اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

میرپور خاص: ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 
عبدالوحید شیخ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلیے خصوصی ٹریننگ کرائی جائے، انکاری والدین کو مطمئن کرکے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ غیر موجود بچوں کو آئندہ مہم میں قطرے پلائے جائیں۔ آئندہ مہم میں ورکروں کی پرفارمنس چیک کی جائے گی جب کہ خراب کارکردگی پر ویکسینیٹروں کے خلاف کارروائی کرنے سمیت ان کے الاؤنس بند کیے جائیں گے۔
 
انھوں نے کہا کہ اوطاقوں میں قطرے پلانے کے سسٹم کو بند کیا جائے بلکہ گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائے جائیں،بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے سوشل موبلائزیشن کواپنا یا جائے، روٹین امیونائزیشن کی غلطیوں پر غور کرکے انھیں درست کیا جائے اوردوردراز علاقوں تک ر سائی کیلیے مکمل پلان بنایا جائے ویکسینیٹروں کو پہنچانے کے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

لاہور: سری لنکن کرکٹرز سیکیورٹی خدشات کو ملک میں جھٹک کر پاکستان روانہ ہوئے۔

سری لنکن ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے۔ مہمان کرکٹرز کی کولمبو سے روانگی کے موقع پر کپتانوں نے میڈیا سے گفتگوکی،ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاسن شناکا نے کہاکہ میں اکتوبر2017میں ایک میچ کے لیے لاہور جا چکا ہوں،حالیہ ٹور کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے مطمئن اور اپنی ٹیم کی قیادت کا موقع ملنے پر خوش ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ٹور کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کی ا گیااور امید ہے کہ میدان میں اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے میزبانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان  لاہیرو تھریمانے نے کہاکہ ہم کسی قسم کی تشویش میں مبتلا نہیں،ہمیں سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے،گذشتہ ہفتے وزرات دفاع کی جانب سے بھی کلیئرنس دے دی گئی تھی کہ پاکستان میں کسی قسم کا خطرہ نہیں،ہم بلا خوف کرکٹ کھیلنے کے  لیے جا رہے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرینگے۔

یاد رہے کہ ٹور کا فیصلہ ہونے کے بعد انجیلو میتھیوز اور لسیتھ مالنگا سمیت 10کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد سلیکٹرز نے دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جو اب کراچی پہنچ چکا ہ

 اسلام آباد:فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

 مظفر آباد:آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی اور 452 افراد زخمی ہیں۔

آزاد کشمیر میں زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ خوف کے باعث مردوں نے سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ پر ساری رات جاگ کر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں نے مقامی پارکوں میں پناہ لی۔

ضلعی انتظامیہ میرپورکے مطابق آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 31  ہوگئی اور452 افراد زخمی ہوئے۔ جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے ہیں۔

 زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مصائب کا سامنا ہے۔ لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے جبکہ اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ کھمبے اور ٹرانسفارمرزمین پر گرے ہوئے ہیں جب کہ پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔

زیرزمین پانی بھی گدلا اورناقابل استعمال ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس بھی نہیں چل سکے،  کھانے پینے سے محروم لوگوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات جاگ کر گزاری، لوگوں کے گھروں کی بیرونی دیواریں گرنے سے پل منڈا، سانگ، سنوال شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری کی وارداتیں بھی ہوئیں۔

پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں کے سروے کیلئے پہنچ گئے جب کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرریسکیو ٹیمیں بھی میرپورپہنچ گئیں ۔ ریسکیو 1122 کی 5 امدادی گاڑیاں اورجان بچانے والا دیگر سامان بھی ہمراہ ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 160 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ڈی ایچ کیومیرپوراورافضل پورمیں گیارہ گیارہ لاشیں لائی گئیں، اسلام گڑھ اور منگلا میں ایک ایک شخص زلزلے سے جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شام 4 بجے آزاد کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 
 
 
 
نیویارک: ایرانی صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیو یارک پہنچ گئے تاہم ان کی امریکا میں موجودگی کے دوران انہیں شہر کے زیادہ تر مقامات تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر کو اس ہی طرح کی سفری پابندیوں کا سامنا ہے جو جولائی کے مہینے میں ایرانی مشن کے اسٹاف پر لگائی گئی تھیں۔پابندیوں کے تحت حسن روحانی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز سے زیادہ دور نہیں جاسکتے، جو مین ہیٹن جزیرے کے مشرقی حصے میں قائم ہے۔
 
