منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان کی دو بڑی فلموں کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کردیا گیا جن میں ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ شامل ہیں۔ان دونوں فلموں کو دیکھنے عوام بڑی تعداد میں سینما گھر پہنچی۔
فلم ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ دونوں میں ہی پاکستان کے نامور اداکاروں نے کام کیا، جبکہ بڑی ٹیمز نے مل کر ان فلمون کو تیار کیا ہے۔دونوں ہی فلموں کے ٹریلرز بھی کافی شاندار تھے، جسے دیکھنے کے بعد ان کی کامیابی کی امیدیں بھی کافی حد تک بڑھ گئی تھیں۔
ارتھ ٹو:
’ارتھ ٹو‘ دراصل بولی وڈ کی 1982 میں ریلیز ہوئی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان مشترکہ طور پر بنایا گیا۔ 1982 کی فلم کو مہیش بھٹ نے تیار کیا تھا۔ فلم ارتھ ٹو میں شان شاہد، محب مرزا، حمیمہ ملک اور عظمی حسن سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔فلم میں شان ایک گلوکار، حمیمہ ملک سپر ماڈل، عظمٰی حسن لکھاری اور محب مرزا فلم ساز بنے ہیں۔
اور جتنا اس فلم کے ٹریلر کو پسند کیا جارہا تھا، اتنا ہی عوام فلم کو بھی پسند کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شان نے فلم میں بہترین کام کیا، اور یہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔
 
رنگریزا:
جبکہ فلم ’رنگریزا‘ کی کہانی موسیقی پر مبنی ہے، جس کے گانوں نے شائقین کی خوب توجہ سمیٹی، اس فلم میں بلال اشرف، عروہ حسین اور گوہر رشید نے مرکزی کردار ادا کیے۔
فلم میں بلال اشرف نے ایک راک اسٹار کا کردار ادا کیا، جس کے بہت سے مداح ہیں، تاہم ریشمی (عروہ حسین) ان سے بالکل متاثر نہیں، جس کے بعد ان کی رومانوی کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ جبکہ فلم میں گوہر رشید کا کردار بہت انوکھا رہا۔
فلم کے ٹریلر نے تو لوگوں کو خوب متاثر کیا تھا، لیکن کیا فلم بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہی؟انہوں نے کہا کہ ’فلم بیکار تھی، بلال اشرف کے بس لُکس متاثر کن رہے، عروہ کو کبھی اداکاری نہیں کرنی چاہیے، گوہر رشید نے اکشے کمار کی اداکاری کی نقل کی لیکن وہ پسند نہیں آئی‘۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اورسرحدوں کا دفاع کرنا ہے، ملکی دفاع میں پاک بحریہ انتہائی موثرکردارادا کررہی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سمندروں کے محافظ کے طورپرآپ کوقوم کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا اورپاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے جب کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیارہے، ضرب عضب، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ ہے جب کہ خطے کےعوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں 108 ویں مڈشپ مین اور17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں شرکت کی، کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے 26 افسران سمیت 57 پاکستانی، 46 برادرممالک کے افسران شامل ہیں جن میں ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج یعنی 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی رات پورے سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ کل کا دن سارے سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔
فلکیاتی اداروں کے مطابق آج رات زمین کے شمالی نصف کرے (Northern Hemisphere) میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور کل سال کا مختصر ترین دن ہوگا؛ جبکہ جنوبی نصف کرے (Southern Hemisphere) میں سال کی مختصر ترین رات اور طویل ترین دن ہوگا۔ یہ موقعہ ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔ اس سال یہ موقعہ آج رات (21 دسمبر کی رات) آرہا ہے۔
 
