اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ کوششیں کی لیکن ہمارے مثبت رویئے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی۔ جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے بھی ضروری ہے اسی لئے پاکستان نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کی جو آئندہ بھی جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبراپیل مسترد کردی گئی۔
زرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقراررکھا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف پاناما فیصلے پرنظرثانی کاآپشن حاصل کرچکے ہیں۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے طلبہ نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں منعقدہ ایگریکلچر اور فوڈ سائنسز کا مقابلہ بعنوان’’ڈسٹنگویشڈ اینوویشن کو لیبریشن انٹر پرینورشپ فائونڈیشن امریکہ‘‘ جیت لیا ہے۔
مقابلے میں طلبہ نے پلاسٹک اشیاء کے متبادل کے طور پر ماحول دوست آرگینک پلاسٹک متعارف کروایا۔ مذکورہ پلاسٹک زمین میں تحلیل ہوکر زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ کرے گا۔
طلبہ کے وفد میں شعبہ نباتیات اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے دودوطلبہ جن میں شعبہ نباتیات کی حراانور اور مریم آصف جبکہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے بختیار علی اور فبیحہ عرفان شامل ہیں نے ڈاکٹر اسماء تبسم کی قیادت میں مقابلے میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی ۔واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے میں 30 جامعات نے شرکت کی اور 126پروجیکٹس پیش کئے گئے۔
مقابلہ جیتے والے طلبہ کو وائس چانسلریونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال ظفر نے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ مسابقت کے جذبے سے سرشار ہیں اور موقع ملنے پر کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ کیمیاء کے تحت کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے تعاون سے20سے22نومبر بین الاقوامی کیمیا ء کانفرنس کا انعقادشیخ زیداسلامک سینٹر، یونیورسٹی روڈ پر کیا جا رہا ہے
سیمینار کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ہیں۔ کانفرنس کی چیف آرگنائزر صدر شعبہ کیمیا ڈاکٹر طلعت محمود جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد لطیف ہیں۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب پیر20نومبر کوصبح 10 بجے شیخ زید اسلامک سینٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم) ڈائو یونیورسٹی کے زیرا ہتمام فری ڈینٹل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا ہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ سے متعلق شکایات پر کارروا ئی کے بعداب دوسرا ٹیسٹ ہی اس کا متبادل ہے تاکہ حقیقی میرٹ کا تعین ہوسکے
 
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دوبارہ فیس وصول نہیں کی جارہی ہے22اکتوبر کو ہونے والے ٹیسٹ میں بعض غلطیوں اورپرچہ آؤٹ ہونے کے الزامات کی حکومت نے تحقیقات کرائی ہے اس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کیاہے تاکہ داخلے کے حقداروں کا تعین ہوسکے۔اب جو احتجاج کررہے ہیں وہ بھی ہمارے بچے ہیں انہیں سمجھائیں گے میرٹ کے تعین کیلیے ٹیسٹ دوبارہ ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ کو نمائش کی اجازت دے دی ہے۔
شعیب منصور کمرشل اور روایتی دھوم دھڑکے کے بجائے سماجی موضوعات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی فلمیں ’’خدا کے لیے‘‘ اور’’بول‘‘ میں بھی معاشرے کے سلگتے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا اور اب ان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘ میں بھی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ سنسر بورڈ نے ریلیز سے صرف 2 دن پہلے ہی فلم کو نمائش سے روک دیا تھا۔ سنسر بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ فلم کو اس کے بے باک موضوع اور قابل اعتراض ڈائیلاگز کے باعث روکا گیا ہے تاہم اب مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے ’’ورنہ‘‘ کو نمائش کی اجازت دے دی ہے۔
فلم ’’ورنہ‘‘ کے ڈسٹری بیوٹر ستیش آنند نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم کے چند سین کاٹنے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ ’’ورنہ‘‘ 17 نومبر کو لاہور سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں ریلیز کریں۔
واضح رہے کہ ریلیز سے پہلے ہی ’’ورنہ‘‘ کے سماجی اور فلمی حلقوں میں بڑے چرچے تھے اور اس کے موضوع کو سراہا جارہا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(تربت)تربت میں قتل کیے گئے15 افرادکی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی ، فیصل ایدھی کی قیادت میں امدادی ٹیم اور ایمبولینسز تربت اسپتال پہنچ گئیں ۔
بلوچستان کے ضلع تربت کےعلاقے بلیدہ میں گزشتہ روز 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں ، جن میں سے11 کی شناخت ہوسکی ہے۔
مرنےوالوں کا تعلق منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ ، وزیرآباد، گجرات اور سیالکوٹ سے ہے، تمام افراد کی لاشیں تربت کے سول اسپتال منتقل کی گئیں ۔
میتیں آج ایدھی ایمبولینسوں میں کراچی اور پھر آبائی علاقوں کومنتقل کی جائیں گی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرنیوالے افراد ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(واشگنٹن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ممالک کے دورے سے واپسی پراپنے ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکودنیا کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلیے بڑاخطرہ ہے جب کہ چینی صدرنے شمالی کوریا کے خلاف معاشی اقدامات استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارت دفاع اورجنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قراردیتے ہوئے لکھا کہ شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سنا چکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پیانگ یانک) شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قراردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے اپنے اداریے میں امریکی صدر کے حالیہ دورہ جنوبی کوریا پر شدید تنقید کی اور جنوبی و شمالی کوریا کے سرحدی علاقے کا دورہ منسوخ کرنے پرانہیں بزدل شخص قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سیئول میں خطاب کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کو ظالم آمراورموٹا بونا کہہ کر پکارا تھا، ٹرمپ کے اس خطاب کو اخبار نے شمالی کوریا کے رہنما کی توہین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدرٹرمپ نے ہمارے ملک کے رہنما کی شان میں گستاخی کی ہے جو ایک بد ترین جرم ہے۔ اخبار نے مزید لکھا کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایک بھیانک مجرم ہیں جنہیں شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سناچکے ہیں۔
اخبار نے امریکی صدرکی جانب سے شمالی و جنوبی کوریا کے سرحدی پوائنٹ کا دورہ نہ کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئےلکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی کہ انہوں نے خراب موسم کی وجہ سے سرحد کا دورہ نہیں کیا اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بزدل ہیں ان میں جرأت نہیں ہے کہ وہ سرحد پرموجود ہمارے فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں ۔
واضح رہے کہ اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما پرمسلسل کڑی تنقید جاری ہے جس میں انفرادی طورپرہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے جودونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی بھی وجہ بنا ہوا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سوئیڈن کے ہاتھوں ایگریگیٹ پر شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر تجربہ کار اطالوی گول کیپر گینلوگی بفن نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا۔ گینلوگی بفن نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی فٹبال کیلیے مجھے بہت افسوس ہے، انہوں نے آنسو بہاتے ہوئے کہاکہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ میرا آخری آفیشل گیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والا میچ ثابت ہوا، ہر کوئی اس کے لیے ذمہ دار ہے، کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا۔ بفن کے ساتھ یوونٹس میں ساتھی کھلاڑی آندرے برزاگلی اور روما کے مڈ فیلڈر ڈینیئل دا روسی نے بھی انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ جارجیو چیلینی بھی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