لاہور:تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کافوری فیصلہ چاہتے ہیں،جبکہ خود 3سال سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ دباکر بیٹھے ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ساڑھے 3سال سے انصاف کے منتظرہیں،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرمبنی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق جانناسانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کاحق ہے،حکومت نے خودکمیشن بنایاتھا،رپورٹ شائع کرنے میں کیاقدغن ہے
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ 13 دسمبر تک موخر کر دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی، ممبر الیکشن کمیشن سندھ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی،چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج دوسری بار درخواست کو ہماری وجہ سے ملتوی کیا جا رہا ہے،ممبر سندھ اردن سے 12 دسمبر کو واپس آئیں گے ،پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ 13دسمبرکوسنایاجائے گا۔
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ان کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے دعوی ٰکیاکہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہ سارے ہی لندن آئیں گے۔شیخ رشیدکاکہناتھاکہ کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے۔انھوں نے طنزیہ کہاکہ نیب کو اچھا سا اسپتال بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیاکہ دھرنا کریک ڈان میں زیادہ اموات ہوئیں،صرف 7ہلاکتیں میرے حلقے میں ہوئیں۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ زخمی اہلکاروں کے پاس جاناچاہیے تھا۔
لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ ہو گئے،مریم نواز اور ان کی بیٹی بھی ہمراہ ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے،ایئرپورٹ پرلیگی رہنما اشتیاق لون ودیگرنے نوازشریف کورخصت کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں 5 روز قیام کریں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے ۔ واضح رہے کہ کل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی جب کہ مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی اور ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا ہے
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی اپنا فن بنگلادیشی پیسرز میں منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا۔گزشتہ برس عاقب جاوید نے بنگلادیش کے فاسٹ بولنگ کیمپ میں شرکت کی تھی، اس حوالے سے سوال پر وقار یونس نے کہاکہ اگر مجھے بنگلادیشی بورڈ نے کوئی ایسی پیشکش کی تو میں تیار ہوں گا، انھوں نے کہا کہ اگر میری ٹیم کچھ زیادہ میچز جیتتی تو مجھے اور بھی لطف آتا مگر میرا یہ پہلا تجربہ ہے جب کہ اس لیگ کا معیار کافی بہتر ہو چکا۔واضح رہے کہ وقار یونس اس وقت بی پی ایل میں سلہٹ کے مینٹور کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی(بین الا قوامی)ایرانی بندر گاہ چابہار کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کرلیا گیا،ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی بندرگاہ چابہار کا افتتاح کردیاگیا ۔ تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی شرکت کی ،ذرائع کے مطابق بھارت نے اس موقع پر ایران سے کہاکہ چابہار کو گودار کے متبادل کے طور پر سامنے لایا جائے۔ایران کے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائیزیشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر محمد سعید نڑاد نے کہاکہ اس بندرگاہ کی توسیع کے لئے ایران نے مجموعی طور پر سات سو تین ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ایک سو پچاس ملین ڈالر کا فائننس بھارت نے کیا ہے اور پچاسی ملین ڈالر کی بھارتی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ،انہوں نے کہاکہ معتبر کمپنیوں سے خریداری کا عمل طویل ہے،انہوں نے کہاکہ چابہار بندرگاہ کا افتتاح، علاقائی ممالک کے اعلی حکام کی موجودگی میں ہونا تھا تاہم 19مئی کو ایران میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر وقت کی کمی کی بنا پر اس کا افتتاح اب انتخابات کے بعد کیاگیا ہے ۔