ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے آدھے وسائل وفاق فراہم کرے گا۔
زرائع کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے لیے آئندہ 10 برسوں کا ترقیاتی پیکج تیار کیا جائے جس میں گیس، بجلی اور پانی کی اسکیموں پر کام کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے، ہر ضلع میں اسکولوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گیس، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اورآدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی اور کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے اس طرح جمہوریت چلتی رہے گی، حکومت جون 2018 میں مدت پوری کرے گی۔
قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی وزیر دوستین خان ڈومکی اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے ملاقات کی، جس کے بعد وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی سے صوبائی کابینہ کے ارکان کے علاوہ دیگر اکابرین اور ہزارہ برادری کے وفد نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کے بھارتی شہر حیدرآباد میں 26 نومبر سے شروع ہونے والے کنسرٹ’’ اے آر رحمن ان کور ‘‘ میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا بھی شرکت کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے کنسرٹ میں شرکت کیلئے دلچسپی ظاہر کی۔ اگر سب کچھ طے ہوگیا تو پھر امکان ہے کہ وہ حیدرآباد کے کنسرٹ میں شرکت کریں۔ ذرائع نے کہاکہ اس کے بعد سے شو کے پرموٹرز سیکیورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات کررہے ہیں کیونکہ کنسرٹ میں حیدرآباد اور دیگر علاقوں سے 30 ہزار سے زائد مداحوں کی شرکت متوقع ہے۔
اے آر رحمن تقریبا 5 سال بعد بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کنسرٹ میں ان کے موسیقی کی دنیا میں 25 برس مکمل ہونے کا جشن منایا جائے گا۔ چار شہروں پر مشتمل دورے کا آغاز حیدرآباد سے کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(ملتان) ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کےجج امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلا نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت سے متعلق دلائل دئیے۔ جج امیر محمد خان نے دلائل سننے کے بعد مفتی قوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ اس موقع پر قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت کے باہر مفتی عبدالقوی کے وکیل اکبر بھٹہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی قوی کے روبکار (عدالتی احکامات) آج ہی جاری کردیے جائیں گے اور مفتی قوی آج ہی رہا ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)اے سی سی انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا جمعرات کو بنگلہ دیش سے ہوگا،اس مرحلے کا دوسر امیچ افغانستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں پاکستان ٹیم گروپ بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، افغانستان نے بھی 2 فتوحات کے ساتھ اتنے ہی پوائنٹس حاصل کیے لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست رہی، سری لنکن ٹیم نے بھی 4 پوائنٹس حاصل کیے لیکن رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ٹاپ 2میں جگہ نہ بنا سکی، یو اے ای نے تینوں میچز میں شکستوں کا سامنا کیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ پر جگہ بنائی، نیپال کی ٹیم 4 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی، حیران کن طور پر دفاعی چیمپئن بھارت کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، 3 میچز میں سے ایک بار ہی کامیاب ہوئی، میزبان ملائیشیا کی ٹیم فتح کا ذائقہ ہی نہ چکھ پائی۔
آج کھیلے جانے والے میچز میں دفاعی چیمپئن بھارت کو بنگلہ دیش نے 8 وکٹ سے شکست دیدی، افغانستان نے یو اے ای کو 134 رنز سے ہرایا، نیپال نے 24 اوورز تک محدود کیے جانے والے میچ میں ملائیشیا کو 45 پر ڈھیر کر دیا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کو بھی شامل کرلیا گیا۔
پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے میچز دبئی اور شارجہ کے ساتھ ابوظبی میں بھی ہوں گے، جب کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔
دوسری جانب فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ البتہ اس بات پر سوالیہ نشان برقرار ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسٹیڈیم تیار ہو کر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر پائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو میچ کا انعقاد گذشتہ برس کی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اسپنر سعید اجمل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم جدید دور کی کرکٹ میں پاکستان کے لیئےعظیم خدمات انجام دینے پرسعید اجمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مایہ ناز اسپنر کی جادوگری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سعید اجمل نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ رواں سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
یاد رہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں وہ فیصل آباد کی قیادت کررہے ہیں۔ بولنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد سعید اجمل پر پابندی عائد کردی گئی تووہ سخت محنت کرکے نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اترے تاہم ان کی گیندوں میں پہلے جیسی جادو گری نہ رہی اور بالآخر قومی ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے۔
آف سپنر نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015 میں ڈھاکہ میں کھیلا تھا۔ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچزمیں 178 وکٹیں حاصل کیں، ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 113 مقابلوں میں 184شکار کئے جبکہ 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 85 کو پویلین بھیجا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ سے سبق سیکھتے ہوئے تیسرے ایڈیشن میں سخت ترین اینٹی کرپشن اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وہ کہاں جا رہے ہیں کس سے ملاقات کر رہے ہیں سب دیکھا جائے گا۔ رات ایک بجے کے بعد کسی کھلاڑی کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ منیجر کو بتائے بغیر کوئی باہر نہیں جا سکے گا۔
