جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

خیبرپختونخواہ: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران اسکول سے محروم رہنے والے بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔
 
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران اسکولوں میں داخل نہ ہونے والے بچوں کی شرح کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوگئی ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق سال 2013 سے 2018 تک سرکاری پرائمری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی شرح بھی 49 فی صد سے کم ہو کر 44 فیصد تک آگئی ہے۔
جب کہ سال 2013 میں پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی شرح 19 فی صد تھی تاہم اب یہ شرح 23 فیصد پرپہنچ چکی ہے۔
 
مجموعی طور پر طلبہ اور طالبات کی اسکول داخلوں کی شرح بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے کے 6 اضلاع میں سے انرولمنٹ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 41 ہزار بچوں کے داخلے کیے گئے لیکن ان میں سے 21 ہزار بچوں کے داخلے صرف کاغذی ثابت ہوئے تھے۔ خیبرپختوانخوا کے ضلع مانسہرہ میں قائم 90 میں سے 70 اسکولز صرف کاغذوں میں ہیں اور فرضی طلباء کے نام پر اقراء فروغ تعلیم واؤچر اسکیم کے تحت کروڑوں روپے نکالے گئے تھے۔
 
تاہم بورڈ آف گورننس نے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی تھی۔
 
واضح رہے کہ سال 2019 میں خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 41 ہزار بچوں کے داخلوں میں سے 21 ہزار جعلی بھی نکلے تھے۔
 

مانیٹرنگ ڈیسک:محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا -تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا ، چاند گرہن رات دس بج کر 8 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 12 بج کر 10 منٹ پر لگے گا جو کہ رات دو بج کر 11 منٹ پر ختم ہو گا۔

یاد رہے کہ ا س قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا جس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا ۔ سورج گرہن کے موقع پر رنگ آف فائر بھی دیکھنے میں آیا ۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ، پلندری آزاد کشمیر اور گردونواح میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان گلیات ڈولپمنٹ اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرماکی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے ، اس وقت گلیات میں تقریبا تین سے چار انچ برف پڑ چکی ہے

مانیٹرنگ ڈیسک: چینی کمپنی ژیاؤمی نے اس سال مائی مکس ایلفا فون ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا یہ اعلان اب تک تعطل کا شکار ہو رہا ہے۔
 
اس فون کی باڈی اور اسکرین کا تناسب 180 فیصد ہے یعنی پورا فون گویا اسکرین میں لپٹا ہوا ہے تاہم کمپنی نے اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں البتہ اتنا کہا ہے کہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرا نصب ہوگا۔ژیاؤمی نے اتنا بتایا ہے کہ فون کی حفاظت کے لیے کئی تہیں چڑھائی گئی ہیں اور کیمرے میں ٹائی ٹیٹنیم بھرت، سرامک اور سیفائر کا استعمال کیا گیا ہے۔
 
مائی میکس ایلفا میں نصب کیمروں میں 20 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا بھی ہے اور 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس بھی نصب ہے تاہم اس میں فرنٹ کیمرا نہیں ہے اور آپ کو سیلفی کے لیے کیمرے کو پلٹانا ہوگا اور ڈسپلے کا کوئی مسئلہ نہیں وہ وہاں بھی موجود رہے گا۔پورے فون میں دبانے والا کوئی واضح بٹن موجود نہیں شاید اس کے لیے اسکرین پر ہیپٹک بٹن نصب ہوگا تاہم ایک پاور بٹن اوپر کی جانب موجود ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ژیاؤمی نے کہا ہے کہ اس فون کے ساتھ ساؤنڈ سراؤنڈ سسٹم نصب ہوگا اور یوں فون کی ہر جانب سے آواز کو محسوس کیا جاسکے گا۔مائی میکس میں 855 پلس اسنیپ ڈریگن سی پی یو ہے اور 12 ایم بی ریم اور 512 جی بی ریم نصب ہے لیکن اس میں بیٹری صرف 4050 ایم اے ایچ صلاحیت رکھتی ہے جسے دونوں جانب کا ڈسپلے بہت تیزی سے ختم کرسکتا ہے تاہم یہ فون 5 جی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس فون کو پہلے دسمبر میں لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد جنوری کی تاریخ دی گئی تھی اور اب تک یہ فون پیش نہیں کیا جاسکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈسپلے میں لپٹے فون کی قیمت 2800 ڈالر رکھی گئی ہے
فن لینڈ: جاپان کے کامیاب تجربے سے متاثر ہو کر فن لینڈ کی نو منتخب وزیرِاعظم سنا میرین نے ہفتے میں صرف چار دن کام کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ لیکن بات صرف یہیں تک محدود نہیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ اوقاتِ کار بھی کم کرکے صرف 6 گھنٹے روزانہ کر دیئے جائیں۔
 
