پیر, 20 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)شہید ذوالفقار علی بھٹو یونورسٹی آف لا (ذیبول)میں پہلا ہفتہ طلبہ 12دسمبر سے منایا جائے گا۔
بدھ سےبیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،کیرم بورڈ،شطرنج اور لڈوزکے مقابلے ہوں گے جمعرات سےسندھ کلچر ڈے کے حوالے سے طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نےداخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار کےمطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ جمعرات 14 دسمبر 2017 ء کو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں ہوگا۔
علاوہ ازیں بیچلرز،ماسٹرز،ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے داخلہ ٹیسٹ 16 اور17 دسمبر2017 ء کو منعقد ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم قائدؒ کی تقریبات شاندار طریقے سے منائی جائیں گی۔ یوم قائدؒ کے سلسلے میں تقریبات صوبہ بھر میں 7 روز تک جاری رہیں گی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں یوم قائداعظم کی تقریبات، پروگرامز اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہم قائداعظم کی عظیم جدوجہد کے باعث آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں ۔قائداعظم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں سب کے لئے یکساں اور برابر کے مواقع چاہتے تھے۔قائدؒ کا پاکستان خوشحال، پرامن، روشن اور مساوات پر مبنی پاکستان ہے، مسلم لیگ ن ایسے ہی خوشحال پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 120، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور اور سیالکوٹ میں 130، جہلم اور ایبٹ آباد میں 140 جب کہ راجن پور میں 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2017 ء‘‘ کا آغاز ہوگیاہے۔
شعبہ فارئن آرٹس ،آرکیٹیکچر، گرافک ڈیزائن ،ٹیکسٹائل ڈیزائن ،اسلامک آرٹ، میڈیاآرٹس اورانڈسٹریل ڈیزائن کے طلبہ اسٹوڈیو زمیں14 دسمبرتک اپنے شعبہ جاتی پروگرام کے مطابق اپنی کارکردگی پیش کرینگے۔
تمام پروگرامز صبح 10:00 تاشام 4:00 بجے تک ایس ٹی سی بلڈنگ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں منعقد ہونگے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کو بحال کیا ہے لہذا اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم دہشت گردی اور بجلی کے بحران پر قابو پاچکے ہیں، حکومت نے 4 برسوں میں ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے لیکن ملک کے دشمن ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، سیاسی استحکام اور جمہوری تسلسل کو قائم رکھنا ہے جب کہ کسی جمہوری جماعت پر قدغن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے کراچی میں امن کو بحال کرکے بھتہ خوروں کو پکڑا ہے اور اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، کراچی پاکستان کا اقتصادی حب ہے، وفاقی حکومت میٹرو بس اور پانی کے منصوبے کے لیے فنڈز دے رہی ہے، سرکلر ریلوے منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا میں نگرانی کا نظام موثر بنایاہے جب کہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو سی پیک اس وقت دیا جب دنیا ہم پر اعتماد نہیں کررہی تھی، سی پیک کے 4 اہم اہداف ہیں جس میں گوادر پہلا ہدف ہے اور اس شہر کو جدید تجارتی شہر میں تبدیل کرنا ہے جب کہ ایشیا بہت جلد عالمی ترقی کا مرکز ہوگا۔

