اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی۔
 
سندھ فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی۔
 
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی، مونوسوڈیم گلو ٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی شامل اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔
 
اعلامیے کے مطابق جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی ان پر بھی پابندی ہوگی، اتھارٹی نے کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

کراچی : پاکستانی ہدایتکاروں نے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی پر ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں پاکستانی ہدایتکار حسیب حسن نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ بھارتی پروڈیوسر کے لیے ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ بنائی ہے جو کہ تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے۔

اس حوالے سے چند پاکستانی ہدایت کاروں کا کہنا ہے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر بھارتی آرٹسٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں لہٰذا ان پر پابندی عائد کی جائے۔

اس تمام تر صورتحال پر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چوہدری اعجاز کا کہنا ہے کہ ان فنکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو موجودہ صورتحال کے باوجود بھی بھارتی پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ثناء فخر نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

 واضح رہے کہ بھارت کی سنیما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے مواد نشر کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ گزشتہ ماہ قبل باضابطہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 
 

کراچی: کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کا جواز بنا کر لوڈشیڈنگ شروع کردی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حبکو پاورپلانٹ کی 500 کے وی این کے آئی لائن میں فالٹ آگیا ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کو 250 میگا واٹ بجلی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے،  صورتحال سے نمٹنے اور جلد بحالی کیلئے این ٹی ڈی سی حکام سے رابطے میں ہیں اورصارفین سے تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کا جواز بناکر لوڈشیڈنگ شروع کردی۔ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔ شہر قائد میں مختلف علاقوں میں فنی خرابی یا کیبل فالٹ کے نام پر بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

 اسلام آباد:اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ بڑے پیمانے پر مختلف ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل کے عہدوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ خارجہ میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کی مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیراکرم کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے، جب کہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمد اعجاز کو ہنگری، احسن کے کے کو مسقط اور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق قونصلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کیے گئے ہیں اور ان کی جگہ عبدالحمید ٹورنٹو میں پاکستانی سفارت خانے میں قونصل جنرل تعینات بن گئے ہیں۔ میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک سری لنکا میں ہائی کمشنر بن گئے  جب کہ ابرار حسین ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے نہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولرپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
 
نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 59 ہزار 100امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ ایک لاکح 54 ہزار 991 امیدوار امتحانات میں شریک جبکہ 4ہزار 109 امیدوارغیرحاضررہے۔ سائنس گروپ کےنتائج کاتناسب 62۔63 فیصد رہا۔
 
جنرل گروپ ریگولرمیں 14ہزار301امیدواروں نےرجسٹریشن کرائی جن میں 13 ہزار 714 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئےجبکہ 587امیدوار غیر حاضر رہے جنرل گروپ ریگولرمیں کامیابی کا تناسب 53.58 فیصد رہا۔
 
جنرل پرائیوٹ گروپ میں 8ہزار 528امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی 7ہزار649 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 879 امیدوار غیرحاضررہے، پرائیوٹ جنرل گروپ میں کامیابی کاتناسب 43.57 فیصد رہا
 

 اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے وزارت سائنس کا قمری کیلنڈر غلط ثابت کردیا جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ چاند کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

یہ بات انہوں نے رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، قاری حنیف جالندھری سمیت تمام وفاق المدارس، صوبائی اوقاف و مذہبی امور، اسپارکو اور محکمہ موسمیات  کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر کے استعمال اور عیدین کا تنازعہ زیر بحث آیا اور تمام جید علماء کرام سمیت متعلقہ سائنسی محکموں کے نمائندوں کی رائے معلوم کی گئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کیلنڈر کو غلط ثابت کردیا۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کے کیلنڈر کے مطابق یکم صفر پیر کو ہونا تھی لیکن اتوار کو ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے کیلنڈر کے مطابق یکم صفر بروز منگل کو ہونا تھی جو درست ثابت ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علماء کرام کی رائے کے ساتھ کھڑی ہے، رویت ہلال کے عمل میں شرعی تقاضوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور مذہبی تہوار بھی جڑے ہوئے ہیں، اس خطہ کی روایات میں رویت ہلال شامل ہے ایک اسلامی معاشرے میں ہمیشہ قرآن و سنت کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ  محکمہ فلکیات و موسمیات چاند کی پیدائش اور امکان رویت پر مدد دیتے آئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کا انحصار شریعت کی رو سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قمری کیلنڈر مرتب کرنے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کوشش قابل تعریف ہے تاہم رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

اجلاس کے دوران عیدین کے موقع پر تنازع کے حل کے لیے جامع سفارشات مرتب کرنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس کمیٹی میں قبلہ ایاز، قاری حنیف جالندھری، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، سیکریٹری مذہبی امور اور وفاقی وزارت مذہبی امور کے دو افسران شامل ہوں گے۔

اسلام آباد: حکومت نے اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی ہے اور اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی، تاہم وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کی وجہ سے قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

 

قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی میچ دیکھنے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچ گئے ،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے میدان 10 سال آباد ہو گئے ،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے ،

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں ہونے پر میچ دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلوں کا آغاز ہوگیا
 
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائننگ(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام )میں داخلے برائے سال2020 کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق خواہشمند طلبہ09 اکتوبر2019 ءتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
 
طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
 
واضح رہے انٹرمیڈیٹ (HSC ) یا مساوی امتحان میں کم ازکم 45% فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہیں جبکہ ڈپلومہ کرنے والے کم ازکم 60% فیصد مارکس کے حامل طلبہ اہل ہوں گے۔داخلے کے لئے رجحان ٹیسٹ بروز اتوار13 اکتوبر2019 ءکو منعقد ہوگا جبکہ حتمی انتخاب رجحان ٹیسٹ اور انٹر ویوز کے بعد عمل میں آئے گا۔
کراچی: جامعہ کراچی میں سی ایس ایس سے متعلق تعارفی سیمینار 03 اکتوبر کو ہوگا
 
ڈائریکٹراسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیوروجامعہ کراچی ڈاکٹرعبدالجبارخان کے مطابق سی ایس ایس سے متعلق تعارفی سیمینار بروز جمعرات 03 اکتوبر 2019 ءکو صبح 11:00 بجے آڈیوویژول سینٹر جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا جس میں مقررین سی ایس ایس امتحانات اور اس کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