اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کے کیسز میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف کے مسئلے ان کے اپنے ہیں، مولانا فضل الرحمان نوازشریف کے دفاع میں بہت آگے جارہے ہیں، مشرکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں ہم نے اپنےتحفظات ظاہرکئےہیں اور حکومت نے ہمیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے کچھ انکلز مجھے چھوڑ دیں گے لیکن جیالے اور کارکن نہیں چھوڑیں گے، بی بی شہید کو بھی ان کے انکلز نے چھوڑ دیا تھا، میں تو اپنے کارکنوں اور جیالوں کے ساتھ رہتا ہوں۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف اداکارہ میرانے عدالت سے خوشخبری ملنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کوایک اور نویدسنا دی،تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح سے متعلق دائر تمام متفرق درخواستیں خارج ہونے کے بعدصحافی کے سوال ”کیا اب آپ شادی کر لیں گی ؟“کے جواب میں اداکارہ میرا نے جواب دیا کہ جی ہاں،اداکارہ میرا کا کہناتھا کہ لڑکا ڈھونڈلیا ہے اب شادی کروں گی ۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ میں ساری ایڈوائز اپنے وکیل سے لیتی ہوں ،عتیق الرحمان نامی شخص کو نہیں جانتی اس لئے ان پر تبصرہ نہیں کرناچاہتی ۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کے اشتراک سے برینڈ گالا کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے مارکیٹنگ کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس کوپیش کیا۔

s1

 

s2

پروگرام کا افتتاح وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اختربلوچ نے کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بزنس ایڈمنسٹریشن منیر احمد سمیت کامرس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عمیر بیگ بھی شریک تھے۔

s5

تقریب میں طلبا و طالبات کی اپنی کاوشوں سے تیار کردہ پروجیکٹس کے اسٹالز لگائیں۔ جس سے اساتذہ، فیکلٹی ممبرز سمیت شرکاءنے بے حد سراہا۔

s3

جبکہ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹراختر بلوچ نے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اورکہا کہ ایسے پلیٹ فارم ہونے چاہیے جو نوجوانوں کے بہترمستقبل کے لئے کارآمد ہو۔ برینڈ گالا کا انعقاد مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کے7ویں سیمسٹر کے طلبا و طالبات نے منعقد کیا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔
صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی، چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ صدر نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔ انھوں نیب کے کام کو مزید بہتر اور منظم کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون نے کہا کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت اوراقتصادی ترقی کے نئے دورمیں قدم رکھ چکاہے، نئے دورکے تقاضوں کی تکمیل کیلیے سائنسدان اور محقق اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کریں، خلائی تحقیق کا شعبہ اس سلسلے میں نہایت اہم ہے۔
صدر نے بعد ازاں مقامی طور پر تیارکردہ سازوسامان اور خلائی تحقیق و ترقی کے مختلف منصوبہ جات میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کے بارے میں ایک نمائش کا افتتاح کیا اوران کے معیارکوسراہا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس، ڈی جی ریِنجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جڑواں شہروں میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا آج بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک کی صورتحال بھی درہم برہم ہوگئی ہے، اکثرشاہراؤں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جب کہ بچے اسکولوں نہ پہنچ سکے اورملازمت پیشہ افراد کو بھی دفاترپہنچنے کے لئے سخت مشکلات کاسامنا رہا۔
عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ اورمیٹروبس سروس بھی بدستورمعطل ہے جس کے باعث شہری میلوں سفر پیدل طے کرنے پرمجبور ہیں۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے مہیا کئے گئے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں، لاہورسے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کریں۔
فیض آباد چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، شہری کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اورآئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

 

 

ایمزٹی وی(ہرارے)زمبابوے میں فوج نے موگابے حکومت کا تختہ الٹ کرملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق افریقی ملک زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور فوج کے درمیان کشیدگی کے بعد فوج نے 37 سالہ حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
دارالحکومت ہرارے کی سڑکوں پرفوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، فوجی اہلکاروں نے سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرسمیت کئی اہم تنصیبات کواپنے کنٹرول میں لے لیا جب کہ فوج کے ٹینک اوربکتربند گاڑیوں نے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی بھی کی جب کہ امریکا نے اپنا سفارت خانہ بند کردیا، ہرارے میں دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ان کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے کہ رابرٹ موگابے گزشتہ 37 برسوں سے زمبابوے کے صدر ہیں، گزشتہ روزملک کے آرمی چیف نے رابرٹ موگابے پر تنقید کی تھی جس کے بعد زمبابوے کے صدر نے فوج کے سربراہ کو بغاوت کا مرتکب قراردیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے جب کہ ہمیں سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے۔
احتساب عدالت میں سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا تاہم اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے اور جو قصور ہم نے نہیں کیا اس کا بھی ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت میں سیاسی مخالفین جیسے سوال پوچھے گئے، ہمیں سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے، میرے مقدمے میں کچھ اور جب کہ دوسروں کے مقدموں میں اور ضابطے ہیں تاہم یہ احتساب نہیں انتقام ہے اور اس کے باوجود بھی ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 1999ء میں بھی کہا تھا کہ طیارہ ہائی جیک کے جھوٹے کیس میں سزا دلوائی جارہی ہے، اس وقت بھی مجھے پھنسایا گیا اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جارہا ہے، سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں ایسے ریمارکس دیے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں، وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بلکہ نیب کو واضح پیغام تھا کہ نوازشریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) نامور ماہر تعلیم اور مصنف ابراہیم جویو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج شام 6بجے النسا کلب گلشن اقبال میں منعقد ہو گا۔
شہر قائد ادبی فورم کے صدر سلطان مسعود شیخ کے اعلامیہ کے مطابق تعزیتی ریفرنس سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت خطاب کریںگی۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی ) میں عالمی یوم ذیابیطس منایا گیا جس میں ڈاکٹرز ، نرسوں ، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کے اسکریننگ کے ساتھ اس مرض سے بچائو اور پیچیدگیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں ۔
دن بھر کی طویل دورانیہ پر مشتمل عالمی یوم ذیابیطس کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ماہرین کی گفتگو سنی، سوال وجواب کی نشست میں حصہ لیا اور اپنی اسکریننگ کے بعد ماہرین ذیابیطس اور ماہرین غذائیت کے مفید مشوروں سے مستفیض ہوئے۔ماہرین میں ڈاکٹر فوزیہ مشتاق، ڈاکٹر صوبیہ قریشی ، ماہر غذائیت نیر ودیگر شامل تھے۔