جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ  سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں، بچوں کو بہتر تعلیم وعلاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے سہولیات سے محروم ہیں جب کہ بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پُر امن ماحول دینے کے لئے کاوشیں کرنا ہونگیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں پہلی باربچوں کے لئے پولیو ویکسینیشن کا آغاز کیا، شہید بی بی کے اقدام سے 40 سال پہلے دنیا میں پولیوویکسین دستیاب تھی، سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے اور بہبودِ اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مدرسے میں بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 ہائی کورٹ نے بھارہ کہو کے مدرسہ میں بچے سے زیادتی کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملزم ذیشان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔

ڈی آئی جی وقار الدین سید نے عدالت کو بتایا کہ مدرسہ تحفیظ القرآن کے قاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تفتیشی افسر کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن کیس کی تفتیش کے لیے مقرر کردیے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بچوں کے ساتھ اس قسم کے واقعات ہمارے معاشرے میں زیادہ ہو رہے ہیں، طیبہ تشدد کیس ہمارے لیے مثال ہے لیکن وہ ایک ہے جو سامنے آگیا، ایف آئی آر کے مطابق بچے کے والدین نے قاری کو بتایا لیکن اس نے کوئی ایکشن نہیں لیا، بچے کے ساتھ غیر فطری واقعہ ہوا،تفتیشی کو کچھ پتہ ہی نہیں، کل تفتیش سے متعلق پوچھا تو تفتیشی نےکہا کہ مدعی سے پوچھیں، پولیس کی تفتیش کا کوئی حال نہیں،ہمیں بتائیں کیسے بہتری آئے گی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست بھی بچوں کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات کی پروا نہیں کررہی، جو معاشرہ بچوں کا تحفظ نہ کرسکے اس کا کیا ہوگا، جب یہ چیزیں میڈیا میں اجاگر ہوجاتی ہیں تو پولیس فعال ہوجاتی ہے، بچے کو مدرسہ کے قاری کی حفاظت میں دیا گیا تھا اور حفاظت کرنا اس پر لازم تھا، بچے کے ساتھ یہ معاملہ وہاں ہوا جہاں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔

ڈی آئی جی وقار الدین سید نے بتایا کہ دفعہ 328 اور 328 اے لگا کر قاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اب اس کیس کی تفتیش سینئر افسر کرے گا، تفتیشی افسر کو ہٹا کر اسے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ27 اگست کو بھارہ کہو میں بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے اور خالی ہاتھ ہی لوٹ گئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دئیے اور آپ کو پلان “ایگزٹ” کا سہارا لینا پڑا۔
 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ “روڈز بلاک”پلان بھی عوام نے مسترد کردیا۔ مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔ مولانالشکر کشی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہم نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرزعمل اختیار کیا۔آپ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔عمران خان کے دھرنے کے خلاف آپ کی نفرت انگیزی اوردھمکیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ یہ وہی پارلیمان ہے جس میں آپ کے فرزند آپ کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔ ان کی تنخواہ اور مراعات حلال اور جائز ہیں؟۔
کراچی: سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی ملیر ایجوکیشن سٹی کیمپس کو سرسبز و شاداب اور ماحول دوست بنانے کےلئے شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے، شجرکاری مہم کے تحت کیمپس میں چار ہزار پودے لگائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق جامعہ کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
 
اس موقع پر طالب علموں نے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگایا اور ان پودوں کو پانی بھی ڈالا، طالب علموں نے عہد کیا کہ وہ نا صرف جامعہ بلکہ اپنے ارد گرد کی جگہوں پر بھی پودے لگائیں گے۔
 
 
Image may contain: 1 person, child and outdoor
چیئرمین شعبہ ماحولیاتیات ڈاکٹر ہاشم زبیری نے طلبا کو بریفنگ دی کہ اس مہم کا مقصد دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے اس سلسلے میں ہر طالب علم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کےلئے سخت چیلنج بنی ہوئی ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی کا خطرہ دن بہ دن تیزی سے بڑھتا جارہا ہے پاکستان اس خطے کا ایک ایسا ملک ہے جو گذشتہ کئی برسوں کے دوران  آب و ہوا کی تبدیلی سے سب سے زیادہ
متاثر ہوا ہے۔
 
Image may contain: one or more people, people standing, child, sky, tree, mountain, outdoor and nature
 
انہوں نے کہا کہ یہ مہم ابھی شروع ہوئی ہے اور جامعہ کے ایجوکیشن سٹی کیمپس کی اس زمین پر چار ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حنا شہناز نے کہا کہ یہ شجرکاری مہم  پاکستان کو سر سبز ملک بنانے  میں معاون کردار ادا کرح گی۔شہر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو  درخت لگا کر  کم کیا جاسکتا ہے۔ آج جو لوگ درخت لگارہے ہیں بیس تیس سال بعد وہ یہاں آکر دیکھیں گے تو یہ پودے تناور درخت بن چکے ہوں گے۔

تہران: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہ ہلاکتیں ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہوئیں جب کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بنوں: تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

جاں بحق شخص کی شناخت میر شہباز کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی اہلکار تھا۔ پولیس کے مطابق میر شہباز کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے 23 نومبر سے کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے بارش اور ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران اور افغانستان کے راستے  بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جب کہ یہ سلسلہ بعد میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کی جانب منتقل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی سردی کے لیے تیار رہیں، 23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا جب کہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ جائےگی۔

کراچی: بحریہ یونیورسٹی میں 16ویں کانوکیشن 14 دسمبر2019 کو کنوینشن ہال پاکستان میری ٹائم میوزیم میں انعقاد کیاجائےگا۔ کانووکشن میں 2018 کے پاس آوٹ ہونے والے طلبا و طالبات 2500 روپےفیس کے عوض رجسٹریشن کرواسکتےہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے بحریہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.bahria.edu.pk/bukc  پر وزٹ کریں ۔ جبکہ کانووکیشن کی ریہرسل 13 دسمبر سے ہوگی، رجسٹریشن کی آخری تاریخ6 دسمبر مقرر کی گئی ہے

صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں6کروڑ 6لاکھ 20ہزار روپے کی لاگت سے ''محفوظ درسگاہ'' اور ''پڑھائو ''اسکیم سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی

،منصوبوں میں مختلف سکولوں کی اپ گریڈیشن ،لائبریریوں،لیبارٹریوں، اضافی کمروں اور ہالوں کی تعمیر شامل ہے ذرائع کے مطابق بوائز ہائی اسکول قادریہ گوجرخان ،گرلز ہائی سکول دھلیال،ایم سی گرلز ہائی اسکول ٹیکسلا ،بوائز ہائر سیکنڈری اسکول لہتراڑ کوٹلی ستیاں ،گرلز ہائر سیکنڈری سکول پڑیال بھی شامل ہیں