ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کی والدہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا شہیدوں کو سلام پیش کرنے جا رہا ہے ،میری دعا ہے کہ شہدا کو جنت میں جگہ ملے ،پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کی اہلیہ نے اپنی ساس کے کان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا کہا تو انہوں نے بہو کے کہنے پر خوب عمل کیا اور اونچی آواز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔یاد گار شہدا کی طرف جانے سے قبل فاروق ستار کی اہلیہ اور والدہ انہیں رخصت کرنے کے لیے گھر سے باہر آئیں۔اس دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کی والدہ نے کہا کہ میرا ایک بیٹا ہے جسے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا ،اس نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،میرا بیٹا شہدا کو سلام پیش کرنے جا رہا ہے ۔اس دوران فاروق ستار کی اہلیہ نے اپنی ساس کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے لیے بھی کہا جس پر انہوں نے خوب پاکستان زندہ بعد کے نعرے لگائے
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے۔ لیکن رواں سال ریلیز ہونے والی سلمان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور شائقین کی امیدوں پر پوری نہ اترسکی تاہم باکس آفس پر ناکامی کے باوجود ’’ٹیوب لائٹ‘‘5 ہفتوں میں 114 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد سلمان خان نے’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘سے امیدیں وابستہ کرلی تھیں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ میری اگلی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘کی ناکامی کاغم بھلادے گی اورایسا ہوتا نظر بھی آرہا ہے۔ 4 روز قبل ریلیز ہونے والے’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کے ٹریلر نے جہاں بہت سارے نئے ریکارڈ بنائے ہیں وہیں پرانے ریکارڈ توڑے بھی جن میں بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم’’باہوبلی2‘‘کاریکارڈ ہے جسے ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کے ٹریلر نے صرف 4 دنوں میں توڑ دیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلومیاں کی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘کے ایکشن، سسپنس اوررومینس سے بھرپور ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور 4 دنوں میں اسے تقریباً 3 کروڑ بار دیکھاجاچکا ہے اور یوٹیوب پر اسے7 لاکھ (700کے)افراد پسند کرچکے ہیں جب کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ پسندیدہ ٹریلر کا ریکارڈ بنانے والی فلم ’’باہوبلی2‘‘کو اب تک صرف 5 لاکھ41 ہزار(541کے)لوگوں نے لائک کیا تھا، اس کے علاوہ سلومیاں کی فلم کا ٹریلر یوٹیوب ٹرینڈنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔
ٹریلرکی غیرمعمولی کامیابی کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘رواں برس کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوگی اور سلمان کا کہا سچ ثابت ہوجائے کہ یہ فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘کی ناکامی کا غم بھلانے میں اہم کردارادا کرے گی۔
واضح رہے کہ ہدایت کارعباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘2012 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہےفلم میں ایک بار پھر سلمان خان بھارتی اور کترینہ کیف پاکستانی خفیہ ایجنٹ کے کردار میں نظرآئیں گے۔
ایمزٹی وی(کراچی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزاؤں کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کراچی کی ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزاؤں پرنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عدالت عالیہ نے ماتحت عدالتوں سے تمام سنائی گئی سزاؤں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اوراس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی، جنوبی اورایڈیشنل سیشن جج غربی و دیگرعدالتوں کو مکتوب موصول ہوگئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے مطابق یہ سزائیں قانون کے مطابق نہیں، ایسی سزاؤں سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور عدلیہ کی بدنامی ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی کی ماتحت عدالتوں نے کئی انوکھی سزائیں سنائی تھی۔ ایک ملزم کو پلے کارڈ کے ساتھ سڑک پرکھڑے ہونے کی سزادی گئی تھی۔ ایک ملزم کو مسجد میں صفیں بچھانے اور دوسرے کو 3 سال نمازپڑھنے کا زبانی حکم دیتے ہوئے فیصلہ 22 نومبر تک مؤخرکردیا تھا۔
ایمزٹی وی(پنجاب) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے جس کے بعد اسموگ اور شدید دھند سے متاثرہ پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی بارشوں کا سسٹم کل رات سے پاکستان میں داخل ہو جائے گا جس کے بعد سندھ، پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے اور ان بارشوں کی وجہ سے اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور بہاولپور میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ سندھ کے چند اضلاع میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات، سبی، نصیرؤباد، ژوب اور مکران ڈویژن میں بھی بارشیں ہوں گی جبکہ گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات میں بھی بارش کا امکان ہے اور انہی بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے پہاڑی مقامات پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گی ،سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہو گا ۔
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیو ں بازاروں میں ہی ہو گا،پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا ملاپ انجینئرڈ ہے جو 24گھنٹوں میں ناکام ہوا ۔
ان کا کہنا تھاکہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کوجکڑنے اور بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپر مل کیس دوبارہ کھولنا نا انصافی ہے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواست کاتحریری فیصلہ سرکاری اداروں کوارسال کر دیا، فیصلے کی کاپی صدر،وزیراعظم اورالیکشن کمیشن کے سیکرٹریزکوبھجوائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست کا تحریری فیصلہ 27 سرکاری اداروں کو بھجوا دیا ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ سینیٹ،قومی اسمبلی کے سیکرٹریزاورپراسیکیوٹرجنرل نیب کوبھی ارسال کیا گیا اس کے علاوہ اسلام آبادکی احتساب عدالت اوراٹارنی جنرل آف پاکستان کوبھی ارسال کیا گیا۔
ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو یادگار شہدا پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشاورت کے بعد اجازت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو یادگار شہدا پر جانے کی اجازت دے دی،پولیس کے مطابق فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے سواکسی کو اجازت یادگار شہدا پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ چاہے کچھ ہو آج شہداکی قبروں پر حاضری ضروردوں گا،ان کا کہناتھا کہ شہداہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں ان کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ 12 بجے بہادر آباد سے یادگار شہدا کیلئے روانہ ہوں گے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ،ٹورنا منٹ11سے26نومبرتک راولپنڈی میں کھیلاجائےگا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی نیشنل کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کپ راولپنڈی میں 11سے 26نومبر تک کھیلا جائے گا،جس میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنا منٹ میں کراچی وائٹس،فیصل آباد،لاہوروائٹس ، لاہوربلیوز،پشاور،فاٹا،راولپنڈی اوراسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیوایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کی دوبارہ تجدیدہوئی ہے ،ہم ایک سیاسی حقیقت ہے ،ہماری پارٹی کا نام اورانتخابی نشان باقی رہے گا اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے ،ہم سیٹ ٹوایڈجسٹمنٹ کی طرف جائیں گے چاہے وہ سندھ میں ہو یا پنجاب۔
ہم نے سیاست میں تلخی اور نفرت کوختم کر دیا ،ایم کیوایم ملک کی بڑی جماعت ہے جس نے بھی ہم سے اتحاد کرنا ہے وہ ہم سے آکر اس پر بات کر سکتا ہے ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے۔