dad
واضح رہے کہ وہ موقعہ جب شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہو، اسے فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما‘‘ (winter solstice) یا ’’انقلابِ شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔ البتہ اس حوالے سے ایک عام غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ انقلابِ سرما کے موقعے پر زمین کا سورج سے فاصلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؛ ایسا نہیں ہوتا۔
اس کے برعکس، حقیقت یہ ہے کہ زمین اپنے محور پر 23.4 درجے جھکی ہوئی ہے جبکہ محوری گردش (axial rotation) کے دوران زمین کا اپنا محور بھی کسی گھومتے ہوئے لٹو کی مانند لڑکھڑاتا رہتا ہے۔ سورج کے گرد چکر لگاتے لگاتے سال میں ایک موقعہ ایسا آتا ہے جب شمال کی جانب زمینی محور کا انتہائی جھکاؤ سورج سے مخالف سمت میں ہوجاتا ہے۔ لیکن چونکہ زمین کی محوری گردش مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اس لیے یہ موقعہ آنے کے فوراً بعد ہی زمینی محور کا جھکاؤ واپس پلٹنے لگتا ہے یعنی زمین کے شمالی نصف کرے کا جھکاؤ ایک بار پھر سورج کی سمت ہونے لگتا ہے۔ نتیجتاً انقلابِ سرما کے فوراً بعد راتیں چھوٹی اور دن طویل ہونے لگتے ہیں۔
انقلابِ سرما کا یہ موقعہ آج رات پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 9 بج کر 28 منٹ پر آئے گا۔ آج اسلام آباد میں سال کی طویل ترین رات کا دورانیہ 14 گھنٹے 5 منٹ، لاہور میں 13 گھنٹے 55 منٹ جبکہ کراچی میں 13 گھنٹے 25 منٹ ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور)14 جنوری 1900کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے تحریک پاکستان میں جذبوں کو گرمایا اور شاہنامہ اسلام میں اسلامی تاریخ کے مختلف واقعات بیان کیے۔
حفیظ جالندھری کو غزل اور نثر نگاری میں بھی کمال حاصل تھا۔ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ نغمہ زر 1935 میں شائع ہوا۔ان کی معروف نظم ’ابھی تو میں جوان ہوں‘،کئی عشرے گزرنے کے بعد بھی جوان ہے۔
حفیظ جالندھری نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ ’وطن ہمارا آزاد کشمیر‘ بھی تحریر کیا۔ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 982 1کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (ممبئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے اٹلی میں شادی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، پہلے ان کی شادی سے متعلق مختلف افواہیں زیرگردش کرتی رہیں تاہم شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد جہاں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا وہی کچھ انتہاپسندوں کو ان کی اٹلی میں شادی کرنا بالکل پسند نہ آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی جہاں کرکٹ کے میدان میں اپنی کارکردگی، بڑھتی شہرت، فیس میں اضافے اور اب شادی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہے وہیں انہوں نے رواں سال اب تک 144 ملین ڈالر کی کمائی بھی کی جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے اور یوں انہوں نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی کمائی 106 ملین ڈالر ہے جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(ممبئی)سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں اِن ہیں، گزشتہ روز ان کی پہلی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی۔
 
s1 
ننھے تیمور کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے پٹودی خاندان، کپور خاندان اور کئی فلمی ستارے بھارتی ریاست ہریانہ میں ’پٹودی پیلس‘ میں جمع ہوئے، جہاں تیمور کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

s3
تیمور کی پہلی سالگرہ کے کیک کی تھیم جنگل پر رکھی گئی تھی، کیک کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جو انہوں نے کرینہ، سیف اور اپنی دادی کے ساتھ کاٹا تھا

