انٹرٹینمنٹ: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے مابین شادی کی خبریں زیر گردش ہیں اور اسی دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اٹلی روانہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا پر تین روز قبل ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں شخصیات نے رواں ماہ ازداواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا اور اُن کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 9، 10 اور 11 دسمبر کو اٹلی میں منعقد کی جائیں گی۔ بعد ازاں انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی تاہم گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ اور اُن کے اہل خانہ اٹلی روانہ ہوگئے جس کے بعد ایک بار پھرشادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا نمائندگان نے ائیرپورٹ پہنچنے پر شادی سے متعلق سوال کرنے کی کوشش کی تو وہ بغیر کوئی جواب دیے چلی گئیں بعد ازاں اُن کے والدین اور اہل خانہ میں سے بھی کسی نے اس متعلق کوئی جواب نہیں دیا، اس موقع اُن کے پاس زیادہ قبل ازیں رواں سال اکتوبر میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی کپتان کے ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے اور بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہے اور وہ انہیں نوشکی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں
کراچی:ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہدا منانے اور یاد گار شہدا پرجا کر فاتح خوانی کے اعلان کے بعد عزیز آباد ،لیاقت علی خان چوک اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے جبکہ جناح گراونڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔موبائلز، بکتر بند اور موٹرسائیکلوں پر موجود پولیس کی بھاری نفری یادگار شہدا، لیاقت علی خان چوک اور شہداقبرستان کے اطراف میں تعینات ہے۔یادگار شہداءکے باہر پولیس کی واٹر کینن بھی موجود ہے۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو یادگار شہداکی جانب مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا۔تاہم اگر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے رکاوٹوں کے باجود بھی یادگارِ شہدا جانے کی کوشش کی گئی تو پولیس کی مزید نفری اور رینجرز کو بھی طلب کیا جاسکتا ہ
لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کا گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منصوبے کے روٹ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح سویرے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر پہنچے، ا نہوں نے جین مندر کے قریب انڈر گراؤنڈ سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل کرنے کے لیے دن رات ایک کردیں،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبہ عوام کو باوقار سفری سہولیات فراہم کرےگا
لاہور :پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،ایک شخص کو بچانے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں، ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے،موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میراوزیراعظم نوازشریف ہے،سب حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی،چیئرمین پی ایس پی کا کہناتھا کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،اداروں کاحکم نہیں مانیں گے توملک نہیں چل سکتا،ایسے حالات میں بیوروکریسی بھی کام چھوڑدیتی ہے، ملک میں حکومت اورحکومتی ادارے نہیں چل رہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے یہاں آکر خوشی ہوتی ہے، گزشتہ روزطاہرالقادری نے فون پرملاقات کی دعوت دی تھی ،آج سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے، طاہرالقادری ملنا چاہتے ہیں اور اپنا موقف رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی بحران کاشکارہے،ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پربات کی،پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،ملک میں صحت اورتعلیمی نظام کابراحال ہے اورہرسال پاکستان میں3لاکھ بچے بھوک سے مرجاتے ہیں۔
اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے ،عوام سے مل کر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف سے مرکزی سینئر نائب صدر علی زیدی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں عمران خان نے آئندہ ہفتے کراچی کے دورے کا فیصلہ کیا ،اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے کراچی آ رہا ہوں ،سندھ کو زرداری اور کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے، عوام سے ملک کر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے
جھنگ:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج جھنگ میں ایل این جی پاورپلانٹ کاسنگ بنیادرکھیں گے،تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شرکت کرینگے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج جھنگ میں ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پاورپلانٹ چین اورپنجاب حکومت کے اشتراک سے لگایاجارہاہے۔ ترجمان کے مطابق پاورپلانٹ سے14ماہ میں810میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی، 1263میگاواٹ ایل این جی پاورپلانٹ تریموں بیراج کے قریب بنایاجارہاہے،ایل این جی پاورپلانٹ پراخراجات کاتخمینہ 80 کروڑ ڈالرلگایا گیاہے۔
واشنگٹن :ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، منصوبے کا مقصد ریاست کے خلاف کام کرنے والے دشمن عناصر پر نظر رکھنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ بدنام زمانہ پرائیویٹ کنٹریکٹر کمپنی بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔منصوبے کے تحت نجی جاسوسی کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جو صرف سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو اور صدر ٹرمپ کو جواب دہ ہوگا۔ نجی جاسوسی کے اس نیٹ ورک کا دیگر امریکی انٹیلی جنس اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ معلومات دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق اس پرائیویٹ نیٹ ورک کا مقصد انٹیلی جنس اداروں میں موجود ایسے افراد پر نظر رکھنا ہے جو ریاستی مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری سے ملاقات نئی نہیں،پہلے بھی رابطے رہے ہیں،ہم2002 میں مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آج طاہرالقادری سے ملاقات کرے گا،آصف زرداری کوعوامی تحری کے سربراہ نے ملاقات کی دعوت دی،جس پرملنے جارہے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت تمام ایشوز زیر بحث آئیں گے اورملک کوعدم استحکام کی صورتحال سے نکالنے پر بات ہو گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں اورانتشارکی سیاست سے باہررہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ امریکی فیصلے سے عالم اسلام میں کشیدگی اورانتشارپیدا ہوا ہے،امریکادنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ 10،20سال سے مسلم ممالک کے آپسی انتشارسے یہودیوں کوموقع ملا،او آئی سی کی میٹنگ بلائی گئی جو با مقصد ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا،ایک بار پھر ذوالفقار علی بھٹو جیسا کردار درکار ہے
ایمزٹی وی(لاہور)میجر شبیر شریف کو 1971 کی جنگ میں 28 برس کی عمر میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نشان حیدر دیا گیا۔ ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کا چھیالیسواں یوم شہادت ہے۔ 6 دسمبر 1971 کو دشمن کی جارحیت کے سامنے سینہ سپر ہونے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ میجر شبیر شریف شہید نے لاہور کے سینٹ اینتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی، انہوں نے 19 اپریل 1964 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بہترین کیڈٹس میں شمار کئے جاتے تھے۔ اپنی اعلٰ صلاحیتوں کے باعث انہیں اعزازی شمشیر دی گئی۔ میجر شبیر شریف نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور شجاعت کی داستانیں رقم کیں اور ستارہ جرات حاصل کیا۔ میجر شبیر شریف کو 1971 کی جنگ میں 28 برس کی عمر میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نشان حیدر دیا گیا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید کے بھانجے ہیں۔