منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
 
مکہ: وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے 14ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ناگزیر ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، تامل ٹائیگرز حملوں کا کسی نے مذہب سے تعلق نہیں جوڑا، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے۔
 
وزیراعظم نے مقبوضہ فلسطین سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیئے۔
 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، مغرب کو بتانا ہوگا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین پر ہمیں کتنا دکھ ہوتا ہے، جولان کی پہاڑیاں فلسطین کا حصہ رہنی چاہئیں۔
 
عمران خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہیں کیا جاسکتا، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرے، اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
 
 
انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا سے باہر نکلنا ہوگا، نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے۔
 
او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، او آئی سی پلیٹ فارم سے سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرناہوگا۔
 
 
 
 
مکہ: وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے 14ویں اجلاس میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال پہنچ گئے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
 
مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا 14واں سربراہ اجلاس جاری ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس میں شرکت کے موقع پر عمران خان کا شاندار استقبال کیا، اس دوران دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مختصر گفتگو کی۔
 
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی مجموعی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کا مختصر وفد بھی شامل رہا۔
 
اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کیلئے مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس میں 57ممالک کے سربراہان شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
 
سعودی فرمانروا کا کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں مسلم دنیا کی قیادت کا خیر مقدم کرتے ہیں، سربراہ اجلاس سلامتی اور استحکام کی نوید ثابت ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے مستقبل کی تعمیر کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، ہمیں مختلف خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا، اسلامی دنیا میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔
 
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطرات کا مقابلہ کرکے ہی اپنے ملکوں میں ترقی لاسکتے ہیں۔ اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف امور پر مسلم دنیا میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
لندن: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آج سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔
 
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے اوول میں کھیلا جائے گا۔
 
ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔
 
ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔
لندن: کرکٹ ورلڈکپ میں شریک تمام دس ٹیموں کے کپتانوں کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ ہیری نے شرکت کی۔
 
برطانوی شاہی محل (بکنگھم پیلس) میں ہونے والی تقریب میں ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سفید قمیض شلوار زیب تن کیا جس پر انہوں نے سبز رنگ کا بلیزر پہنا ہوا تھا۔
 
تقریب میں پہلے شہزادہ ہیری نے تمام کپتانوں سے ملاقات کی اور اس کے بعد برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے ہر کپتان سے ہاتھ ملایا، گفتگو کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اسلام آباد:ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کے ترمیم شدہ نرخوں (ٹیرف) کااعلان کردیا گیا ہے ، آئندہ صارفین سے بینک چارجز اور میٹر رینٹ کی مد میں کوئی علیحدہ رقم وصول نہیں کی جائے گی،ایسے تمام گھریلو صارفین جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، ان اضافی نرخوں سے مستثنیٰ رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 22 مئی 2019 کو وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او میں درج ٹیرف کے شرائط و ضوابط کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے ۔

نئے ٹیرف کا اطلاق بجلی کے بلوں کے اگلے مرحلے سے ہو گا۔ ایسے تمام گھریلو صارفین جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، ان اضافی نرخوں سے مستثنیٰ رہیں گے۔ نئے ٹیرف اور قواعد کے تحت چند شرائط و ضوابط میں ترامیم کی گئی ہیں، مثلاً بجلی کے استعمال کے اوقات، یعنی ٹائم آف یوز کے مطابق بجلی کی قیمت وصول کی جائے گی۔لہٰذا اہلیت رکھنے والے تمام صارفین پر جو نرخ لاگو ہوں گے ، ان کا حساب، دن کے مصروف ترین اوقات میں بجلی استعمال کرنے پر مبنی ہو گا، یا غیر مصروف اوقات میں بجلی استعمال کرنے کے مطابق ہو گا۔ مزید برآں آئندہ صارفین سے بینک چارجز اور میٹر رینٹ کی مد میں کوئی علیحدہ رقم وصول نہیں کی جائے گی۔  (A3) یعنی عمومی سہولت ٹیرف کیٹیگری بھی متعارف کروائی گئی ہے ۔

 اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین نیب ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے ملوث ہونےکی تردید کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے؟۔ اس پر سابق صدر آصف زرداری نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے۔

آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے۔

واضح رہے کہ چیرمین نیب جاوید اقبال کی مبینہ آڈیو ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کررہے ہیں تاہم نیب نے اس ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ اور ان کے شوہر فاروق کے خلاف نیب ریفرنس بھی دائر کردیا گیا ہے۔

 دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ کل سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

افغانستان کے لیے یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے کامیاب رہا جب کہ دیگر ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 16 جون کو بھارت، 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافے سے 35399 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ہوگیاجس سےانڈیکس 35900 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کانواں کانووکیشن تین جولائی بروز بدھ کو منعقد کیا جائے گا، اس بات کا فیصلہ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ کانو و کیشن میں بی ایس 2013، ماسٹر 2015سے 2018تک کے طلبا و طالبات شریک ہونگے ۔