ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں 291 بین الاقوامی کرکٹرز سمیت 501 پلیئرز دستیاب رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان نے 20 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کرلیا ہے جب کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 20 رکنی اسکواڈ مکمل نا کرسکے، دونوں فرنچائزز اپنے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے اسکواڈ مکمل کریں گے۔
شعیب ملک ملتان سلطان، عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ، ڈیرن سیمی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی، برینڈن میکولم لاہور قلندرز جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی پیسر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو چنا ہے، کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین اسٹار کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال جبکہ ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے قومی آل راﺅنڈر بلال آصف جبکہ ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔
سلور کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے لوکل آپشن میں رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگ، پشاور زلمی نے سعد نسیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونیئر، کراچی کنگز نے جنوبی افریقی پلیئر ڈیوڈ ویسا اور ملتان سلطان نے محمد عباس جبکہ سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے تیمور سلطان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد علی، کراچی کنگز نے تابش خان اور ملتان سلطان نے نکولس پورن کو چنا ہے۔
ایمرجنگ کیٹگری کے پہلے مرحلے میں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان، کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد شکیل، پشاور زلمی نے ثمین گل اور ملتان سلطان نے عبداللہ شفیق، دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، کراچی کنگز نے حسن محسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان، پشاور زلمی نے ابتسام شیخ اور ملتان سلطان نے سیف بدرکا انتخاب کیا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شور شرابے سے ایوان مچھلی بازار بن گیا، نصرت سحر نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ تے ہو کہا ، اسپیکرصاحبہ! یہ اجلاس نہیں چل سکے گا، شہلارضانے جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کواجلاس چلاکردکھاؤں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سخت چھڑپ ہوئی جس سے ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا،نصرت سحرعباسی نے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر اجلاس کا علامتی واک آؤٹ کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں ،ڈپٹی اسپیکرشہلارضاکی سیما ضیاء اورمتحدہ رکن صابرقائم خانی کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جس پر اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا علامتی واک آؤٹ کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ بیٹھ رہے ہیں یا آپ کوبٹھاؤں، تاہم اپوزیشن ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی سپلیمنٹری سوالات پوچھناچاہتے تھے لیکن شہلارضا نے کہا کہ کسی کوغیرضروری سوال نہیں کرنے دوں گی، ڈپٹی اسپیکر نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ جب کہہ دیاسوال نہیں ہوگاتونہیں ہوگا، شہلا رضا کے سخت رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرافٹ فلاور نے مسلسل ناکامیوں کے شکار اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ہےگرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل کو نفسیاتی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے انہیں کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل تکنیکی نہیں بلکہ نفسیاتی نوعیت کے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہئے۔
احمد شہزاد سے متعلق یہ سن کر کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی بھی دنگ رہ جائیں گے کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنی بیٹنگ یا باﺅلنگ میں موجود تکنیکی مسائل پر قابو پانا تو بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن جب معاملہ نفسیات کا ہو تو بہت زیادہ ہمت، صبر، مثبت سوچ اور مستقل پن کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور اس کیلئے ناکامیوں کا افسوس اور کارکردگی دکھانے کے دباﺅ کو بھی شکست دینا پڑتی ہے جو کافی ہمت و حوصلے والا کام ہے۔
