پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمز ٹِ وی(تجارت) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالراضافے سے 1264 ڈالر پر پہنچ گئی۔
فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالراضافے سے 1264 ڈالرہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تولہ قیمت54 ہزار 450 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 671 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 694.28 روپے ہوگئی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)نڈر 19 ورلڈکپ سے قبل شعیب ملک جونیئر کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانے پہنچ گئے جب کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں آل راؤنڈر نے نظم و ضبط اور کھیل پر توجہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔
 
نیوزی لینڈ میں آئندہ ماہ شیڈول جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف قومی انڈر 19ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیا گیا، اس موقع پر سینئرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔ شعیب ملک نے کہاکہ ایشیا کپ میں جو بھی ہوا اسے بھلا کر نئے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والوں کو ہی کامیابی ملتی ہے، انھوں نے کہا کہ جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے پی سی بی کوچز نے اچھی ٹریننگ فراہم کی۔ امید ہے کہ اس کا فائدہ ہوگا اور گرین شرٹس عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔
 
آل راؤنڈرنے کہاکہ میرا نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ میدان میں اپنی بھرپور توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھیں، ڈسپلن کا مظاہرہ کریں تو ہر شعبے میں کامیابی ملتی ہے، نوعمری میں سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، جونیئرز کو چاہیے کہ وہ سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کے ساتھ اپنے کھیل کا معیار بڑھانے کا سفر جاری رکھیں۔
جنید خان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں صلاحیتیں ہیں،کرکٹ میں کچھ بھی ممکن لہذاکسی قسم کا دباؤ لیے بغیرقدرتی کھیل کا مظاہرہ کریں، سینئرز سے رہنمائی بھی لیں، مجھے جو بھی مسئلہ درپیش ہوتا شعیب ملک بڑی مدد کرتے تھے۔
 
عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، نوجوان کرکٹرز مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیں۔
 
یاد رہے کہ 13 جنوری سے 3 فروری تک شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے قومی انڈر 19 ٹیم 22 دسمبر کو روانہ ہو گی، پہلا پڑاؤ آسٹریلیا میں ہو گا جہاں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،بعد ازاں 2 مقابلے میگا ایونٹ کے میزبان کیویز کے ساتھ بھی ہوں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل قوسین فیصل مفتی اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 2 آپشنز ہیں، ایک آپشن یہ ہے کہ اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیکر 30 دن میں کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیں، دوسرا آپشن ہے کہ آئندہ سماعت تک احتساب عدالت کی کارروائی کو روک دیا جائے، آپ کس آپشن کے ساتھ جانا چاہیں گے، پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے کہا کہ ایسی صورت میں دوسرے آپشن کے ساتھ جانا چاہوں گا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وہ رپورٹ دکھائیں جو آپ نے تصدیق کرائی ہے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے رپورٹ بھجوائی تھی جس پر ابھی تک جواب نہیں آیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے صرف 10 دن کا وقت کیوں دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت اشتہاری قرار دینے کے لیے 30 دن سے کم وقت کیسے دے سکتی ہے اور ضابطہ فوجداری کے تحت30 دن کی مہلت دیے بغیر کیسے اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے۔
وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار کارروائی سے بھاگ رہے ہیں تاہم ہم عدالتی کارروائی سے بھاگنا نہیں چاہتے، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کب بیرون ملک گیا جس پر وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ 23 اکتوبر کو بیرون ملک گئے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی کارروائی سے روکتے ہوئے17 جنوری تک حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ اور اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو روز قبل متفرق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں ہائیکورٹ سے احتساب عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ احتساب عدالت نے میرے ناقابل ضمانت وارنٹ اور جائیداد ضبطی کے احکامات جاری کئے، حالانکہ جب ایک شخص بیمار اور زیر علاج ہو تو اس کے خلاف عدالتی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے.

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)کراچی میں مستقلی کے لئے احتجاج کرنے والے این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کئی کو حراست میں لے لیا۔
این ٹی ایس پاس اساتذہ برنس روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے تھے جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
پولیس کے تشدد سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے کئی مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔
اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ انہوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا اس لئے انہیں مستقل کر کے ذہنی اذیت سے نکالا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کے نظام و ترسیل، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جاسکے گا۔ 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالرقرض کی رقم نیشنل ٹراسمیشن ماڈرنائزیشن پروجیکٹ ون (NTMP-1) کو جدید تقاضوں پر استوار کرکے 500 اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز میں توسیع اور اپ گریڈیشن کی جائے گی جس سے صارفین تک بہتر انداز میں بجلی کی ترسیل کی جاسکے گی۔
پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا متھو ایلان گوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 40 کروڑ ڈالرکے قرضے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کےنظام کو بہتر بنانےکےلئے بھی استعمال کیے جائیں گے جبکہ بجلی کے نظام میں بہتری کے منصوبوں سےبراہ راست غریب طبقے کا فائدہ پہنچے گا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ کئی علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
گلگت، ہنزہ، غذر، اسکردو، بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع اور پہاڑوں پر برفباری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ اگلے 5سے 6 ماہ کے لیے منقطع ہوگیا جس کے نتیجے میں مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ رات سے لے کر اب تک 10 انچ برف پڑچکی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق سب سے زیادہ سردی مالم جبہ میں محسوس کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 6 جبکہ چترال ، پاراچنار اور کالام میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواجب کہ شہر کا موجودہ پارہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد کا درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصدریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں آج کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں 21، اورماڑہ 18، لسبیلا 17، جیونی 07، گوادر 06، پسنی 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ میں بھی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

