ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2017کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 5:00بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل میں داخلہ پالیسی پر اختلافات سامنے آگئے ہیں گزشتہ روز ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کئی اساتذہ کی جانب سے نہ صرف کمیٹیوں کے قیام پر اعتراض کیا گیا بلکہ شعبہ تاریخ عمومی کے سینئر پروفیسر ایس ایم طیبہ نے اختلافی نوٹس بھی تحریر کیا
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹراجمل کی زیرصدارت ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں داخلہ پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے آن لائن فارم جمع کرانے کے اقدامات کوسراہا گیا۔ پروفیسر ایم طیبہ نے اپنے نوٹ میں کہاکہ آن لائن پالیسی کو پہلے چھوٹے پیمانے پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں پر شروع کرنا چاہیئے تھا انہوں نے کہاکہ کمیٹی اکیڈمک کونسل سے منظوری کے بغیر بنائی گئی انہوں نے کہاکہ داخلہ کیلئے سافٹ ویئر کی خریداری قواعدکے برخلاف کی گئی ہے اس کے لیے ٹینڈردیا جانا ضروری تھا۔
اجلاس میں داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے کرانے کی منظوری دی گئ جب کہ پہلی مرتبہ ہر کوٹے کیلئے ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ داخلے کے وقت طلبہ کو سیاست سے دور رہنے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں سالماتی ادویات اورادویاتی تحقیق (مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ) کے اہم موضوع پر چھٹے چار روزہ بین الاقوامی سمپوزیم اور ٹریننگ کورس کا باقاعدہ افتتاح ہوا جس میں 30 ممالک کے 80 سے زائد سائنسداں اور اسکالر شرکت کررہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ سائنس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہیں اور اسکالرز کو ان کےمسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی 2019 تک پاکستان کے ہر ضلع میں ایک اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارہ قائم کرے گا۔ دوسری جانب کمیشن جامعہ کراچی میں ’اسٹیم سیل ری جنریٹوو میڈیسن سینٹر کے قیام کے لیے بھی مالی تعاون کرے گا جسے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی ) کے تحت قائم کیا جائے گا۔
اس اہم سائنسی سمپوزیم میں 80 غیرملکی ماہرین کے علاوہ پاکستان بھر سے 450 سے زائد اسکالر شریک ہیں جو اپنےمتعلقہ شعبے میں ہونے والی نت نئی تحقیق پر روشنی ڈالیں گے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر محمد اجمل خان نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس اہم سمپوزیم کے انعقاد کو سراہا اور اسے جدید علوم تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے۔
لاہور کے حلقہ این اے 120 سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کیا اور اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔ یاسمین راشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ این اے 120 ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں اور بےقاعدگیاں ہوئیں۔
الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حلقے میں 29 ہزار متنازع ووٹ ہیں جسے کھنگالا تو پتہ چلا کہ 30 فیصد افراد فوت ہوچکے اور 30 فیصد ملک سے باہر ہیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ حلقے کے وہ افراد جو وفات پاچکے ہیں ان کے بھی ووٹ ڈالے گئے، ان شواہد کو الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد حلقے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ممنوع ہوتا ہے لیکن حلقے میں مسلسل ترقیاتی منصوبوں کا کام ہوتا رہا جس کے شواہد بھی پیش کردیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز نے یاسمین راشد کو 14 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔
ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روزبھی ہنگامی آرائی ہوتی رہی،ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران نصرت سحر عباسی نے بولنے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی اسپیکر شہلارضاکوامی جان کہہ دیا،
جس پر شہلا رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش آپ کوامی جان کے احترام کاپتہ ہوتا۔
اس پرنصرت سحر عباسی نے کہا کہ آپ کوطنزیہ جملے کہنے کاحق نہیں۔
شہلا رضا نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کواچھی کوریج مل رہی ہے،
اجلاس میں فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نے کہا کہ امی جان میرامائیک کھول دیں،امی کہاہے توتمیزسے ہی بات کروں گی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بیٹامیں آپ کوہی فیوردےرہی ہوں،آئندہ بھی خیال رکھنا،جی بیٹاابھی کھلوادیتی ہوں،اب کام کی بات کرناورنہ آپ کو آﺅٹ کر دوں گی
ایمزٹی وی(صحت)برطانوی سائنسدانوں نے صحت مند زندگی کے لیے خالص دودھ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔ برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی میں محققین نے انسان کی صحت مند زندگی کے حوالے سےمختلف پہلوؤں کاجائزہ لیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ توانا اور تندرست زندگی کا راز خالص دودھ میں مضمر ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایسی بھینسیں یا بکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔دیسی چارے پر پلنے والی بھینس کے دودھ میں عام بھینس کی نسبت50 فیصدزیادہ غذائیت ہوتی ہےجب کہ ان میں وٹامنز کی مقدار اور دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔
محققین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنے والے لوگ زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں، اس کے علاوہ خالص دودھ پینے والے کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ دودھ میں کیلشیئم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں، مسوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور)یوم اقبال کی تعطیل کی بحالی کے لیے ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل کو بحال کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ علامہ اقبال شاعر مشرق اور قومی ہیرو ہیں، قائد اعظم سمیت دیگر قومی ہیروز کے دنوں پر تعطیل کی جاتی ہے جب کہ ماضی میں یوم اقبال پر سرکاری تعطیل ہوتی تھی۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے تعطیل ختم کردی گئی ہے جب کہ تعطیل کی بحالی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں مرکزی درخواست زیر التوا ہے، یوم اقبال قریب ہے لہذا اس معاملے کی جلد سماعت کرکے تعطیل بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے سے بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بولنگ میں ثنا میر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئیں۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ بولنگ میں قومی آل راؤنڈر اور سابق کپتان ثنا میر سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 8 درجے کے بڑی چھلانگ کے ساتھ 7 ویں پوزیشن پر آگئیں، ان کے سواکوئی اور پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، سعدیہ یوسف 8 درجے بہتری سے17 ویں درجے پر آگئیں۔ ماریزانے کیپ بدستور ٹاپ پر موجود ہیں، جھولان گوسوامی، اسیٹفنی ٹیلر، میگن شیٹ، جیس جوناسن، آنیا شربسول، ثنا میر، ایابونگا کھاکا، ڈی وین نیکرک اور شبنم اسماعیل بالترتیب نمایاں پوزیشنز پر موجود ہیں جب کہ آل راؤنڈرز میں الیسی پیری پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے، آسٹریلوی ٹیم 129 پوائنٹس کیساتھ بدستور سرفہرست ہے، انگلینڈ 127 پوائنٹس دوسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں شکست پر نیوزی لینڈ کے 2 پوائنٹس کی کمی سے 116 پوائنٹس ہو گئے، بھارتی ٹیم کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں تاہم اعشاریائی فرق سے نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز 103پوائنٹس کیساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 93 پوائنٹس چھٹے جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے اضافے سے 73 پوائنٹس کیساتھ بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
سری لنکا 66، بنگلادیش 37 اور آئر لینڈ 30 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 8، 9اور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں، قومی کپتان بسمہ معروف 11 درجے پھلانگ کر 21 ویں جبکہ جویریہ ودود اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ 22 ویں نمبر پر موجود ہیں، ناہیدہ بی بی 15درجے بہتری سے33 ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔ متھالی راج بدستور سرفہرست ہیں، الیسی پیری، میگ لیننگ، اسیٹرتھ وائٹ، ہرمنپریت کور، الیکشن بلیک ویل ، سوزی بیٹس، لیزلی لی، نتالیا اسکیور اور سارہ ٹیلر بالترتیب نمایاں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے روس میں 2018 کے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد 25 سے 28 اکتوبر کو روس میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھارت، روس سمیت دیگر تمام ٹیموں کو شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے وطن واپس پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایمزٹی وی(تہران)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر امن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے جہاں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنردیا گیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جب کہ ایرانی قیادت نے آرمی چیف کے دورے پر تشکر کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سےملاقات کی اور بعد ازاں وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ جواد ظریف اور ایوان صدر میں صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔
Iranian leadership acknowledged Pakistan’s sacrifices, contributions & positive role towards peace(2/3) pic.twitter.com/uPempnXQ5Q
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2017
ایران کی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں افغان صورتحال، داعش کے بڑھتے خطرے سمیت پاک ایران بارڈرسیکیورٹی پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول، دفاع، سلامتی، اقتصادی تعاون پر بھی بات کی۔
COAS visiting Iran.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2017
Meets Iranian Mil and Civ leadership including Iranian CGS, Foreign Minister & the President.(1/3) pic.twitter.com/cC9g7klfWJ
ایرانی قیادت نےعلاقائی امن اور اس کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔
“Pak-Iran Bdr is bdr of peace & friendship. Its exploitation by terrorists, a common enemy can’t be allowed” COAS. (3/3) pic.twitter.com/kfh0jD87h7
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2017
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے پاک ایران سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈرامن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہیں۔