Reporter SS
مانیٹرنگ ڈیسک: چاولوں کا پانی ہماری جِلد کے لیے بےحد فائدے مند ہوتا ہے اور قدیم دور سے ہی لوگ اسے استعمال کرتے آرہے ہیں جب کہ جِلد کے ماہرین بھی چاول کے آٹے اور پانی کو جِلد کے مؤثر قرار دیتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جِلد بھی حَسین، خوبصورت اور چمکدار نظر آئے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں چاولوں سے تیار کردہ ایسا فیس ماسک جس کو لگانے سے آپ کی جلد بھی ترو تازہ ہوجائے گی۔
ماسک تیار کرنے کا طریقہ
چاول کا ماسک تیار کرنے کے لیے ایک بڑا چمچہ چاول کا پاؤڈر لیجیے، پھر اس کے میں ایک بڑا چمچہ بیسن اور ایک چٹکی ہلدی شامل کر لیجیے۔
ان تمام چیزوں کو یکجا کرنے کے بعد اس میں دودھ یا عرق گلاب ڈال کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔
مساج کرنے کے بعد اسے اپنے چہرے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔
جب ماسک خشک ہوجائے تو اسے دھو لیں، ایسا کرنے سے چہرہ ترو تازہ اور جلد بھی ملائم ہوجاتی ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار غیر ملکی لیگ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستان کرکٹر بن گئیں۔
پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹر ندا ڈار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ ہو گیا ہے اور وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔
آل راؤنڈر ندا ڈار آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گی، ندا کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے۔
اب ان کے نام یہ بھی اعزاز ہوگیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن جائیں گی۔
آف اسپنر ندا ڈار 96 ٹی ٹوئنٹی اور 71 ون ڈے میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔ ندا ڈار 5 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر میزبانی میں آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اور سیکیورٹی کے باہمی اثر و نفوذ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور ملک کے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز تیار کرنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایسے مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
سیمینار سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے اور ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ نجی اور سرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط مثبت اقدام ہیں۔