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ریاستی انتخابات میں کانگریس کو کامیاب کرانے کے لیے پاکستانی مداخلت کے الزامات کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرا مودی سیاسی فائدے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہےہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے نریندرا مودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر سے خفیہ ملاقات کے حوالے سے الزامات پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرا مودی کی جانب سے خفیہ ملاقات کے بےبنیاد الزامات ان کے لیے تکلیف کا باعث بنے ہیں، درحقیقت گجرات کے ریاستی انتخابات میں ممکنہ ہار دیکھ کر مودی بوکھلا گئے ہیں اور سیاسی فائدے کےلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، انہوں نے سابق وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ سمیت آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک خطرناک روایت کا آغاز کردیا ہے۔
سابق بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کو قوم پرستی سے متعلق کسی وعظ کی ضرورت نہیں، عوام کانگریس اور ان کی خدمات کو بخوبی جانتے ہیں، مجھے وزیراعظم مودی کی طرف سے محض سیاسی فائدے کےلئے احمقانہ الزام تراشی دراصل گجرات کے انتخابات میں واضح شکست کی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نریندرا مودی اپنےعہدے کا وقار بحال کرنے کے لیے معافی ضرور مانگیں گے۔
واضح رہے کہ نریندرا مودی نے چند روز قبل گجرات میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان ریاستی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں کانگریس پارٹی بھی اس کے ساتھ ہے۔ اس سلسلے میں من موہن سنگھ اور بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے پاکستانی حکام سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اپوزیشن نے فاٹااصلاحات بل پرمذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی،اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی فاٹااصلاحات بل پرحکومت سے مذاکرات کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں اعجازجاکھرانی،فرحت اللہ بابر،سراج الحق،صاحبزادہ طارق اللہ ، میاں عتیق ،شیخ صلاح الدین ،فاٹاسے حاجی شاہ جی گل آفریدی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ عمران خان سے مشاورت کے بعدپی ٹی آئی کے 2ارکان شامل ہوں گے،اپوزیشن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بل ایوان میں لانے تک قومی اسمبلی کابائیکاٹ جاری رہے گا۔
شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ ساتھ دینے پراپوزیشن کے شکر گزار ہیں،اچکزئی صاحب سے کہا فاٹا میں ریفرنڈم کروا لو،جبکہ صاحبزادہ طارق اللہ فاٹا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے، ایسا نہ ہو کہ بنگلا دیش طرز کا کوئی حل آجائے،انہوں ے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر بل آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہم نے نیا پاکستان تشکیل دے دیا جب کہ کھلاڑیوں کو ڈراپ ہونے کے خوف سے آزاد کردیا گیا۔
مکی آرتھر نے غیرملکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ کام کیا مگر وہ زیادہ مستحکم ٹیمیں ہیں، وہاں پر آپ محنت کریں اورکھلاڑی فیلڈ میں پرفارمنس دیتے ہیں مگر پاکستان میں چیزیں کافی مختلف ہیں، یہاں پر ہمیں بہادری دکھانے اور کھیل کو آگے لے جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ہیڈ کوچ نے بتایا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ میں پریس کانفرنس میں بیٹھا اور مجھے سننے کو ملا کہ یہ پاکستان ٹیم ہے جو ایک دن بہت عظیم اور دوسرے روز انتہائی بُری ہوتی ہے، میں کہتا ہوں کہ نہیں وہ پرانا پاکستان ہے اورمیں جس چیز کیلیے فائٹ کررہا ہوں وہ نیا پاکستان ہے کیونکہ ہم اب زیادہ منظم ہوچکے ہیں، اب اچھی اور بُری چیزیں ایک ساتھ چلتی ہیں کیونکہ ہم معاملات کو اب کافی بہتر بناچکے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے خود مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا میں نے یہاں پر اسپن کے بارے میں بہت کچھ جانا، میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں کسی جنوبی ایشیائی ٹیم کی کوچنگ نہ کرتا تو میری سی وی ایک طرح سے ادھوری رہ جاتی،میں خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کررہا ہوں، پی سی بی میری راہ میں کبھی نہیں آیا، میں ایک بہتر اسٹرکچر قائم کرناچاہتا ہوں کیونکہ اسی سے آپ کو اچھے پلیئرز ملتے رہتے ہیں۔
فاسٹ بولر عامر کے بارے میں مکی آرتھر نے کہاکہ ان کی پیس واپس آنے لگی اور سوئنگ بہتر ہوئی ہے، میں ان کو ایک بڑے میچ پلیئر کے طور پر جانتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اعتماد بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، عامر کو بھی جب اعتماد ملا تووہ بہتر ہوتا چلا گیا، حسن علی بھی اس کی ایک مثال ہیں، جب انھوں نے ہمارے ساتھ کام شروع کیا تو وہ کافی کمزور تھے لیکن اگر آپ اب ان کو دیکھیں تو وہ کافی مضبوط اور فٹ ہوچکے اور رواں برس انھوں نے مستقل مزاجی سے پرفارم کیا ہے۔
کوچ نے کہا کہ کھلاڑی ٹیم میں اپنے جگہ کے حوالے سے غیریقینی کا شکار اور اسی لیے صرف اپنی خاطر کھیلتے تھے، ہم نے سلیکشن میں تسلسل سے ان پر سے یہ دبائو کافی حد تک کم کردیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹر ٹیمینٹ) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر ان کے چاہنے والوں کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی بے حد خوش ہیں اور جب سے دونوں کی شادی کی خبر منظر عام پر آئی ہے ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہاں تک کہ پاکستان اور بھارت میں اس وقت ویرات اور انوشکا کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ دونوں کی شادی پر بھارتی اور پاکستانی شوبزانڈسٹری کے ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں کی آئندہ آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انوشکا شرما نے اپنے فنی کیرئیر کاآغاز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رب نے بنادی جوڑی‘سے کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے انوشکا اور ویرات کو بالکل اسی طرح دلچسپ انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے’اب یہ ہوئی نا اصل رب نے بنادی جوڑی‘ساتھ ہی انہوں نے دونوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Untitled 1

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے دونوں کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی دعا دی ہے۔

 amitab

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ دونوں کی شادی ایسی ہے جیسے پریوں کی کہانی۔

pri

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایک ساتھ بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔

 sona

ہدایت کار کرن جوہرنے بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے آپ دونوں کا پیار اسی طرح برقرار رہے۔

اداکارہ نیہادھوپیا نے بھی دونوں کو مبارکباد دی ہےاور دونوں کی ورمالا پہنانے والی تصویر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت زبردست تصویر ہے ہمیشہ خوش رہیں۔

اداکار رتیش دیش مکھ نے مزاحیہ انداز میں ویرات کوہلی کو گھر کا نائب کپتان اورانوشکا کو گھر کا نیا کپتان بننے کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ آپ کی شادی شدہ زندگی بھی اتنی ہی خوبصورت ہو جتنے خوبصورت آپ دونوں ہیں۔

اداکار ورون دھون نے دونوں کو نئی زندگی کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارابھیشیک بچن نے دونوں کو شادی شدہ کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین نے ویرات انوشکا کی شادی کو فیری ٹیل(پریوں کی کہانی) سے تشبیہ دیتے ہوئے دونوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