اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

محکمہ صحت نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا اورپاکستان کرکٹ میچزکے دوران اسٹیڈیم میں عارضی میڈیکل اسپتال قائم کردیا ہے۔
 
عارضی میڈیکل اسپتال میں محکمہ صحت کے اسپتالوں کے 110 ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل عملے کی ٹیم کو تعینات کردیاگیا ہے میڈیکل ٹیم میں 40 ڈاکٹرزشامل ہیں، ہفتہ کو اسٹیڈیم کے اندر 8 بستروں جبکہ ڈریسنگ روم کے ساتھ 4 بستروں پرمشتمل عارضی میڈیکل یونٹ قائم کردیاگیا ہے۔
 
محکمہ صحت نے ڈاکٹر ظفرمہدی کوفوکل پرسن مقررکیا ہے، مہمان سری لنکا ٹیم جس ہوٹل میں قیام کریگی، اس ہوٹل میں بھی ایک ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ جہاں چوبیس گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کے انتظام کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے 5پارکنگ ایریا میں ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔
 
اسٹیڈیم کی حدود میں موبائل ہیلتھ یونٹ گاڑیاں بھی موجود رہیں گی،میچز 27 ،29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونگے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ 2258 جب کہ خیبر پختونخوا میں 1514 مریض ہیں، پنجاب میں 70 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے۔ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
 
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے جب کہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔
 
 
 
 
 
کراچی: آواز میں جاذبیت، کانوں میں رس گھول دینے والے نور جہاں کے مدھر سرلوگ آج تک نہ بھول سکے، ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 93ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
 
فن گائیکی کا سرمایہ، مدھر اورسریلی آواز کی مالک برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں، موسیقی کا ایک درخشاں عہد تھیں، اکیس ستمبرانیس سوچھبیس کوقصورمیں جو تارہ روشن ہوا وہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرگیا۔
 
نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا، اپنے فن اورمحبت کی بنا پر لوگوں نے انہيں ملکہ ترنم کا خطاب ديا، نورجہاں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز انیس سو پینتیس میں بطورچائلڈ اسٹارفلم پنڈ دی کڑیاں سے کیا جس کے بعد انمول گھڑی،ہیرسیال اور سسی پنو جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر آزمائے۔
 
سن 1941ءمیں موسیقار غلام حیدر نے انہیں اپنی فلم خزانچی میں پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کروایا۔ 1941ءمیں ہی بمبئی میں بننے والی فلم خاندان ان کی زندگی کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ اسی فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار شوکت حسین رضوی سے ان کی محبت پروان چڑھی اور دونوں نے شادی کرلی۔
 
قیام پاکستان سے پہلے ان کی دیگر معروف فلموں میں،دوست، لال حویلی، بڑی ماں، نادان، نوکر، زینت، انمول گھڑی اور جگنو کے نام سرفہرست ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے فلم چن وے سے اپنے پاکستانی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم کی ہدایات بھی انہی نے دی تھی۔ بطور اداکارہ ان کی دیگر فلموں میں گلنار، دوپٹہ، پاٹے خان، لخت جگر، انتظار،نیند، کوئل، چھومنتر، انار کلی اور مرزا غالب کے نام شامل ہیں۔
 
اس کے بعد انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے خود کو گلوکاری تک محدود کرلیا۔ ایک ریکارڈ کے مطابق انہوں نے 995 فلموں کے لئے نغمات ریکارڈ کروائے جن میں آخری فلم گبھرو پنجاب دا تھی جو 2000ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔
 
میڈم نے مجموعی طور پردس ہزار سے زیادہ غزلیں گائیں،میڈم نورجہاں الفاظ کی ادائیگی اور سر کے اتار چڑھاؤ میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں،یہی وجہ تھی کہ بھارت کی مشہور گلوکاروں نے بھی ان کے فن کو خوب سراہا، گلیمر کی دنیا سے لے کر جنگ کے محاذ تک ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی آواز کے سحر سے سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑے رکھا۔
 