اگرچہ فن لینڈ کی 34 سالہ نو منتخب وزیراعظم کو اس تجویز پر اختلافِ رائے، تنقید اور طنز تک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ان کے پاس ہر اعتراض کا ایک ہی جواب ہےکہ مائیکروسافٹ جاپان میں اس تجربے سے نقصان نہیں ہوا بلکہ لوگوں کی کارکردگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ تو کیوں نہ اس ورکنگ ماڈل سے فن لینڈ میں بھی فائدہ اٹھایا جائے اور لوگوں کو زیادہ خوش رکھتے ہوئے ان کی کارکردگی بڑھائی جائے۔
 
کام کے دوران وقت ضائع ہونے سے بچانے کےلیے انہوں نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ اوقاتِ کار بھی کم کرکے صرف 6 گھنٹے روزانہ کردیئے جائیں تاکہ لوگ کام کے دوران صرف کام ہی پر توجہ دیں، ادھر اُدھر کی باتوں میں نہ پڑیں۔
وزیرِاعظم سنا میرین کے مطابق، اس اقدام سے کئی فائدہ حاصل ہوں گے- کارکردگی بڑھنے کے ساتھ ساتھ دفتر میں بجلی کے کم استعمال سے توانائی کی بچت بھی ہوگی اور آلودگی پر کنٹرول پانے میں بھی مدد ملے گی، جو اس کے اضافی فوائد میں شامل ہیں۔
 
واضح رہے کہ اس سے پہلے جاپان میں ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کی بدولت مائیکروسافٹ جاپان کے ملازمین نہ صرف زیادہ خوش رہے بلکہ ان کی کارکردگی میں بھی پہلے سے 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔ مطلب ہفتے میں 3 دن چھٹی ملے گی اور ۴ دن کام ہوگا ساتھ ہی کارکردگے میں ۴ہ فی صد اضافہ بھی-
مانیٹرنگ ڈیسک: سائنس دانوں نے انسانی دماغی میں خلیات (نیورون) کے درمیان بالکل نئے انداز میں سگنل بھیجنے کا عمل دریافت کیا ہے جو اس سے قبل سائنس کے علم سے باہر تھا۔
اس دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک جانب انسانی دماغ خود ہماری اب تک سمجھ سے بھی بالاتر ہے اور اس کی کمپیوٹنگ قوت بھی غیرمعمولی ہوتی ہے۔یہ دریافت جرمنی اور یونان کے ماہرین نے کی ہے۔ انہوں نے دماغی کی بیرونی جانب کارٹیکل سیلز (خلیات) پر غور کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ اپنے بل پر بعض سگنل خارج کررہے ہیں۔
اس طرح دماغ میں انفرادی خلیات ایک بالکل نئے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں جس سے دماغ بہت سے منطقی (لاجیکل) عمل انجام دیتا ہے
سائنس دانوں نے مرگی کے شکار ایک مریض کے دماغ میں روشنی خارج کرنے والا کیمیکل ڈالا اور وہاں خلیاتی سرگرمی کو خردبین سے دیکھا۔ انہوں نے دیکھا کہ قشر یعنی کارٹیکس کے دماغی خلیات نہ صرف سوڈیم آئن خارج کررہے تھے بلکہ کیلشیئم کے آئن بھی فائر کررہے تھے۔اس طرح مثبت چارج والے آئن کچھ اس طرح چارج خارج کررہے ہیں جو اس سے قبل پہلے نہیں دیکھے گئے۔ ماہرین نے اس نودریافت عمل کو کیلشیئم میڈیٹڈ ڈینڈرٹکِ ایکشن پوٹینشل یا’ ڈی کیپس‘ کا نام دیا گیا ہے.
 
