پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم آئندہ برس کے ابتدائی مہینوں میں لاہور کا دورہ کرے گی جب کہ میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد اب آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سری لنکا کی میزبانی کرنے کے لیے ویمنز ونگ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم 2018 کے ابتدائی ایام میں لاہور کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، یہ میچز پنجاب، واپڈا، آرمی، پی ایچ ایف الیون اور لاہور کالج کی ٹیموںکے ساتھ کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور کی خواتین ہاکی اکیڈمی نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان سائیڈ کے خلاف 3میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، دورے کے دوران ہی سری لنکا نے بھی پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سینئر نائب صدر پروین سکندر گل کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پلیئرز کو کھیلنے کے مواقع ملیں گے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی میں بھی اضافہ ہوگا۔
ان پروین سکندر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ لاہور ہاکی اکیڈمی نے سری لنکا کا دورہ کیا اور 3 میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی، جذبہ خیرسگالی کے تحت ہم بھی آئی لینڈرز کو پاکستان میں بلانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں پی ایچ ایف سے بات کی ہے، عہدیداروں نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان بلانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران مہمان ٹیم میزبان ملک کے خلاف 5 میچوں کی سیریزمیں حصہ لے گی۔
ایک سوال پر پروین سکندر گل نے کہاکہ فیڈریشن خواتین ہاکی کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے، حال ہی میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپئن ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی، اس نتیجے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں خواتین کا ہاکی میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، خاتون پلیئرز کو بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیلنے کے مواقع ملتے رہیں تو وہ اپنے کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کرسکتی ہیں۔
 

 

 

اسلام آباد: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ کی بنا پر شہبازشریف اور رانا ثنااللہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عام کرنے کے عدالتی فیصلے کےخلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا جس پر حکومت نے رپورٹ شائع کردی ہے۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ کے انکشافات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ کو پاکستانی شہریوں کے قتل پر فوری مستعفی ہونا چاہیے

 

 

لاہور :سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کمیشن رپورٹ کے حصول کیلئے عوامی تحریک کے کارکنوں کا سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ،انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے دروازے بند کرا دیئے ،پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کی حکومتی انٹراکورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے رپورٹ شائع کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عوامی تحریک کے کارکن آج مصدقہ نقول کے حصول کیلئے سول سیکرٹریٹ کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں اور کمیشن رپورٹ کی مصدقہ نقل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،سیکیورٹی سٹاف نے سول سیکرٹریٹ کا گیٹ بند کردیااور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے

 

 

اسلام آباد:خورشیدشاہ کی زیرصدارت پی اے سی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر گونج سنائی دی،تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں ن لیگی رہنما چودھری نذیراحمدنے پیپلز پارٹی جلسے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ کاشو بہت اچھاتھا۔ جاویداخلاص نے تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدرکے رقص کاسٹائل دہرایاجبکہ عارف علوی کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کاجلسہ ہم نے کامیاب کرایا،اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی والے ادھرہی تھے،اس لئے تھکے ہوئے ہیں۔

 

 

راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل محمود جواد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکریٹری نے راولپنڈی پہنچ کر آرمی چیف سے ملاقات کی ۔اس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے موضوع پر گفتگو ہوئی ۔لیفٹیننٹ جنرل محمود جواد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں کو بھی سراہا

 

 

لندن:عام تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آج تک کے تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”مرد خواتین کی نسبت دو گنا زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، یہی نہیں بلکہ ہر 10میں سے 4مرد یقین رکھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔“یہ تحقیقاتی سروے پلے سٹیشن 4گیم ہڈن ایجنڈا کی ریلیز کے لیے کیا گیا۔ اس گیم میں کھلاڑیوں کو جھوٹ بولنے والوں کا پتہ چلانا ہوتا ہے۔ سروے کے نتائج میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرد ہر چار دن میں ایک جھوٹ لازمی بولتے ہیں جبکہ خواتین 8دن میں ایک جھوٹ بولتی ہیں۔“ سروے میں جب لوگوں سے ان کی کسی کا جھوٹ پکڑنے کی صلاحیت کے بارے میں پوچھا گیا تو 10میں سے 9نے بتایا کہ وہ دوسرے کے جھوٹ پکڑنے کی بخوبی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں سے 64فیصد نے جھوٹ بولنے والی کی نشانی یہ بتائی کہ وہ آنکھیں چرا کر بات کرتا ہے، 50فیصد نے کہا کہ وہ بات کا جواب دینے میں توقف کرتا ہے جبکہ 38فیصد کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والا بات کرتے ہوئے بے قرار ہوتا ہے اور اضطراری حرکات کرتا ہے۔ تاہم تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈیرین سٹینٹن کا کہنا تھا کہ ”اس حوالے سے کئی اعلیٰ درجے کی کہانیاں ناقابل اعتبار ہیں کیونکہ جھوٹ بولنے والے افراد درحقیقت دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا بہت آسان سمجھتے ہیں۔“