لتا منگیشکر نے اپنے آڈیشن میں میڈم کا گایا ہوا گیت گایا، محمد رفیع صاحب کے ساتھ میڈم نور جہاں نے صرف ایک گیت گایا تھا۔لوگ آج بھی جب نور جہاں کے مدھر اور سریلے گیتوں کو سنتے ہیں تو مسحور ہو کر رہ جاتے ہیں۔
 
انہوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، حکومتِ پاکستان نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارگردگی اور نشان امتیاز سے نوازا۔
 
ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، وہ کراچی کے ڈیفنس سوسائٹی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
 
 
 
 
 
کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں نقاب پوش ملزمان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں، اسی نوعیت کے دومزید واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
 
کراچی میں نا معلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پردوافراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
 
ذرایع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔
 
پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں چلائیں، جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے۔ گاڑی میں مزید دو خواتین بھی تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔
 
دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ، عابد آباد اور ملیرمیمن گوٹھ میں فائرنگ سے چودہ سال کی لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔
کراچی: شہر قائد اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہیں۔
 
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کئی ڈگری زائد محسوس کی جارہی ہے۔ ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باوجود دن کے اوقات میں سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے۔ دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
 
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور سمندری ہواؤں کی بندش کی وجہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ہے۔ گرمی کی شدت منگل تک برقرار رہے گی جس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی تاہم ستمبر کا پورا مہینہ ہی گرم رہے گا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی یا ٹھنڈے مشروب زیادہ سے زیادہ پیئیں، لوگ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور باہر نکلتے وقت اپنے آپ کو ڈھانپ لیں۔
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے۔
 
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے، “صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام ” وزیراعظم عمران خان کی محروموں، غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں۔یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی۔
 
معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے۔ صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ناداروں کا علاج ممکن ہورہا ہے جو اپنے مالی حالات کے پیش نظر اسپتالوں کا رخ نہیں کر پاتے، صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے اور انہیں سرکاری اسپتالوں میں 720,000 روپے تک مالیت کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا ، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آئندہ 2 برسوں میں یہ کارڈ ڈیڑھ کروڑ افراد میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔
 
 
 
 
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
 
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کے ساتھ جیئیں گے، لڑیں گے مریں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
 
 
 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
 
 
 
نیویارک : وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی۔
 
نیویارک میں کشمیراسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہوجائے گا۔ انہوں نے بھارت کے غیرقانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین بھی کی۔
 
وزیراعظم اور کشمیراسٹڈی گروپ کے بانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی نعیم الحق، ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔
 
وزیراعظم عمران خان 7 روزہ امریکا کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
 
 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
 
 
 
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
 
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھرمیں 10 ہزارڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
 
ڈآکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پنجاب میں 2363، سندھ 2258، کے پی 1514، بلوچستان میں 1752 مریض ہیں۔
 
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کی صورت حال پرمکمل نظرہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، ڈینگی کے پھیلنے کی وجوہات کو جانے کی کوشش کریں گے۔
 
ڈآکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جاتی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈینگی سے متعلق معلومات کے لیے ہاٹ لائن مختص کردی گئی۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا تھا کہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے-
واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
 
امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ فوجی بھیجنے کا فیصلہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر کیا ہے، ان فوجوں کی تعیناتی ’دفاعی نوعیت‘ کی ہو گی۔ ان فورسز کی مدد سے دونوں ملکوں کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور امریکا انھیں دفاعی سامان فراہم کرنے میں تیزی لائے گا۔
 
اس موقع پر امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ خلیج میں فوج کی مناسب تعداد بھیجیں گے تاہم فوجیوں کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہو گی۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا ریاض کے سلطان ایئربیس پرپیٹریاٹ میزائل دفاعی بیٹری نصب کرچکا، اس کے علاوہ ایئربیس پر 600 امریکی فوجی پہلے سے موجود ہیں۔
 
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب میں ابقیق اور خریص کی آئل فیلڈز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے باعث دنیا بھر میں تیل کی رسد کو نقصان پہنچا تھا۔ امریکا نے الزام لگایا تھا کہ ان حملوں میں ایران ملوث ہے۔ ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے حوثی باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