انسانی دماغ کو اکثر کمپیوٹر سے بھی تشبیہہ دی جاتی ہے۔ اگرچہ اس میں بھی بعض حدود ہیں لیکن بعض سطحوں پر کمپیوٹر عین انسانی دماغ کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ انسانی دماغ اور کمپیوٹر دونوں ہی مختلف امور کے لیے برقی سگنل استعمال کرتے ہیں۔ انسانی دماغ میں نیورن یہ کام کرتے ہیں اور کمپیوٹروں میں چپس اور ٹرانسسٹر الیکٹران فائر کرتے ہیں۔
 
دوسری جانب دماغ خلیات یا نیورون، برقی ٹرانسسٹر کے برخلاف خلیات کے شاخ دار ابھار کے کناروں سے کیمیائی پیغامات آگے روانہ کرتے ہیں۔ ان ساختوں کو ڈینڈرائٹس کہا جاتا ہے۔ انہیں سمجھ کر ہم دماغ کو اچھی طرح جان سکتے ہیں کیونکہ ایک نیورون کی قوت کو بھی بڑھانے میں ان کا اہم کردار ادا ہوتا ہے۔
 
ہمبولٹ یونیورسٹی کے سائنس داں میتھیو لارکم کے مطابق ڈینڈرائٹس خود ٹریفک سگنل کی طرح کام کرتے ہیں۔ اگر یہ اجازت دیتے ہیں تو سگنل دیگر اعصاب تک آگے پہنچتا ہے۔ اسی طرح انسانی قشریا سریبرل کارٹیکس سے پیچیدہ شے دماغ میں کوئی اور نہیں۔ یہاں شاخ در شاخ ڈینڈرائٹس احساس، خیال، حرکت اور دیگر اہم امور کو قابو کرتے ہیں۔
 
سائنس دانوں کے مطابق یہ پہلا خوشگوار موقع ہے جب ڈینڈرائٹ کی یہ حیرت انگیز صلاحیت سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے چوہوں پر بھی بعض تجربات کیے اور ڈینڈرائٹ سے فائر ہونے والے سگنل کی تصدیق ہوئی۔
چوہوں پر سوڈیم چینل بند کرنے والی ایک دوا ڈالی گئی تب بھی ڈینڈرائٹ سے کیلشیئم آئن فائر ہورہے تھے تاہم اس دریافت کے بعض سائنس داں اس کی وجوہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کریں گے۔
اسلام آاد: وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے اشیائے خورونوش سستی ملیں گی۔وزیراعظم کی جانب سے6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے کراچی کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورپر اس ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
 
اس پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پرنئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی7 روپے فی کلوگرام سستی کرکے نئی قیمت 75 روپے کلوگرام سے کم کرکے68 روپے مقررکر دی گئی ہے، اسی طرح گھی کی قیمت میں 20 روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ 190کے بجائے 170 روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے۔
 
 
کراچی: پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو فٹنس کی آزمائش سے گزارنے کا فیصلہ کیا تھا،ان میں بابر اعظم، سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، اسدشفیق، اظہرعلی، حارث سہیل ، امام الحق ، محمد عباس ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم ، محمد عامر، محمد رضوان ، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
 
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان بھی کو پہلے ہی چھوٹ دیتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ تینوں کرکٹرز کے ٹیسٹ 20 اور 21جنوری کو لیے جائیں گے،گذشتہ روز صرف 10کھلاڑی ہی ٹیسٹ میں شریک ہوسکے۔
 
حسن علی پسلیوں میں فریکچر سے صحتیابی کیلیے کوشاں ہیں،12جنوری کو نئے اسکین کے بعد اندازہ ہوگاکہ پیسر کو فٹنس کی آزمائش سے گزارا جانا مناسب ہوگا یا یہ قدم بعد میں اٹھایا جائے، فخر زمان کمر کے پٹھوں میں کھچاؤکی وجہ سے این سی اے نہیں آ سکے،ان دونوں کے فٹنس ٹیسٹ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے کلیئرنس کے بعد ہوں گے۔
 
