اتوار, 19 جنوری 2025
ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیاجس میں پارٹی رہنماﺅں کو پی ایس پی سے اتحاد پر اعتماد میں لیا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس شام 5 بجے طلب کر لیا ہے اور تمام رہنماﺅں کو شرکت کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں فاروق ستار پارٹی رہنماﺅں کو پی ایس پی سے اتحاد پر اعتماد میں لیں گے اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد پر متحدہ کے رہنماﺅں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کچھ رہنماﺅں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے تاہم گالی گلوچ نہیں سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں انجینیرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خدمات انجام دینے کے لیے ملک میں انجینیرز پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مسائل حل کرنے کے لیے انجینیرز کے پاس صلاحتیں اور سوچ ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ یہ شعبہ بھی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب (ن) لیگ کو حکومت ملی پاور پلانٹس بند تھے اور ملک کو اضافی گیس کی ضرورت تھی، آج ملک کے توانائی کے مسائل حل ہو چکے ہیں، آج ملک میں اضافی گیس موجود ہے جب کہ (ن) لیگ کی حکومت نے 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کسی نے ڈلیور نہیں کیا، تنقید ہر آدمی کرتا لیکن تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے، گالی گلوچ نہیں سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ10نومبر کو بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی ۔
دریں اثنا جامعہ کراچی کےقائم مقام ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017ءکا 10نومبر کو ہونے والا پرچہ چہلم کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا ہے اور اب یہ پرچہ 13نومبر کو دوپہر 2:00تا5:00بجے شام منعقد ہوگا ۔ واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی و ی(کراچی)کراچی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے طلبہ سے حلف نامہ لینے کی سفارش منظورکرلی۔ طلباءتخریب کاری اور سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
ہزاروں طلبہ کو پہلی بار گریڈ 17کے دو افسران سے تصدیق شدہ حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔جامعہ کراچی اکیڈمک کونسل نے طلباءسے حلف نامہ لینے کی سفارش منظورکرلی ہے۔میں تخریب کارنہیں،ملکی سالمیت کیخلاف کام نہیں کروں گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ2017ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور 48533 امیدواروں نے 29 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی جن میں سے61.74 فیصدنے 60 فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کئے۔
انٹری ٹیسٹ میں اہل قرار پانے والے امیدوار 20 سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 3022 ایم بی بی ایس اور 175 بی ڈی ایس اوپن میرٹ سیٹوں کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایڈمیشن فارم اور پراسپیکٹس 10 نومبر سے مفت دستیاب ہوں گے۔ ایڈمیشن فارم اور پراسپیکٹس یو ایچ ایس لاہور، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
ایسے امیدوار جنہوں نے پی ایم ڈی سی کے فارمولے کے مطابق کم از کم 83.4 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں وہ اوپن میرٹ پر داخلے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہوگی۔ سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے پہلی لسٹ 29 نومبر کو آویزاں کی جائیگی جبکہ میڈیکل کالجوں میں کلاسزکا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا۔

 

 

یمز ٹی وی(لاہور) سیکرٹری لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک حضرت مخدوم سید علی بن عثمان ہجویری المعروف بہ حضرت داتا گنج بخش ؒکے 974 ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہونے کے باوجود تعلیمی بورڈ لاہور حسب معمول کھلا رہے گا۔

فزکس اور دیگر مضامین کے پیپرز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب)علامہ اقبالؒ کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال کو رونق بخشی۔
تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب نے مزار اقبال پر پھول اور چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی میں بھی حصہ لیا۔ مفکر پاکستان کے 140 ویں سالگرہ کے موقع پر مزار اقبالؒ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گارڈز کی تبدیلی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
شہباز شریف نے اقبال ؒ کی شاعری سے حاضرین مجلس کے خون کو گرماتے ہوئے کہا!
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں
قسمت تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
خادم اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے بحیثیت قوم ہم نے اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل نہیں کیا، اگر ہم اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل کرتے تو آج اندھیروں میں نہ بھٹک رہے ہوتے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقبال کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےلہذا مسلم لیگ ن اقبال کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ کی قیادت میں پاکستان شاہراہ ترقی پر گامزن ہو گا۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ راشدی المشہور پیر پگاڑا کی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا۔
پیر پگاراکی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر گھوم رہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کی کمر پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ ناچ رہے ہیں ،اس دوران دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مسکرا بھی رہے ہیں ۔صبغت اللہ راشد کی لڑکی کے ساتھ ناچتے ہوئے یہ تصویر اصلی ہے یا جعلی ،اس بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ۔
مقامی اخبار کے مطابق اس مبینہ تصویر میں پیر پگارا کے بال کالے ہیں جبکہ آ ج کل ان کے بال سفیدی مائل ہیں ۔مسلم لیگ فنکشنل کے چیف آرگنائزر محمد علی درانی نے تصویر دیکھ کر دعویٰ کیا ہے کہ مشابہت ضرور ہے لیکن یہ ہمارے سیاسی سربراہ کی تصویر نہیں ہے ۔صبغت اللہ شاہ راشدی کے قریبی حلقوں کا
کہنا ہے کہ پیر صاحب ایسے کاموں سے دور رہتے ہیں اور انہیں اپنی خاندانی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس ہے ۔
 
 
news 1510215452 1432

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ذہنی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، وہ جمہوریت کے نام پر اداروں کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔ حکومت کل ہی الیکشن ترمیم پاس کر سکتی ہے لیکن ان کے پاس بندے ہی نہیں ہیں۔
زرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ نا اہلی کے بعد نواز شریف کی ذہنی حالت خراب ہوچکی ہے ،ججوں کے بارے میں آپ جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے یہی پتہ لگتا ہے کہ آپ کی دماغی صحت ٹھیک نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ ان کی صحت ٹھیک کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ چاہتی ہے کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو، دسمبر سے پہلے پہلے ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ آنا ہے جس کے بعد ن لیگ میں دھڑے بندیاں مزید واضح ہوں گی۔ن لیگ میں شدید قسم کا بحران ہے اب تو وزیر اعظم نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ اختلافات ہیں ، جمعہ کو الیکشن کی ترمیم پاس ہوسکتی ہے لیکن ان کے پاس بندے ہی نہیں ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرانے کہا کہ تمام قومیت کے لوگوں کو متحد کرکے چلنا ہے، میرے پی ایس پی میں جانے کے بعد اتحاد کو مثبت انداز میں لیا جانا چاہئے
ارشد وہرا کا کہناتھا کہ کراچی کے عوام اور تاجروں کامطالبہ تھاکہ ہم ایک ہوجائیں،مصطفی کمال کایہ کہناہے ایم کیوایم الطاف حسین کی پارٹی ہے اس لئے نام بدل دیاجائے،سربراہ پی ایس پی نے واضح کہاکہ حالات کی بہتری کیلئے پی ایس پی کانام تبدیل کرنے کیلئے تیارہیں،
 
ارشد وہرا نے کہا کہ مصطفی کمال اورفاروق ستار نے کہاکہ بیٹھ کر قیادت کے بارے میں طے کریں گے۔