشمیر ''منایا جائے گا۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر سلیم شہزاد کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیاہے ۔

جس کے مطابق تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ جات، انتظامی عملے اور طلباء وطالبات کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ صبح 10 بجے نئی انتظامی عمارت پر جمع ہوجائیں۔

اس تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے زیر نگرانی میں طلباء وطالبات ، فیکلٹی اور اسٹاف کا عملہ انتظامی عمارت سے آزادی چوک تک واک کر یں گے۔

کینیا: کینیا کے پرائمری اسکول میں بھگدڑ سے 14 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے اسکول سے اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے تھے۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

کینیا پولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی بچوں کے والدین اسکول اور اسپتال پہنچ گئے۔کینیا کے وزیر اعظم رائلہ اوڈنگا نے ٹوئٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کےبعد کے_الیکٹرک نے ہدایت جاری کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر بیان کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نا کریں، ٹوٹے ہوئے تاروں بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹی سے دور رہیں، بارش میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور برقی آلات ننگے پاوئں یا گیلے ہاتھ سے نہ چھوئیں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا استعمال غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سپر ہائی غوثیہ شنواری ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نا کریں، ٹوٹے ہوئے تاروں بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹی سے دور رہیں، بارش میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں، برقی آلات ننگے پاوں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا اور اسی کے ساتھ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش بھی جاری ہے۔ نارتھ کراچی، بفرزون، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد سائٹ ایریا، اورنگی ٹاؤن ، قصبہ، منگھوپیر، ڈیفنس، قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔

کراچی: امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی کے اشتراک سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کورونا وائرس پر آگہی ورکشاپ "خوف بہ مقابلہ غفلت اور ایمرجنسی رسپانس " آج4 فرروی بروز منگل دوپہر بارہ بجے اوجھا کیمپس کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقد کی جائےگی.

جس سے امریکی ماہر سین جی کوفین بذریعہ وڈیو لنک اٹلاٹنا سے خطاب کریں گے، ورکشاپ میں ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بائیو لوجی کے پاکستان میں ایمبیسیڈرپروفیسر سعید خان اور دیگر خطاب کریں گے۔