بورڈ کے مطابق اظہر علی، اسد شفیق اور محمد رضوان وائرل انفیکشن کا شکار ہونے کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ موخر کرنے پر مجبور ہوگئے، عثمان شنواری ٹائیفائیڈ کا شکارہونے کی وجہ سے بعد میں آزمائش سے گزریں گے، امکان یہی ہے کہ مسائل کا شکار بیشتر کرکٹرز کے ٹیسٹ اب دوسرے مرحلے میں 20اور 21جنوری کو ہی لیے جائیں گے۔
 
فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، گذشتہ روز ٹرینر یاسر ملک نے دستیاب 10کرکٹرز بابر اعظم، عابد علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، امام الحق،محمد عباس،شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عماد وسیم اور یاسر شاہ کی فٹنس کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران کرکٹرز کو جم میں اپر باڈی ٹیسٹ کے مراحل سے گزارا گیا، جسمانی قوت اور لچک کا اندازہ کرنے کیلیے مختلف آزمائشیں بھی ہوئیں،یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا اسٹیمنا چیک کیا گیا، ذرائع کے مطابق بیشتر نوعیت کی آزمائشوں کے آدھے مراحل ابھی مکمل ہوئے ہیں، دیگرمنگل کو کیے جائیں گے۔ابھی تک ہونے والے ٹیسٹ کسی بھی کرکٹر پر بھاری ثابت نہیں ہوئے،دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نتائج مرتب کیے جائیں گے۔
 
یاد رہے کہ پی سی بی نے ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ہی اعلان کردیا تھا کہ مطوبہ معیار ثابت نہ کرپانے والے کرکٹرز کی تنخواہوں سے 15فیصد کٹوتی ہوگی اور یہ سلسلہ بہتری آنے تک جاری رہے گا، گذشتہ ٹیسٹ میں عماد وسیم تمام مراحل مکمل نہیں کرپائے تھے،ماضی میں گھٹنے کی انجری کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ رعایت برتتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنے کا موقع فراہم کردیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں ان کی اب تک کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔
 
 
جرمنی میں عربی لفظ ’انشاءاللہ‘کی مقبولیت اور اس کے زیادہ استعمال کو دیکھتے ہوئے ’انشاء اللہ‘ کو جرمن لفظ کے طور تسلیم کرلیا گیا۔
 
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی معروف ترین لغت ’ڈوڈن‘ میں عربی لفظ ’انشاء اللہ‘ کو سرکاری طور پر جرمن لفظ تسلیم کرلیاگیا ہے۔
 
لفظ ’انشاء اللہ‘ کو فوری طور پر لفظ انشاء اللّٰه ڈیجیٹل لغت میں ڈالا گیا ہےمگر اب تک یہ نہیں بتایا گیاکہ اسے کاغذی لغت میں کب شامل کیاجائیگا تاہم اس سے قبل ترک لفظ ’اوہا‘ کو بھی جرمن لفظ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنےخلاف پروگرام چلانے پر یوٹیوب چینلزکامعاملہ قومی اسمبلی میں لے گئے۔فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں یوٹیوب چینلز کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب چینلز پر سیاستدانوں کی عزت کو اچھالا جارہا ہے۔یہ لوگ ریٹنگ کیلئے ایسا کرتے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل کر اس معاملے کا تدارک کریں اور خصوصی کمیٹی بنائی جائے۔
 
جس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری خود بھی اینکر رہے ہیں، یہ لوگوں کے خلاف کیا کرتے رہے ہیں؟ان کا ریکارڈ نکالیں،”ہن ہور چوپو“ یہ گنے چوپ رہے ہیں۔”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے“، ہمیں خصوصی کمیٹی اس کام کیلئے نہیں بلکہ اپنے رویے درست کرنے کیلئے بنانی چاہیے۔
 
وزیر مملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کھڑے ہو کر یہاں گالیاں دیتے ہیں تو سب بھول جاتے ہیں۔‏ویڈیو لائی جائے ورنہ ایف آئی اے الزام لگانے والوں کو پکڑے۔‏عزت سب کی برابر ہے، خواتین بھی الیکشن لڑ کر آتی ہیں۔ جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ‏آپ تحریک لے آئیں، ہم بحث کرائیں گے۔