s5

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ان حالات میں محمد وسیم ورلڈ نمبر ون رینکنگ سے محروم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اگر مخصوص مدت کے دوران محمد وسیم نے بڑی فائٹ نہ لڑی تو وہ اپنے عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم ہوجائیں گے۔
ورلڈ باکسنگ کونسل کی سلور فلائی ویٹ بیلٹ کے حامل محمد وسیم سے یہ اعزاز بھی چھن جانے کا امکان بڑھ گیا ہے، ان کے کورین پروموٹر اینڈی کم کا کہنا ہے کہ اب میں وسیم کا مزید مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، جتنے پیسے تھے، وہ سب محمد وسیم پر خرچ کرچکا ہوں، وسیم اب میری اولین ترجیحات میں شامل نہیں رہا، مزید یہ اب وسیم کے لیے عالمی ٹائٹل فائٹ ناممکن ہوچکی ہے اور ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے ڈیاگو ہیگا سے تعلق رکھنے والا دوسرا فائٹر امیدوار بن گیا ہے۔
کم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تمام صورتحال محمد وسیم کے خلاف جارہی ہے، محمد وسیم ایک بہترین فائٹر ہے اور اسی وجہ سے اس کا ساتھ دیا بھی دیا تھا، اینڈی کم نے شکوہ کیا ہے کہ وسیم کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام کو ایک درخواست بھی بھیجی تھی مگر کوئی جواب نہ ملا، حکومت نے پہلے جو فنڈز جاری کیے وہ وسیم کی تیاریوں پر خرج ہوچکے، اب مزید رقم درکار ہے۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کولمبیا میں تربیت پانے والے وسیم رقم نہ ہونے کے سبب اگلے چند روز میں واپس وطن لوٹ رہے ہیں، اپنے عالمی اعزاز کے دفاع کے لیے تیاریوں کے لیے وسیم کو سات کروڑ روپے سے زائد رقم درکار ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) وفاقی حکومت نے قومی کلچرپالیسی کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں جماعت اول سے میٹرک تک کے نصاب میں موسیقی، رقص اورمصوری کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کو دستیاب مسودے کے مطابق قومی ثقافت کومحفوظ بنانے کیلیے قومی کلچر پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا، پاکستان میں موجود تاریخی ورثے کے تحفظ اور نوجوانوں کو ثقافت سے روشناس کرانے کیلیے موسیقی، رقص اور مصوری کونصاب کاحصہ بنایا جائے گا اور پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک طالبعلموں کو اس کی باقاعدہ تعلیم دی جائے گی۔
پالیسی کی تیاری میں صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے علاوہ نامور ادکاروں، فنکاروں اور ہنرمندوں سے بھی مشاورت کی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)گلستان جوہرمیں چائنا کٹنگ اوراراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 13 افسران کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گلستانِ جوہرمیں چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزمان نے بلڈرزکو فائدہ پہنچانے کے لیے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جب کہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزمان شریف آدمی ہیں، اس لئے ان کی درخواست ضمانت منظورکی جائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شہر میں چائنا کٹنگ کا سلسلہ چلتا رہے اور یہ بھی نہیں چاہتے کسی شریف آدمی کا نقصان ہو۔
ملزم کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان میں کے ڈی اے اینٹی انکروچنمٹ انچارچ عرفان یوسفزئی بھی شامل ہیں، ان کے خلاف کارروائی سے تجاوزات کے خلاف آپریشن متاثرہوگا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف چائنا کٹنگ کراتے ہیں اور عدالت کے ڈنڈے پر آپریشن بھی کرتے ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 20 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ، جن میں 13 کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)عزیز آباد میں واقع لیاقت علی خان چوک (مکا چوک) کا نقشہ بدل گیا، چوک پراب لیاقت علی خان کی تصاویر آویزاں کردی گئیں۔
عزیز آبادکے علاقے میں نائن زیروکے قریب واقع لیاقت علی خان چوک اب مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا، اس سے قبل یہاں جو تصاویر آویزاں تھیں تمام ہٹادی گئیں، اب مکاچوک پر پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی تصاویر لگادی گئی ہیں جبکہ رنگ و روغن بھی کیا گیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل سندھ حکومت نے اس چوک کا نام لیاقت علی خان چوک رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور اب اس کا حلیہ ہی تبدیل کردیا گیاہے۔