اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تجارت)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی ہارون میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرکے دہرا معیار اپنایا ہے جو قابل مذمت ہے۔
چیئرمین حاجی ہارون میمن نے وزیر ریلوے نے پنجاب میں چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی مگر سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرکے دہرا معیار اپنایا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے اہلکار اور عملے کی ملی بھگت سے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں مصروف ہیں، ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ہارون میمن نے مطالبہ کیا کہ بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں ملوث ریلوے پولیس کے اہلکاروں اور عملے کے خلاف کارروائی کرکے حکومت کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جائے اور سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے بھی کم کیے جائیں۔

 

ایمزٹی وی(تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے سے 1277 ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی۔
فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے سے 1277 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 53 ہزار 100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45 ہزار 514 روپے ہوگئی۔

 

ایمزٹی وی(ریاض)کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئےہیں۔ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتارافراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کررہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔ سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمپنیاں معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنا سب سےاہم اور ضروری ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننےوالی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کھرب پتی شہزادے الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتار کرلیےتھے۔ شہزادوں کی گرفتاری کی خبر نے دنیا بھر کے میڈیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ گرفتار ہونےوالے شہزادوں اور دیگراہم شخصیات کو سعودی عرب کے مشہور زمانہ ’’رٹز کارلٹن‘‘ہوٹل میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورکابینہ زرعی ترقیاتی بینک اورہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سمیت مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی، وزارت داخلہ غیر ممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔
 
اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری سمیت قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)عباسی شہید اسپتال میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سند رکھنے والے طلبا و طالبات کو ہائوس جاب کی فراہمی کے لئے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو 8 نومبر کو ہوں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)خورشید شاہ نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی ساکھ پر اب دھبہ لگا رہے گا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہیے تھا، میں یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا لیکن انہیں اس طرف جانا ہی نہیں چاہئے تھا۔
خورشید شاہ نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی ساکھ پر اب دھبہ لگا رہے گا، نوازشریف کےخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے جس میں سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے، یہ الگ بات ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے نقصان ہوا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ نے شعر پڑھ کر سارے معاملے کا نچوڑ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاناما کیس میں نواز شریف کی نظر ثانی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جانتا تھا نظرثانی اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہیں آ ئے گا،جج صاحبان بغض اور غصے سے بھرے ہیں اوران کا بغض اور غصہ الفاظ میں سامنے آ گیا،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ گزشتہ 70 سال میں کئی سیاہ اوراق لکھے گئے،آج کا فیصلہ بھی سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔
نوازشریف نے کہا کہ ہمیں شفاف ٹرائل کے حق سے محروم کیاگیا،اس طرح تو ہر ریفرنس کیلئے صرف ڈیڑھ ماہ ملے گا،ان کا کہناتھا کہ جانتا تھا نظرثانی اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہیں آ ئے گا،جج صاحبان بغض اور غصے سے بھرے ہیں اوران کا بغض اور غصہ الفاظ میں سامنے آ گیا۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ حیدرآباد)حیدر آباد میں مہران یونیورسٹی کے قریب انڈس ہائی وے پر 5 مشکوک بیگ برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے قریب انڈس ہائی وے پر 5 مشکوک بیگ برآمد ہو ئے جس پر پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور یونیورسٹیز جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال دیا۔
ایس ایس پی جامشوروکا کہناتھا کہ مشکوک شاپنگ بیگ میں ڈیوائس موجود ہے جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم چیک کررہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں کراچی کنگز کی انتظامیہ نے اپنی ٹیم کی کپتانی کا سہراپاکستانی آل راﺅنڈ عماد وسیم کے حوالے کیا گیا ہے۔
کراچی میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے صدر کراچی کنگز شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی ہونی چاہیے ،جس کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔عما دجارحانہ کپتا ن ہیں اسی لیئے مجھے پسند ہیں۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شاہد آفریدی کی موجودگی سے بہت فائد ہ ہو گا،ان کی ہی قیادت میں پاکستان کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے ، تعلیمی ادارے کل سے صبح 9بجے کھلیں گے اوراڑھائی بجے چھٹی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سموگ کے باعث لوگ زنزلہ ،زکام ،کھانسی،گلے کی خراش اور آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہورہی ہے اور اس سے خاص طور پر طلبااور چھوٹے بچے متاثر ہورہے ہیں جس پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے کل سے صبح 9بجے کھلیں گے اوراڑھائی بجے چھٹی ہوگی،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کاکہناتھا کہ بچوں کو سموگ سے بچانے کیلئے اوقات کار تبدیل کئے ہیں،خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کل سے تمام اسکول نئے اوقات کار پر عملدرآمدکریں۔