راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ محب وطن بلوچ قومی دھار ے میں شامل ہورہے ہیں بھٹکے بلوچوں کی واپسی سول ملٹری قیادت کی محنت کاثمرہے بلوچوں نے غیرملکی اسپانسرڈدہشت گردی مستردکردی۔ واضح رہے کہ آج ہی بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہونے والی ایک تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 300 فراریوں نے رضا کارانہ طور پر ہتھیار ڈالے تھے۔کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا
لاہور :پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ جب عمران خان کرپشن کمیشن بے نقاب کرین گے تو شہباز شریف کا غصہ فطری ہے،لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا اعلان قوم سے سب سے بڑا مذاق، گرمیاں آتے ہی قوم کو پتہ لگ جائیگا کہ نااہل حکومت نے کتنی بجلی پیدا کی؟ نئے پاور پلانٹ لگانے والوں سے پوچھتا ہوں نندی پور پاور پراجیکٹ پر اربوں روپے لگانے کے بعد کتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے؟ شہباز شریف قوم کو بتائیں منصوبے میں ہونیوالی مالی بے ضابطگیوں پر کتنے لوگوں کو سزا ہوئی؟ خان پور پاور پلانٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا اور آزمائشی بنیادوں پر چلتے ہی نہر برد ہو گیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا عمران خان پر غصہ فطری ہے، جب عمران خان انکی کرپشن کمیشن کو عوام میں لائیں گے، قوم کو سچ بتائیں گے تووزیراعلیٰ بہکی بہکی باتیں تو کرینگے۔رہی بات آصف علی زرداری کی تو انکا احتساب ریاست کی ذمہ ذاری ہے حکومت وقت کو چاہئے کہ معاملے کو عدالت میں لے جائے لیکن اب شہباز شریف کے دعوے کہاں گئے زرداری کو گھسیٹے والے، یہ سارے سوال اب قوم آئندہ انتخابات میں پوچھیں گے۔
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہو ں نے قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پورے صوبے میں ایک ہفتے تک قومی جوش و جذبے کے تحت جشن منانے کی منظوری دیدی ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 25دسمبر کی مناسبت سے صوبے کے تمام ضلعوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے ۔شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان ، رانا مشہود احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ایک ہفتہ طویل جشن کی منصوبہ بندی مکمل کی ۔اس حوالے سے تمام تر تفصیلات ایک ہفتے کے بعد جاری کی جائیں گی
کراچی :وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ون ویلنگ روکنے میں کامیاب ہوگئے توسمجھیں گے بہت کچھ حاصل کرلیا،والدین اپنے بچوں پر چیک اینڈبیلنس رکھیں،کسی موٹر سائیکل میں تبدیلی نہ کی جائے،ان خیالات کا اظہار وزیرداخلہ سندھ نے سی ویو پر اسنیپ چیکنگ کے معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس نے منشیات کیخلاف بہت کارروائیاں کی ہیں،ہمارے پاس اتنی نفری نہیں کہ پولیس ہرگلی میں کھڑی ہو،ان کا کہناتھا کہ کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے ،ماضی کی نسبت سٹریٹ کرائم کی شرح کم ہوئی ہے، دنیاکے بڑے شہروں میں کراچی سے زیادہ سٹریٹ کرائمز ہیں، سہیل انور سیال نے کہا کہ صرف دو دریا نہیں پورے شہر میں ون ویلنگ پر پابندی ہے ،انہوں نے کہا کہ کئی لوگ آج بھی پولیس سٹیشن جاتے ہوئے گھبراتے ہیں ،سوشل میڈیاپرٹیم بنائی ہے اس کے ذریعے بھی کسی کی شکایت دورہوتی ہے توبڑی بات ہے
کراچی:ایم کیو ایم رہنما بابر غوری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا،بابر غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی سے استعفیٰ کا فیصلہ خالصتاًذاتی ہے ،پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہاہوں،ان کا کہناتھا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت اور گروپ میں شامل نہیں ہو رہا۔ بابر غوری کا کہناتھا کہ پاکستان میں جو ایم کیو ایم ہے اس میں کبھی حصہ نہیں رہا،ایم کیو ایم ایک ہی ہے جولندن میں ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ایم کیو ایم پاکستان دوسری پی ایس پی بھی ہے،دونوں جماعتوں کا انضمام کامیاب ہوا تواچھی بات ہے، مہاجر اس وقت محرومی کا شکار ہیں،صحافی کے سوال ”کیاآپ ایم کیو ایم لندن سے استعفا دے رہے ہیں“کے جواب میں بابر غوری نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی ہے۔ میں ایک سال سے غیر فعال تھااور جو سیاست پاکستان میں ہو رہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہ رہاتھا یہی وجہ ہے کہ میں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے میں پارٹی کی وجہ سے ہی وزیر بنا ،میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے ،بابر غوری کا کہناتھا کہ کراچی میں جو سیاست ہو رہی ہے وہ ذاتی مفاد کی سیاست ہو رہی ہے،میرا خیال ہے کہ ان کے پاس یہی چوائس تھی کہ ان کو الگ سے پارٹی بنانا پڑی،بابر غوری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے لوگوں کو اناایک طرف رکھ اکٹھ ہو جانا چاہئے اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے عوام جیسے پسند کریں گے اسے الیکشن میں ووٹ دیں گے خیال رہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کی مخلوط حکومت میں وزیر پورٹ اینڈ شپنگ تھے اور ان کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900 سے زائد غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
آباد:
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کاروباری برادری کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے جب کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تاجروں کے جو بھی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں بزنس مین پینل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بھی اختیار دیا گیا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کیا جائے۔اس موقع پر انھوں نے وزیر تجارت پرویز ملک سے کہا کہ چیمبرز آف کامرس کے پلیٹ فام سے کاروباری طبقے سے رابطے میں رہیں۔
علاوہ ازیں ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔
دریں اثنا میئر لندن صادق خان نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی اوران سے دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