منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق روالپنڈ ی میں موجود میاں عتیق سینے میں درد شروع ہوئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں ڈاکٹروں نے بتا یا کہ میاں عتیق کو دل کا دوررہ پڑا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی()بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔
دفتر خارجہ نے بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور وڈیو بیان جاری کردیا ہے جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ میری والدہ سے ملاقات کروانے پر پاکستان کا مشکور ہوں، حکومت پاکستان کے اس اقدام پر انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ملاقات کی اجازت دی، ملاقات خوشگوار تھی اور میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں، میں نے والدہ کو بتایا کہ مجھے کسی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا نہ ہی کسی نے چھوا۔
کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں لیکن یہ لوگ میرے انٹیلیجنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔ بھارتی جاسوس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی سفارتکار نے میری والدہ سے بدتمیزی کی، ساتھ آنے والا بھارتی سفارت کار میری والدہ کو دھمکا رہاتھا اور ان پر چلا رہا تھا، میں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا، ملاقات کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے میری والدہ کو جہاز میں مار پیٹ کرکے لایا گیا ہو۔
کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر پاکستان نےانسانی ہمدردی کی بنیاد اور اسلامی شعائر کی روشنی میں ان کی درخواست قبول کرکے ملاقات کی اجازت دے دی تھی۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی گئی تھی، 40 منٹ کی اس ملاقات میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت کی سنائی تھی، تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی و(اسلام آباد)وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے تاہم امریکا کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان کے بارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ٹیلرسن اور میٹس نے سفارتی آداب کے مطابق گفتگو کی، ان کی بات میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساری صورتحال کا ٹھنڈے دل کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں چیلنجز کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کرتی ہیں،امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی پر تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا۔
دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امریکی صدر کے ٹویٹ پر امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
امریکی امداد کی بندش سے متعلق ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا تعین اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں کیا جاتا، زندہ قومیں چیلنجز کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کرتی ہیں،امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی پر تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا۔ ممکنہ امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے سوال پرترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آرسے واضح بیان آچکا ہے کہ ڈرون حملہ ہوا تو موثر جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں اور نا ہی گوادر یا اس کے نواحی علاقوں میں فوجی اڈے بنانے سے متعلق چین کی کوئی درخواست ملی ہے، چند عناصرکی جانب سے اس ترقیاتی منصوبے پرافواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
ایران میں جاری مظاہروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے، امید ہے تہران حکومت پرامن طریقے سے مظاہروں پر قابو پالے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین ؒ کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستاینیوں کو ویزے جاری نہیں کئے اس کے علاوہ بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کونہیں آنے دیا جو کہ افسوسناک ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)صوبائی محکمہ صحت نے قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ملازمین کو بھی ہیلتھ الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے ۔
اس سلسلے میں سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے سمری پر دستخظ بھی کردیئے، جس کا آئندہ چند روز میں اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔
قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ملازمین میں سمری کی منظوری کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی اور اب انہیں بھی ہیلتھ الاؤنس ملے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2017 کو پاکستان کرکٹ کے لیے کامیابیوں کا سال قرار دیدیا۔
ایک ویڈیو پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سال 2017 پاکستان کرکٹ کے لئے فتوحات کا سال رہا، 2017 کی سب سے اہم کامیابی چیمپئنز ٹرافی میں فتح رہی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، قوم کی دعائیں بہت ضروری ہیں کیوں کہ ان کی بدولت ہی کامیابی ملتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب تمام نگاہیں ورلڈ کپ 2019ء پر مرکوز ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی جونیئر ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے، امید کرتا ہوں وہ جیت کر واپس لوٹے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی اور پلے آف کے 2 میچز لاہور میں ہوں گے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت ضروری ہے جس کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مارچ 2018 میں پاکستان آ کر کھیلے گی، رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں یو اے ای میں سیریز کھیلنے کے لیے آئیں گی تو انہیں پاکستان میں بھی ایک دو میچز کھیلنے کو کہیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ اردو نے ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے مطابق کراچی،اسلام آباد اور راولاکوٹ کے ایم اے پرائیویٹ سال اول اور سال دوم کے طلباء امتحانی فارم 4اور 5 جنوری کو مقرر کردہ بینکوں سے حاصل کر کے 4000 روپے فیس کے ساتھ وہیں جمع کرا سکتے ہیں
امتحانی فارم کی تصدیق،شعبہ امتحانات سے کرانا لازمی ہے جس کے لیے گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس میں خصوصی کاونٹر بنائے گئے ہیں امتحانی فارم کی قیمت 200/= روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے برائے سال 2018ءکے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔ بی اے (پاس)،بی ایس سی (پاس) اور بی کام (پاس) سال اول اوردوئم کے لئے داخلہ فارم 08 جنوری تا26 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16فروری اور 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 05مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔
انرولمنٹ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری ہے جبکہ 800/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 15 مارچ ہے۔ کلاسز کا آغاز 23جنوری سے ہوگا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پرائی جنگ میں حصہ بننے کی مخالفت کی ہے، ہمیں سبق ملا ہے کہ کبھی بھی قلیل المدتی مالی مفادات کی خاطرکسی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم اورریاست کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، ہم امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے مگرافغانستان میں اس کی ناکامیوں کا بوجھ بھی برداشت کرنے کا بھی کوئی جوازنہیں، نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے.
چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی ریاست اور حکومت سے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کی امید کرتی ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے چین، روس اورایران کے ساتھ مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکے بیان پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جب کہ 33 ارب ڈالرامداد کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان کے بارے میں حقائق کو نظرانداز کیا، افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ امریکا ہم پر نہ ڈالے، ہماری افواج، سیکیورٹی فورسز اور عوامی قربانیوں کی لامتناہی داستان ہے، ہم اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 33 ارب ڈالر امداد کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے، 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کررہے ہیں، ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں، امریکی صدر کے بیان پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جب کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں کسی صورت نہیں لڑسکتے، ہم معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، ہرمعاملے میں ملکی مفاد، وقاراورسلامتی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