گرانٹ فلاور کا یہ بیان بہت اہم ہے کیونکہ گزشتہ سال ورلڈ ٹی20 کے بعد وقار یونس کی جانب سے احمد شہزاد سے متعلق دی گئی رپورٹ میں بھی گرانٹ فلاور کی رائے شامل تھی۔
احمد شہزاد کے مداح بھی یہ سن کر پریشان ہیں کہ اگر کرکٹر اپنی نفسیات پر قابو نہ پا سکے تو ان کے بیٹنگ کے مسائل بھی حل نہیں ہوں گے اور یوں مسلسل ناکامیوں اور ناقص کارکردگی کے باعث ان کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا بھی مشکل ہو جائے گا جس کے باعث وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر ان ایکشن نہیں دیکھ پائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی تو احمد شہزاد پلاٹینیم کٹیگری میں تھے لیکن ان کی ناقص کارکردگی یہاں بھی آڑے آ گئی اور کسی بھی ٹیم نے انہیں پلاٹینیم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں نہیں خریدا بلکہ ملتان سلطان نے گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ جب ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ڈاؤیونیورسٹی کے پاس بڑے پیمانے پر داخلہ ٹیسٹ لینے کی اہلیت نہیں تو محکمہ صحت نے انہیں یہ ٹیسٹ لینے کا ٹاسک کیوں دیا۔ ڈاؤ نے ٹیسٹ لیا تو این ٹی ایس سے بھی بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا مزید کہناتھا کہ ہیلتھ یونیورسٹیز کومحکمہ ہیلتھ کے کنٹرولر سے باہر ہونا چاہیے اور ہیلتھ یونیورسٹیز سمیت تمام یونیورسٹیز کے اکیڈمک معاملات سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت کئے جائیں کیونکہ سندھ میں پہلے ہی صحت کا برا حال ہے پہلے محکمہ صحت سندھ میں صحت کے مسائل توٹھیک کرے پھر ہیلتھ کی جامعات کی طرف رخ کرے۔ انہوں نے کہاکہ جامعات کو مکمل خودمختار ہونا چاہئے تاکہ محکمہ صحت طے کرے کہ وہ کس سے ٹیسٹ لے اور کتنی نہیں ہوں۔
دریں اثناء ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سندھ بھر میں میڈیکل کالجوں کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرسعیدقریشی نے کہاہے کہ میں نے سیکرٹری صحت سے کہاہے کہ وہ داخلہ کمیٹی کااجلاس بلائیں جس میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ سے متعلق پالیسی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود توٹیسٹ کرانے پر تیار ہوں لیکن میری یونیورسٹی میں اہلیت نہیں ہے کہ وہ 32ہزار طلبہ کاٹیسٹ کراسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سیکرٹری صحت پالیسی دیتے ہیں اور ہم اسی پالیسی کے تحت کام کرتے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)حالیہ جاری ہونے والی ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں جامعہ کراچی نے ایک سو تریانوے(193 ) درجہ حاصل کرلیا ہے جس پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور یہ اساتذہ ہی کی علمی وتحقیقی صلاحیتوں کا ثمرہے ۔
ڈاکٹر اجمل خان نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی محض ایک سال میں 251 ویں درجے سے ترقی کرتے ہوئے 193 ویں درجہ پر فائز ہوگئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری کاوشیں مثبت سمت کی جانب گامز ن ہیں۔شیخ الجامعہ نے کہا کہ میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں جامعہ کراچی کی درجہ بندی میں اضافے کو اپنی اولین ترجیح قراردیاتھا اور آج مجھے فخر ہے کہ میرے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ بدین)بدین کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا میں مفت تقسیم کیلئے آنے والی لاکھوں روپے مالیت کی نئی درسی کتب کباڑی کی دکان پر فروخت کر دی گئیں۔ کتابوں کو بوریوں میں بھر کر کباڑی کی دکان فروخت کیلئے لایا گیا تاہم میڈیا میں خبریں چلنے پر کتابوں کو کباڑی کی دکان سے واپس اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے استفسار پر کباڑی کا کہنا تھا کہ کتابیں فروخت کیلئے لائی گئیں تاہم میری طرف سے انکار پر کہیں اور منتقل کردی گئیں۔ دوسری جانب درسی کتب کی کباڑ کی دکان پر فروخت کی اطلاعات پر ضلع انتظامیہ جاگ اٹھی اور ڈپٹی کمشنر بدین شہزاد تھہیم کی ہدایت پر مختیار کار بدین محمد عمر میمن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیرانی روڈ پر کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا اور کباڑیے کو حراست میں لے لیا۔
