بدھ, 16 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج 10 پیسے مزید سستا ہو گیا جس کے بعد 151 روپے 85 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہو گیا اور 151 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا جس کے بعد حصص کی مالیت میں 100 کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز ہی کمی آنا شروع ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اور انٹر بینک مارکیٹ میں 3 پیسے سستا ہوا تھا۔ اس کے بعد سونے کی قیمت بھی گرنا شروع ہوئی اور صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے فی تولہ تک سونے کی قیمت میں کمی آئی تھی۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےسیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ عہدےسےہٹانےکافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ تبدیل کرنےکےحوالےسےمشیرخزانہ نےوزیراعظم سےملاقات بھی کی تھی جس کے بعدسیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کوتبدیل کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیاگیاہے جسکی سمری آج یاکل منظورہوجائےگی
 

سینٹ لوشیا: کیریبیئن پریمیئر لیگ کے گزشتہ سیزن میں شرکت سے محروم رہ جانے والے شاداب خان اس بار گیانا ایمازون واریئرز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

افغانی اسپنر راشد خان نے یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث گیانا ایمازون واریئرز نے ان کا خلا پورا کرنے کے لیے سی پی ایل ڈرافٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شاداب خان کو منتخب کر لیا۔

الیکس ہیلز بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، لیستھ مالنگا سینٹ لوسیا اسٹارز اور اسورو اڈانا سینٹ کٹس کی نمائندگی کریں گے، آندرے رسل اور ڈیوائن براوو کو جمیکا تلاواز نے برقرار رکھا ہے۔ ٹرائیڈنٹس نے وہاب ریاض کو برقرار رکھا ہے، دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے نوجوان اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کو منتخب کیا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں منتخب ہونے والے ہر کرکٹر کو ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر جیب میں ڈالنے کا موقع ملے گا۔

لندن: سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے ورلڈکپ کے لیے اپنے 3 فیورٹ اور حریف ٹیموں کےلیےخطرہ بنانے والے بولرز کےنام بتادیئے لیکن کوئی پاکستان بولر ابھی تک بریٹ لی کو متاثر نہیں کرسکا۔
 
اپنی طوفانی گیندوں سے حریف بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے والے سابق پیسر بریٹ لی نے دو آسٹریلوی اور ایک بھارتی بولرز کو سراہا ہے۔ ان کے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کے پاس مچل اسٹارک کی شکل میں ایک کامیاب بولر موجود ہے، ماضی کی طرح اسٹارک اب بھی اپنی رفتار، لائن، لینگتھ اور مہارت سے آسٹریلوی ٹیم کے لیے فتح گر بولر ثابت ہوسکتا ہے۔
 
بریٹ لی کی نظر میں بھارتی بولر جسپریت بھمرا بہت ہی زبردست ہے،اس کا ریکارڈ نہایت شاندار ہے جبکہ وہ نئی اور پرانی بال پر مہارت رکھنے کے ساتھ یارکرز کرنے میں بھی کمال رکھتاہے۔ بریٹ لی نے آسٹریلوی ٹیم ہی کے پیٹ کمنز کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔ ان کے نزدیک کمنز ہر لحاط سے ایک مکمل پیکج بولر ہے۔

نئی دہلی: بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بھارت میں 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں ) کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے) 320 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کا یو پی اے 109  نشستوں پر فتح یاب ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ 91 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2 ‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے اور اس میں ہر قسم کا ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شاہین 2 پاکستان کی کم سے کم ڈیٹرنس اورخطے میں استحکام برقرار رکھنے کی ضروریات پوری کرتا ہے، تجربہ کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔
 
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس اور چیئرمین نیسکام نے ’شاہین 2‘ کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کی تیاری کے لیے کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔
 
کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جاتا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔
 
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 25 سے 27 مئی کے درمیان دن کے اوقات میں شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
 
دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طور پر صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، اپنا سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

لاہور: ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے وہاب ریاض نے انگلینڈ کیلیے اڑان بھرلی۔

وہاب ریاض برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔ دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کے خواہاں تھے، ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے ان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کردی ہے۔

آصف علی کی امریکہ میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی نماز جنازہ جمعرات کو فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں ادا کی جائے گی، ان کی انگلینڈ روانگی کا فیصلہ تا حال نہیں کیا گیا۔

بہاولپور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نالائق اعظم کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتی۔

بہاولپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں بچی سے زیادتی و قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرشتہ مہمند پاکستان کی بیٹی تھی، اس کے لیے آواز اٹھائیں گے، نالائقوں کی حکومت غریب عوام کے لیے سانحہ سے کم نہیں، لوگ روز صبح اٹھ کر مہنگائی کی خبر سنتے ہیں، 10 ماہ میں ایک اچھی خبر نہیں سنی، مہنگائی کی وجہ سے میاں بیوی میں لڑائیاں ہورہی ہیں کیونکہ آمدنی کم اور خرچے دگنے ہوگئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نالائق اعظم کو وزیراعظم نہیں کہتی، یہ چور دروازے سے چوری کرکے آیا ہے، اپوزیشن کی ایک افطاری سے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں، غلط کام کرکے آگے آتا ہے اس کی ٹانگیں کانپتی ہیں، نالائق اعظم کہتا تھا کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا، بھیک تو نہیں مانگی پورے ملک کے خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کو دے دیں، ملک میں ہر چیز مہنگی ہے صرف دو چیزیں روپے کی قیمت اور ملکی خودمختاری سستی ہے۔

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری مندی کا رجحان ختم ہوگیا اور مارکیٹ میں بہتری آگئی۔

33 ہزار 442 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تو تاجروں نے سرمایہ کاری شروع کی۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34698 کی سطح تک پہنچ گیا تاہم پھر اس میں قدرے کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 1195 پوائنٹس اضافے سے 34637 کی سطح پر بند ہوا۔

 اس طرح ایک دن میں انڈیکس میں 3.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں تین ماہ بعد 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