جس فلور پر کھلاڑی مقیم ہوں گے وہاں مینجمنٹ نہیں رہ سکی گی۔ اگر ٹیم کے مالک کو بھی ملاقات کرنی ہے تو وہ کھلاڑیوں سے میٹنگ روم میں ہی مل سکے گا۔ اس بار ٹیم کا قیام دبئی کے کسی دوسرے ہوٹل میں ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے پہلی ہی میچ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آ گیا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی ختم نبوت سے متعلق شق 241 کو آئندہ سماعت تک معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سنگل رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے معاملے کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت سے متعلق تمام شقوں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق نمبر 241 کو آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی الیکشن اصلاحات ایکٹ 2017 کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے بل 2017 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی، بل میں اپوزیشن اور حکومت کی 40 سے زائد ترامیم شامل کی گئی، بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے مجوزہ نکات تسلیم نہ کیے جانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا تاہم اسمبلی میں بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔
اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف ذیلی روایتی جنگ جاری ہے، جو کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتی ہے۔
جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں، ٹی ٹی پی ۔ را اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرائی جا رہی ہے۔
جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ بھارت سیکولر اسے انتہا پسند ملک بن چکا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور پاکستان کے خلاف بھارتی رویہ اس کی مثال ہے،گزشتہ کچھ عرصے میں 160 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، پیلٹ گن کے استعمال کی وجہ سے 7 ہزار 700 سے زائد کشمیریوں کی بینائی جاچکی ہے دوسری جانب بھارت نے ایل او سی اور کنٹول لائن پر 1200 سے زائد بار فائربندی کی خلاف ورزیاں کیں اور اب تک بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 1000 سے زائد شہری اور 300 فوجی شہید ہوچکے ہیں۔
جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دنیا کے مستقبل کی اقتصادی اور فوجی طاقتیں جنوبی ایشیا میں ہوں اور ممالک کو روکنے اور گھیرنے کی پالیسی خطے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہر سطح پر سازش کی جارہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی نے سی پیک کے خلاف سیل بنارکھا ہے جب کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دوچار کررہا ہے اور ٹی ٹی پی ، را اور بلوچ علیحدگی پسنوں کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ہم تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن بھارت آّگ سے کھیل رہا ہے ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں۔
جنرل زبیرمحمود حیات نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتا ہے، افغانستان ایشیا کا گیٹ وے ہے اور یہاں عدم استحکام خطے کے لئے نقصان دہ ہے اور پاکستان افغان عدم استحکام کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ افغانستان میں کمزور گورننس، فوج، حکومت، معیشت، دراڑ زدہ مفاہمتی عمل اور افغان سرزمین پر دہشت گردی کے ٹھکانے کلیدی مسائل کا باعث اور پیش خیمہ ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی عمران خان نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے فیصلہ کل آئے گا ابھی بہت مواد آنا ہے ،ہم سچ کی تلاش کیلئے سماعت کر رہے ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھا کہ سچ بولنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو یاد نہیں رکھنا پڑتا کہ پہلے کیا کہاتھا،مجموعی تصویر سامنے رکھ کر دیکھنا ہے کہ بددیانتی ہوئی کہ نہیں ۔
حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا کہناتھا کہ عمران خان نے سماعت میں 18 بار موقف بدلا اور 18 سچ بولے۔
قبل ازیں عمران خان کے وکیل صفائی نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے آگاہ ہوں جو سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ، ایک دفعہ موقف اپنانے کے بعد اس سے پھر نہیں سکتے،اس کیس میں3سوال اٹھائے گئے تھے، سورس آف لندن پراپرٹی، کتنی قیمت پر بیچا گیااور رقم کہاں خرچ ہوئی؟ ،لندن پراپرٹی پاکستان میں کب ڈکلیئرکی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریری جواب سے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیااور نہ ہی ان کے کسی بیان میں تضادہے ، نعیم بخاری کا کہناتھا کہ لندن فلیٹ کی منی ٹریل عدالت کوپیش کردی،اسے ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کیاگیاجبکہ آف شورکمپنی میں عمران خان ڈائریکٹرنہیں۔
اس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ لندن فلیٹ ظاہرکیاگیالیکن آف شورکمپنی ظاہرنہیں کی گئی ۔ درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ کا کہناتھا کہ عدالت نے عمران خان کوبیان میں تبدیلی کی اجازت نہیں دی،
نعیم بخاری کا کہناتھا کہ نیازی سروسزلمیٹڈکے اکاو¿نٹ میں ایک لاکھ پاو¿نڈرکھے گئے،جولائی 2007میں عمران خان کے اکاو¿نٹ میں 20ہزاریورو آئے،مارچ 2008میں عمران خان کے اکاو¿نٹ میں 22ہزاریوروآئے اوریہ رقوم 2012میں کیش کرائی گئیں
نعیم بخاری کا کہناتھا کہ عمران خان کی ریٹرن پرالیکشن کمیشن نے اعتراض نہیں کیا،کچھ چھپایاہوتاتوریٹرننگ افسردستاویزات مستردکرسکتاتھا۔
دوران سماعت جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اثاثے چھپانے اورغلطی میں فرق ہے،عمران خان نے یورواکاونٹ ظاہرنہیں کیا،یورواکاونٹ کب اورکتنی رقم سے کھولاگیا؟۔
اس پر نعیم بخاری نے کہا کہ اکاو¿نٹ تب کھولاگیاجب عمران خان ایم این اے تھے،یہ اکاو¿نٹ لندن فلیٹ کی عدالتی کارروائی کے دوران کھولاگیا،اوریہ رقم عمران خان پاکستان لائے۔