مختیار کار کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔ اس حوالے سے جب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بدین عمران شاہ نے فون پر بتایا کہ اگر کتابیں فروخت کی گئی ہیں تو معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی ، درسی کتابوں کی تاحال کمی ہے اور اس کیلئے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ڈی او سیکنڈری اکبر میمن نے جنگ کو بتایا کہ وہیر ہائوس سے کتابیں منتقل نہیں ہوئیں تاہم معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے صوبائی سربراہ مسعود حسن رضوی نے کہاہےکہ ہمارا پرچہ آئوٹ نہیں ہوا تھا مگر اس کے باوجود محکمہ صحت نے کمیٹی کی سفارش پر ہمارے نتائج منسوخ کردیئے جو ٹیسٹ میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبہ کےساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیسٹ کی منسوخ کا نوٹیفکیشن موصول ہوا لیکن وجہ نہیں بتائی گئی کہ نتائج منسوخ کیوں ہوئے۔ جب کمیٹی کے اراکین سے بات ہوئی تو انہوں نے تسلیم کیا کہ پرچہ آئوٹ نہیں ہوا لیکن کچھ سوالات آئوٹ آف کورس تھے جس کی و جہ سے پرچہ منسوخ کرنا پڑا۔
مسعود حسن رضوی نے کہا کہ ہم تحریری جواب لینے کمیٹی کے اراکین کے پاس جائیں گے پھر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔
ایمزٹی وی(عراق)عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں شدید زلزلے سے 159 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق رات گئے عراق اور ایران کے سرحدی علاقوں سمیت دبئی ،ترکی، کویت سمیت کئی ملکوں میں بیک وقت زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2تھی،جبکہ اس کی گہرائی 52کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔
ایرانی میڈیاکے مطابق زلزلے سے ایران میں130افرادہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ،زلزلے سے 8 گاﺅں کو شدیدنقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں عمارتیں گر گئیں اس کے علاوہ بجلی کا نظام منقطع ہو گیا
زلزلے کے جھٹکے ترکی،متحدہ عرب امارات،کویت میں بھی محسوس کئے گئے ،ان ممالک میں زلزلے گہرائی 34 کلومیٹرریکارڈکی گئی،جبکہ عراقی شہرسلیمانیہ میں زلزلے سے ہلاک افرادکی تعداد30ہوگئی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق کوسٹاریکامیں زلزلہ،شدت6.7ریکارڈکی گئی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیل سننے والا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کے سربراہ تھے، انہوں نے اپیل واپس چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوادی اور نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب کی اپیل کی سماعت شروع ہوئی تو بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ نیب کی طرف سے عدالت میں کون آیا ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر کو روسٹرم پر بلایا گیا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ رجسٹرار نے شاید غلطی سے یہ کیس اس بینچ کے سامنے لگادیا ہے ، رجسٹرار آفس نے شاید میرا 20 اپریل کا فیصلہ نہیں پڑھا۔پاناما کیس میں چیئرمین نیب کو بھی بلایا جبکہ فریقین کے وکلا نے اپنے اپنے دلائل دیے، پاناما کے فیصلے میں حدیبیہ پیر ملز کیس کا بھی ایک حد تک فیصلہ دے چکا ہوں ، باقی ججز کے فیصلوں سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے 20 اپریل کے فیصلے میں حدیبیہ کیس سے متعلق 14 پیراگراف لکھے تھے ، وہ اسحاق ڈار کی حد تک بھی پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں کیونکہ اسحاق ڈار حدیبیہ پیپر ملزم کیس میں پہلے ملزم تھے پھر وعدہ معاف گواہ بن گئے، انہوں نے اپنے فیصلے میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب کو بھی کارروائی کا کہا۔
جسٹس آصف کھوسہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ وہ کیس میں اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں جس پر جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ یہ استحقاق چیف جسٹس کا ہے۔ انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب اپیل کا معاملہ واپس چیف جسٹس کو بھجوادیا اور نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے 2014 میں حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے 20 ستمبر کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے 10 نومبر کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
خیال رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس واحد مقدمہ ہے جس میں پورے شریف خاندان کا نام شامل ہے، نیب کی درخواست میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اور صاحبہ شہباز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