ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت امریکی بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن فخراعظم وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا بیان حقیقت کے برعکس ہے، امریکا ہماری قربانیوں کا مالی قدر سے موازنہ کررہا ہے لہذا وفاقی حکومت امریکی بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا
ایمزٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجنہوں نےپی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجینئرزنے تیار کیا ہے۔کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔
اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)شیخ الجامعہ کراچی یونیورسٹی سے ایوارڈ یافتہ آواز انسٹیٹوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں داخلہ برائے 2018 کا آغا زہوگیاہے۔
داخلے بی ایس برائے ذرائع ابلاغ عامہ(چارسالہ پروگرام) ماسٹرزبرائے ذرائع ابلاغ عامہ(دو سالہ پروگرام) بی بی اے(چارسالہ پروگرام)اور بی کام میں داخلے دیئے جائیں گے۔ داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 13جنوری 2018 کو کیا جائے گا۔
داخلہ لینے والے خواہشمندامیدوار 12جنوری تک اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں۔زیر ِ تعلیم طلبا وطالبات کو 100%گارنٹی جاب دی جائے گی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ انسٹیٹیوٹ میں ہونہار طلبا و طالبات کو30فیصد تک اسکالرشپ بھی فراہم کی جائے گی۔آواز انسٹیٹیوٹ نے تاحال داخلے کے لئے آخری تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
کشادہ لائبریری
خوشگوار ماحول
میڈیاٹریننگ aimstv.tv
مزید تفصیلات کےلئے آوازانسٹیٹیوٹ کی آفیشل ویب سائٹ http://www.aawaz.edu.pk/وزٹ کرسکتے ہیں۔ پر
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ امریکی صدر کی طرف سے ایک غیر سنجیدہ ٹوئٹ افسوسناک ہے، 17 برسوں سے ایسی جنگ میں شریک ہیں جو ہماری ہے ہی نہیں، نائین الیون کے بعد جتنا نقصان پاکستان کا ہوا اتنا کسی کا نہیں ہوا۔
نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ 2013 میں پی ایم ایل (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا، دوسرے ممالک کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے جب کہ کولیشن فنڈ سپورٹ کو امداد کانام نہیں دینا چاہیے تاہم وزیراعظم ایسی حکمت عملی وضع کریں جس سے ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ رہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سال انتخابات کا ہے، افسوس ہے کہ پہلے انتخابات پاکستان بننے کے 23سال بعد ہوئے اور انہیں بھی تسلیم نہ کیا گیا اور اس کے بعد ہونے والے انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے سے ملک ٹوٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں 70 سال سے اس اصول پر کام ہورہا ہے کہ عوامی رائے ہمیشہ غلطی پر ہوتی ہے، آج بھی ایک بار پھر ماضی کے فرسودہ اصول پر کام ہورہا ہے، انجنئیرنگ کے ذریعے کسی جماعت کا راستہ روک لو اور کسی لاڈلے چہیتے کا راستہ ہموار کردو، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس ملک کی تقدیر منصفانہ اور غیر جانبدارنہ انتخابات سے جڑی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خفیہ رابطوں اور غیر قانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں اور کسی لاڈلے کے لیے ہر روز نئی ڈھیل اور نئی ڈیل کا انتظام نہ کیا جائے۔
ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکی صدر کی حالیہ متنازع ٹوئٹ کے بعد پیدا ہونے وال صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔
امریکی صدر کے بیان پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کی طرف جاچکے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کررکھا تھا جو آج تک ملتوی کیا تھا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج شام ہوگا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ ملکی اقتصادی صورت حال سمیت سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لی گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج حلقہ بندیوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات سے متعلق بیان کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے
ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کئی شہروں میں مراٹھا ہندوؤں اور دلتوں کے درمیان نسلی بنیادوں پر ہونے والے فسادات کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں فسادات کی آگ دو روز پہلے اس وقت پھیلی جب پونے کے نواحی گاؤں بھیما کورے میں 19ویں صدی میں انگریزوں اور مرہٹوں کے درمیان تیسری جنگ کی 200 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک دلت کو قتل کردیا گیا تھا۔ مرہٹوں اور دلتوں کے درمیان کشیدگی نے ممبئی سمیت کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بازاروں کو بند کرادیا جب کہ دلت تنظیموں نے ریاست بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کے باعث ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے کئی شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ ریاست بھر میں چلنے والی 40 ہزار سے زائد بسیں اور کئی ٹرینیں بند ہیں، جس کی وجہ سے روز مرہ معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے ریاست بھر میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے اور امن وامان کی صورحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)اعتماد سے مالا مال پاکستان دیارغیرمیں فتح کے جھنڈے گاڑنے کوتیار ہے۔ نیلسن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہم کارکردگی میں مستقل مزاجی اور ملک سے باہر بھی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے سے ہی اپنا شمار صف اول کی ٹیموں میں کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف اور مشکل ہونگی، میزبان کیویز اپنے میدانوں پر بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کیلیے یہ چیلنج سخت لیکن ٹیم متوازن اور پُراعتماد ہے، گزشتہ سال بھی کھلاڑیوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،وہ اپنے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں جب کہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں تو سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ کنڈیشنز یواے ای سے قطعی مختلف ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں بیٹسمین کو دفاع کی تکنیک پر تھوڑا کام کرنا پڑتا ہے، قبل از وقت یہاں پہنچنے کا مقصد یہی تھا کہ کنڈیشنز اور پچز سے ہم آہنگی حاصل کی جائے، منگل کو بارش کی وجہ سے آؤٹ ڈور پریکٹس نہیں کرسکے لیکن اس سے قبل 3روز پلیئرزنے اچھے نیٹ سیشنز کیے، بیٹسمین اپنے اسٹروکس اور ٹائمنگ بہتر بنانے کیلیے سرگرم رہے، بولرزنے پچز اور موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے کافی اوورز کیے اس دوران انھیں اپنی لائن اور لینتھ پر کام کرنے کا اچھا موقع ملا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پلیئر ماحول سے مطابقت حاصل کرچکے ہیں، فٹنس بھی بہترین ہے، پریکٹس میچ سیریز کا باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل فل ڈریس ریہرسل ثابت ہوگا، گرین شرٹس کو اپنے کمبی نیشن کی آزمائش کا اچھا موقع مل رہا ہے، میں پُراعتماد ہوں کہ ہم کیویز کا گھر پر شکار کرنے کا مشکل ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب ون ڈے سیریز کیلیے قبل ازوقت نیوزی لینڈ میں ڈیرے ڈالنے والے پاکستانی اسکواڈ کو 3روز تک میدان میں ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا بھرپور موقع ملا،مہمان کرکٹرز مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں مصروف رہے البتہ منگل کو نیلسن میں ہونے والی بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں نے انڈور سیشنز میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے چند بیٹسمینوں کو خصوصی مشقیں کرائیں۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی شب پاکستانی وقت کے مطابق 3بجے نیوزی لینڈ الیون کیخلاف ٹور میچ کیلیے مینجمنٹ نے ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں سے گریز کرتے ہوئے کم و بیش انہی کھلاڑیوں کی آزمائش کا فیصلہ کیا جو 6جنوری کو شیڈول پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کیویز کے مقابل ہوں گے،گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے اظہر علی کی واپسی کے بعد ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق کو جگہ خالی کرنا پڑی،دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد(کپتان)، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس شامل ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون تقریباً ختم ہو چکا ہے اور پاکستان میں امریکی آپریشن کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جب کہ دونوں کا تعلق اب ’دوستی اور دشمنی کے پیرائے سے نکل چکا ہے‘۔
پاکستان میں کسی مسلح گروہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ پارہ صفت انسان ہیں، اس لیے ایسے کسی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایسی کارروائی کا امکان کم ہے۔ فوجی امداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکا نے اب بھی دس ارب ڈالر پاکستان کو ادا کرنے ہیں، تاہم ہماری معیشت میں وہ طاقت آ گئی ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کو پوری طرح سپورٹ کرسکتے ہیں، لہذا امداد روک کر پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنا ممکن نہیں رہا، دفاعی تعاون ختم ہونے سے ان پرزہ جات کا نقصان ہوگا جو پاک فوج امریکا سے لیتی ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین استعمال کر رہا ہے، امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کے بعد پاکستان پر الزام تراشی نہ کرے، اگر امریکا کو افغانستان میں امن مقصود ہے تو پاکستان مکمل معاونت کو تیار ہے، مگر افغانستان کی جنگ پاکستان کی زمین پر نہیں لڑی جائے گی، پاکستان کی آدھی فضائی حدود امریکہ کے لیے مکمل کھلی ہے، جبکہ زمینی راستے بھی دیے گئے ہیں، اس کے بغیر امریکا کی افغانستان میں رسائی نہایت مشکل ہو گی۔ اس لیے امریکا بہتر ہوگا کہ نو مور کہنے اور نوٹسز دینے کی بجائے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
وزیر دفاع خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا تعلق اب دوستی اور دشمنی کے پیرائے سے نکل چکا ہے، جماعت الدعوۃ کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا تعلق امریکہ سے نہیں بلکہ یہ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، اگرچہ بین الاقوامی سطح پر کئی تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس حوالے سے پاکستان سوچ سمجھ کر اقدامات کر رہا ہے، ’ایسا نہیں ہے کہ ہم بندوقیں لے کر اپنے ہی ملک پر چڑھ دوڑیں گے بلکہ وہ وقت گزر گیا، اب ہم نپے تلے اقدامات اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