امریکی حکومت نے انہیں ہوٹل میں قیام کی خصوصی اجازت دے رکھی ہے۔حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بدھ کے روز خطاب کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ایرانی رہنما کو فرسٹ ایوینیو اور جنوب میں ایسٹ 42 اسٹریٹ اور شمال میں ایسٹ 48 اسٹریٹ تک محدود کیا گیا ہے۔اس ہی طرح کی پابندیاں ماضی میں امریکا کے ناپسندیدہ عالمی رہنماوں پر بھی عائد کی جاچکی ہیں جن میں کیوبا کے سابق رہنما فیدل کاسٹرو بھی شامل ہیں۔
 
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی اور معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
 
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں گزشتہ ہفتے اس وقت مزید اضافہ ہوا جب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس کے بعد تیل برآمد کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے اپنی پیداوار روک دی تھی۔
 
سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا اور سعودی عرب دونوں نے ایران کو اس کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا تھا تاہم ایران نے ان بیانات کو جنگ کے لیے ایک بہانہ قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ ایران جنگ کے لیے تیار ہے اس لیے کسی قسم کی جارحیت سے گریز کیا جائے۔
 
 
 
لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
 
زلزلہ راولپنڈی، لاہور، کالا باغ، سانگلہ ہل، گجرات، چنیوٹ، سرگودھا، ظفر وال، شاہ کوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، صوابی، پھالیہ، سرائے عالمگیر، شکر گڑھ، نور پور تھل، پشاور، پنڈی بھٹیاں، نارووال، پسرور، شیخو پورہ، سمندری، قصور، جہلم، مری، کوٹ مومن، خیبر، ایبٹ آباد، سکھیکی، سوات، مردان، اوکاڑہ اور بونیر میں محسوس کیا گیا۔
 
ننکانہ صاحب، قائد آباد، ڈسکہ، جڑانوالہ، شانگلہ، باجوڑ، مظفر آباد، اسکردو، میرپور آزاد کشمیر اور مضافات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔
 
فرانسیسی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
 
زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
 
زلزلہ محسوس ہوتے ہی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو روک دیا گیا، ایئرپورٹ عملہ اور مسافر ایئرپورٹ ٹرمینل سے باہر آگئے۔
 
اس سے قبل 12 ستمبر کو بھی اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مردان، اور میر پور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
 
12 ستمبر کو آنے والے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔
 
 
 
 
 
 
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہرفورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
 
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور سوسائٹی لوگوں پرتوجہ دینی چاہیے، ہمیں کامیابیوں پر فخر، کمزوریوں کوختم کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔
 
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک تاثر ہے کہ پاکستان میں زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، ہماری حکومت قبضہ مافیا سے ساری زمین واگزار کرائے گی۔
 
گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہر فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
 
 
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 51ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
 
کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے شرجیل میمن کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں پھسنے شرجیل میمن کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔
 
نیب نے شرجیل میمن سمیت بارہ ملزمان کےخلاف اثاثہ جات سےمتعلق نیاریفرنس دائرکردیا، اس کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اورزینت انعام کوبھی بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔
 
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سےزائداثاثےبنائے، مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
 
احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کےلیےمنظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور 2 اہلیہ سمیت ملزمان کو پیشی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
 
ریفرنس میں نامزدملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو ،کامران گل شامل ہیں۔
 
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی، شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
 
اس سے قبل رواں سال جولائی میں چیئرمین نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں گئیں۔
 لاہور: سری لنکا سے سیریز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

کراچی میں کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز پر شائقین ون ڈے میچز کے خریدنے کی کوشش کرتے رہے، زیادہ تر کی دلچسپی 500 روپے والا ٹکٹ خریدنے میں تھی لیکن ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب لاہور میں بھی ٹی ٹوئنٹی میچ کے 500 روپے والے ٹکٹ ناپید ہو چکے ہیں، دیگر انکلوژرز میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی دلچسپی میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

لاس اینجلس: مقبول ترین سیریز ’گیم آف تھرونز‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
 
ایچ بی اوکی مقبول ترین سیریز’گیم آف تھرونز‘ نے ایمی ایوارڈزکے رنگا رنگ میلے میں سال کا بہترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مشہورسیریزنے اس سال بارہ مختلف کیٹیگریوں میں ایوارڈز اپنے نام کی
 
کنگ ان دی نارتھ، مدر آف ڈریگن اوردی لاسٹ لینسٹرجیسے بہترین کرداروں نے اس سیریزکو چارچاند لگائے۔ ٹیرین لینسترجیسا بہترین کردار ادا کرنے پر پیٹر ڈنکلیج کو بہترین معاون اداکارکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فینٹسی سیریزاس سے قبل لگاتار آٹھ مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوچکی ہے جس میں سے تین مرتبہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