 

ٹیکنالوجی: ایس ایم ایس کا استعمال تو ہم سب کرتے ہیں، بلکہ یہ کہنا چاہئیے کہ بے تحاشہ کرتے ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس کس نے اور کب بھیجا؟ آج سے 25 سال قبل 3 دسمبر کے دن پہلا ایس ایم ایس ووڈافون کے سافٹ انجینئر نیل پاپورتھ نے اپنی کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ ڈاروس کو بھیجا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 1992ءمیں بھیجے گئے اس پہلے ایس ایم ایس میں نیل پاپورتھ نے صرف ”کرسمس مبارک“ لکھا تھا۔ یہ اس ٹیکنالوجی کی ابتدائی شکل تھی جو بعدازاں پوری دنیا میں شارٹ میسجنگ سروس یا ایس ایم ایس کے نام سے مقبول ہوئی۔ پاپورتھ کے پہلے ایس ایم ایس کے تقریباً ایک سال بعد اس ٹیکنالوجی کو عام صارفین کے لئے متعارف کروانے پر کام شروع ہوا۔ ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے 1993ءمیں پہلی بار ایس ایم ایس بھیجنے اور وصول ہونے کی آگاہی فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کروائی۔ اس ٹیکنالوجی کی جدید شکل اور خصوصاً طرح طرح کی مسیجنگ ایپس اور ایموجی کئی سال بعد سامنے آئے۔

 

واشنگٹن :امریکی سکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملہ ایک ڈرامہ تھا،حملے میں مدد امریکا نے کی۔ مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبائے جانا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور سکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بھارت میں لیڈر شپ تقریر پر شدید تنقید کی اور اوباما کے ممبئی حملہ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرتا ہے اور ممبئی حملہ بھی بھارت کا ایک ایسا ہی جھوٹا آپریشن تھا جس میں امریکا نے مدد کی تھی۔انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے بارے میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیتا ہے مگر یہ ایک غیر مسلح جدوجہد ہے

 

 

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ ہوتا اس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ہم نے پاکستان سے محفوظ ٹھکانے ختم کر دئیے گئے ،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری ہے جب دہشت گرد ان کے ساتھ مل جاتے ہیں تو ان کوپہنچانے میں مشکل ہوتی ہے اسی وجہ اپنے بارڈرپر باڑ لگا رہے ہیں کہ دراندازی کو کم کیا جائے ہم اپنے اسے کا کام کر چکے اب افغانستان کی باری ہے ۔ افغانستان اس وقت بھارت کے اثروسوخ پر ہے ہم نے اپنے وسائل سے بڑھ کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے میں پاکستان کی دلچسپی زیادہ ہے۔آصف غفور کہتے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاﺅآتے رہتے ہیں امریکا سے تعلقات دیرپا ہونے نہیں چاہیں وقتی نہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ آرمی چیف اور جمیز میٹس کی ملاقات 2گھنٹے سے زائدملاقات جاری ہے ،ا س ملاقات کے بعدتعلقات میں بہتری آئے گی

 

 

انٹرٹینمنٹ :بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگیوں میں نظم و ضبط اور اصول بہت ضروری ہیں۔ اداکارہ کاجول کا کہناتھا کہ میرے بچے تعین کردہ حدود میں رہ کر مضبوط اور بڑے ہوں گے۔ میں بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہوں لیکن بنیادی طور پر سختی برقرار رکھتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے بچے مجھ سے ایک سخت گیر ماں کے طور پیار کرتے ہیں،بچوں کی زندگیوں میں نظم و ضبط اور اصول بہت ضروری ہیں