 

ایمزٹی وی(نیویارک)مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکا کے متنازع فیصلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد دنیا بھرمیں احتجاج تاحال جاری ہے، مسلم ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع فیصلہ واپس لے۔ اسی مطالبے سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں اوآئی سی کا سفارت گروپ قرارداد پیش کرے گا۔ قرارداد میں امریکا سے بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے او آئی سی سفارتی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کی آزادی اوربیت المقدس کی حفاظت کی مکمل حمایت کرتا ہے، امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹوکرنے سے مایوسی ہوئی۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تاہم امریکا نے اسے ویٹو کردیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 جولائی1967ء کو فلسطین پر جنرل اسمبلی میں پہلی قرارداد پاکستان کی تھی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)صو با ئی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے الف اعلا ن کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم صو بے میں زیا دہ انرولمنٹ رکھنے والے 4450اسکولز کو ما ڈل اسکولز کا در جہ دے رہی ہے اور ان اسکولز میں تر جیحی بنیا دوں پر تما م ضروری سہو لیا ت فرا ہم کر یگی ۔
اجلا س میں الف اعلا ن کے سلما ن نوید اور ملیحہ عمر نے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کی جا نب سے ڈاکٹر فو زیہ خان اور مظہر علی صدیقی نے شرکت کی ۔
اس مو قع پر صوبائی وزیر تعلیم نے الف اعلا ن کے وفد کو محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیم کی بہتری کیلئے اٹھا ئے جا نے والے چند اقدا ما ت مثلاًبچو ں کو وظیفے کی فرا ہمی ،نویں جما عت سے بارہویں جما عت کے طلبا ءکیلئے داخلہ فیس ، انرولمنٹ فیس اور امتحا نی فیس کے خا تمے اور دیگر اقداما ت سے آگاہ کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم سائنس کی تعلیم کی تر ویج اور اس میں طلبہ کی دلچسپی کو بڑھا نے کےلئے دیہی علا قو ں میں سائنس کلب اور لیبار ٹریز قائم کر نے کےلئے منصو بے پر بھی کا م کر رہا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ صو بہ بھر میں 56کے قریب انگلش /کمپری ہینسو اسکولز کا جلد ہی افتتا ح کیا جا ئے گا اور ان اسکولز کے افتتاح سے تعلیمی میدان میں مزید بہتری آئے گی ۔صو با ئی وزیر تعلیم جا م مہتاب نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ڈیٹا کلیکشن کے با عث تعلیمی امو ر میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری لانے کیلئے کئی اقدا ما ت پر غو ر کیا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ی ہر ممکن کو شش ہے کہ سندھ میں ہر بچہ اسکو ل جائے ۔جلد تعلیم چھو ڑ جا نے والے بچو ں کو روکا جا سکے اور صو بے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے مواقع حا صل ہو سکیں
 

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ڈی آئی جی کوئٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جب کہ 2 دہشتگردوں حامد بشیر اور منور کو ان کے سہولت کاروں سمیت گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کو نشانہ بنایا تھ اور وہ وزیرداخلہ بلوچستان پر بھی اسی طرز کا حملہ کرنا چاہتے تھے۔
سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا، جس میں خودکش جیکٹس بھی شامل ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ حکام کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست 2015 کو اٹک میں خود کش حملے کے نتیجے میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان بھرکی جامعات کے صحت سے متعلق پروجیکٹس کی تیسری نمائش ڈائس ہیلتھ2017میں شرکت کیلئے ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی کی قیادت میں وفد پاکستان پہنچ گیا ۔ وفد میں ہالی وڈ کے فلم ڈائریکٹر اجمل ظہیر بھی شامل ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس کے کرکٹ گراؤنڈ میں 23دسمبر کو ہونے والی ڈائس ہیلتھ کا افتتاح صوبائی وزیر صحت کریں گے جبکہ معروف صنعت کار طلبہ کے بنائے گئے پروجیکٹس کے صنعتی استعمال کا جائزہ لینے کیلئے نمائش کا دورہ بھی کرینگے۔
نمائش میں جامعہ این ای ڈی ،نسٹ،سرسید انجینئرنگ،پیپلز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شہید بے نظیرآباد، شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور، فیصل آباد یونیورسٹی سمیت پچیس سے زائد جامعات کے طلبہ کے 80 سے زائد پروجیکٹ نمائش کےلیے منتخب کیے گئے ہیں ، ڈائس ہیلتھ کے چیف آرگنائزر حماد فیروز خان نے نمائش کے مقاصد کے متعلق بتایا کہ طلبا کے پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے تین سال سے مسلسل منعقد کی جارہی ہے۔