بدھ, 16 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور چیف سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ چیف سلیکٹرانضمام الحق آج پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔
 
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے اسکواڈ میں جنیدخان، فہیم اشرف اور عابد علی شامل نہیں ہوں گے ان کی جگہ آصف علی، محمد عامر اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
وہاب ریاض نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2 سال قبل چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ بھی گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
 
چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کریں گے جس کے بعد عالمی کپ کے لیے قومی ٹیم کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے فائنل اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ 23 مئی ہے
بحیرہ عرب : امریکا ایران کشیدگی کے باعث دو روز سے بحیرہ عرب میں جنگی مشقیں جاری ہیں، جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی‘امریکی جارحیت ناقابل قبول ہے۔
 
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے بحیرہ عرب میں ایرانی خدشات کا سامنا کرنے کے لیے فوجی مشق کا آغاز کردیا۔
 
امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں غیر ظاہر شدہ ایرانی خدشات کے پیش نظر تعینات فضائی طیاروں سے لیس بحری بیڑے کے ساتھ انہوں نے بحیرہ عرب میں مشقیں کیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں اور تربیت امریکی ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ امریکی میرین کورپس کے تعاون سے کی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
ان کے مطابق اس مشق میں خلیج فارس میں تعینات امریکی ففتھ فلیٹ کے 2 گروہوں نے شرکت کی۔امریکی نیوی کے مطابق 2 روز تک ہونے والی ان مشقوں میں فضا سے فضا میں حملوں کی تربیت کی گئی۔
 
خیال رہے کہ امریکا نے رواں ماہ ایران پر نئی معاشی پابندیوں کے فوری بعد مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز اور بی 52 بمبار طیارے تعینات کیے تھے۔
 
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں کیے گئے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان اور ایران پر پابندی کے دوبارہ نفاذ کے بعد ایرانی معیشت بحران کا شکار ہوگئی ہے، جس سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔
 
ایران امریکی صدر کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرچکا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت ناقابلِ قبول ہے۔
 
 
 
 
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ آج اور ماضی کے نیب میں زمین آسمان کا فرق ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس دور میں میرے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس نہیں بنایا گیا۔
 
منظور وٹو نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دور میں میرے خلاف نوکریاں دینے کا کیس بنایا گیا ہے، آج اور گزشتہ کے نیب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انھوں نے سیف الرحمان کا نیب بھی دیکھا اور آج کا نیب بھی دیکھ رہے ہیں، ماضی کا نیب بہت ظالم تھا، آج کا نیب بہت بہتر ہے، نیب والے عزت دیتے ہیں۔
 
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج حکمران کہہ رہے ہیں کہ ایک کڑوڑ نوکریاں دیں گے، جب کہ میں نے لوگوں کو نوکریاں دیں، جس پر میرے خلاف کیس بنایا گیا ہے۔
 
 
 
انھوں نے کہا چیئرمین نیب کی جانب سے خواتین کو طلب نہ کرنے اور کاروباری طبقے سے تعاون کی بات قابل ستائش ہے، سیف الرحمان کا نیب برائی کا، آج کا نیب اچھائی کا نیب ہے۔
 
منظور وٹو نے کہا نیب کو بتایا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ہر سال یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی ہے، اگر بے ضابطگی ہے تو بے شک توسیع نہ دی جائے۔
 
انھوں نے اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی جو صورت حال ہے، ہم کسی بڑے احتجاج کے متحمل نہیں ہو سکتے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قومی اور معاشی معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے، انتقامی کارروائی کی بجائے تمام لوگوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لئے اب محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان پہلے سے ورلڈ کپ اسکواڈ پلان کا حصہ ہیں۔ فاسٹ بولنگ ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے وہاب ریاض کے ساتھ سلیکشن کمیٹی نے عثمان شنواری کا نام بھی تجویز کیا ہے۔ تاہم وہاب ریاض کو انگلینڈ روانگی کا ٹکٹ ملنے کا زیادہ امکان ہے۔

یاد رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان کو ورلڈکپ کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیاگیا تھا تاہم بلڈ وائرس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے، ان کی جگہ یاسر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی حتمی ٹیم منتخب کیے جانے کے حوالے سے چیف سلیکٹر آج قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔ مجموعی طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں سے 4 تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے 24 اور 26 مئی کو دو وارم اپ میچز کھیلنا ہے ، 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ سے پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

ملک میں جاری معاشی بے یقینی کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے جب کہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی منفی انداز میں ہوا ہے۔ پیر کے روز جب کاروبار شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 162 پر تھا تاہم ابتدا میں ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عنصر غالب رہا اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 352 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان بھی جاری ہے اور پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 91 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر 148 روپے 78 پیسے کا ہوگیا۔

لیڈز: انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
 
ہنڈنگلے لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
 
انگلش ٹیم میں آج بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیوڈ ولے، ٹام کرن، کرس ووکس اور بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے جیسن رائے کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔
 
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ عابد علی اور جنید خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
 
خیال رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
 
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے لیڈز میں آمنے سامنے ہوں گی، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
 
پاکستان کو انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔
 
اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ عابد علی یا حارث سہیل ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز کا پانچواں میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
 
سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن ایک میچ کی پابندی کے باعث کپتانی سے محروم رہے تھے تاہم وہ آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
 
 
 کراچی : گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت نے تاریخ کا نیا بلند ریکارڈ بنالیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8.30 روپے اور انٹربینک میں6.48روپے اضافہ ہوا۔
 
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کرنسی کی دونوں مارکیٹوں میں روپیہ امریکی ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مسلسل اپنی قدر کھوتا رہا۔ آئی ایم ایف کی پابندی یا پھر مارکیٹ میں طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر151روپے تک پہنچ گیا جس کی قیمت ہفتے کے آغاز پر 142.70روپے روپے تھی اسی طرح انٹربینک میں ڈالرکی قیمت141.39روپے سے بڑھ کر147.87 روپے پر بند ہوئی۔
 
دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہے کئی دن کوشش کے بعد متعدد ایکسچینج کمپنیوں کے کاؤنٹر سے مجموعی طور پر صرف چند سو ڈالر لینے میں کامیابی ہوئی ہے۔
 
واضح رہے کہ روپے کی صورت میں سرمایے کی مالیت کم ہونے کے ڈر سے ڈالر میں سرمایہ کاری کا رجحان مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

کوئٹہ : بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ضلع گوادر اور ضلع لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس کے ماتحت کردیا گیا، تمام بی ایریا ختم کرکے اُنہیں اے ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ میں بھی لیویز کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لسبیلہ سے لے کر جیونی ایرانی بارڈر تک پولیس تعینات رہے گی جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

کراچی: عیدالفطرکا چاند منگل4جون کونظرآنے کاقوی امکان ہے اس روز پاکستان میں 29رمضان المبارک ہوگی اور عیدالفطرممکنہ طورپر بدھ 5 جون کوہوگی۔
 
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹروفزکس کے سابق ڈائریکٹراورمعروف فلکیاتی سائنسدان پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر3جون بمطابق28رمضان المبارک کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3بج کر2منٹ پر ہوگی اس روز3جون کوکراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرمحض4گھنٹے اور16منٹ ہوگی اورچاند کراچی کے افق پرغروب آفتاب کے ایک منٹ کے اندرہی ڈوب جائے گا.
 
غروب آفتاب کے وقت اس کی افق سے بلندی ایکڈگری ہوگی جبکہ پشاور میں3جون بمطابق28رمضان المبارک کوغروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 4گھنٹے اور19منٹ ہوگی اوراس روز3جون کوپشاورمیں چاند غروب آفتاب سے2منٹ اور16سیکنڈ قبل ہی ڈوب جائے گا اور غروب آفتاب کے قریبی افق سے نیچے ہوگا ان حالات میں ہلال کی رویت ناممکن ہوتی ہے۔
 
واضح رہے کہ سائنسی بنیادوں پر چاندکی رویت کے لیے یہ لازمی ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد غروب ہواورافق پراس کی سطح کئی ڈگری بلند ہو۔