ایمز ٹی وی (چنئی/تعلیم )مدراس تامل ناڈو میں متواتر بارش سے حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ صوبائی دارالحکومت چنئی اور دیگر ساحلی علاقوں میں اسکول و کالج میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
کئی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کوگھر سے ہی کام کرنے کو کہاہے۔بارش اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ چنئی کے متعدد علاقوں میں ایک ایک فٹ پانی ٹہر گیا۔ ہر طرف جل تھل ہے۔
سڑکوں پر گاڑیاں رینگ رہی ہیں جس کے باعث زبردست جام لگ رہا ہے۔
جنوبی چنئی کے آئی ٹی کوریڈور میں کئی آٹو رکشہ انجن میں پانی گھس جانے سے ناکارہ ہو گئے ہیںالبتہ فضائی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیر داخلہ نے انتخابات لڑنے کی تیاریاں شروع کردی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے بھر پور تیاری کر رہا ہوں اور جیت کے لیے پر امید ہوں ۔
چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی لیگی رہنماﺅں اور کارکنان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ این اے 53کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ،میں عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا
ایمزٹی وی(خانیوال)پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج خانیوال میں جلسہ کرے گی جس کے لیے پنڈال سج گیا، تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گئی، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ میں کارکنان موجود ہیں۔
جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کمانڈوز اور سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی جلسہ گاہ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کا خیال تھا لوگ پاناما کو بھول جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، اب عوام اپنا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کے لیے جاگ چکے ہیں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 205 ویں کور کمانڈرز کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام تر پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی صورت حال اور خطے کی سیکیورٹی کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گا جب کہ کانفرنس میں بالخصوص افغانستان اور امریکی حکام سے حالیہ ملاقاتوں پر بھی غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں داخلی سیکیورٹی صورت حال ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے حاصل ہونے والے اہداف اور آپریشن کی رفتار پربھی غور کیا گیا اور شرکاء کو قیام امن کے لیے جاری آپریشنز میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شرکاء کو امن کے لیے جاری آپریشنز کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جب کہ قومی مفاد میں اپنے کردار کو مزید موثر انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقع پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں اور شہداء کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور امریکی کمپنی ایپل کے سیکڑوں نئے آئی فون ایکس چوری ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر جدید فیچرز کا حامل آئی فون ایکس متعارف کرایا ہے جس کی خریداری کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپیل اسٹورز کا رخ کرلیا۔
ایک طرف لوگ جوش وخروش کے ساتھ آئی فون ایکس کی خریداری میں مصروف ہیں تو دوسری جانب چور بھی جدید فیچر سے بھرپور اس موبائل کو پانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ایپل اسٹور میں چوروں نے راتوں رات نقب زنی کی واردات کرکے سیکڑوں آئی فون ایکس چرا لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 چوروں نے 3 سو سے زائد آئی فون چرائے جن کی مالیت تقریباً 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب میں اسموگ کی وجہ بھارت میں کٹائی کے بعد جلائی جانے والی فصلیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اسموگ کے حوالے سے آگاہی اور وجوہات و اسباب کا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسموگ کوئلہ اور فصلوں کی بقایاجات جلانے سے پیدا ہونے والے ذرات سے بنتی ہے اور لاہور میں اسموگ کی وجہ بھی بھارت میں کٹائی کے بعد جلائی جانے والی فصلیں ہیں جب کہ دہلی میں فصلوں کو جلائے جانے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے ناسا کی جانب سے لی گئی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
رپورٹ میں اسموگ سے نمٹنے کے پلان کو بھی واضح کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسموگ کے سدباب کے لئے 175 فرنس یونٹ سیل کردیئے گئے ہیں ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ 6 ایئرکوالٹی نگرانی یونٹ قائم کئے گئے ہیں جبکہ فصلوں کی جڑیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر 151 مقدمات درج کرکے 43 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں اسموگ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی بتایا گیا جس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے باعث کٹ جانے والے ایک درخت کے بدلے 10 درخت لگائے جائیں گے اور فضا میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)تحریک انصاف نے سموگ کم ہونے تک اسکولوں میں چھٹیوں کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احمدخان بھچرنے سموگ کم ہونے تک اسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔
جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے بچے سانس،گلے اورآنکھوں کی جلن سمیت دیگربیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں اور طلبا کی حاضری بھی کم ہو گئی ہے، حکومت سموگ کم ہونے تک اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کرے۔
ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت میں ایک مندر پر پاکستانی پرچم لہرانے اور ہندوؤں کو ”دی اینڈ“ کی دھمکی کا پیغام دیئے جانے پر پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر 53 سکینڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس حوالے سے بھارتی ٹی وی چینلوں پر گزشتہ روز ہا ہا کار مچی رہی۔ اطلاعات کے مطابق مندر کی دیوار پر لکھا تھا۔ ”ہندوئوں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے اور ایک دن یہ کرکے دکھا دیں گے۔“
ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک انہیں فٹنس مسائل کے حوالے سے میڈیکل کلیئرنس نہیں مل جاتی، وہ بین الاقوامی یا مقامی سطح سمیت کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔
اس صورتحال کے باعث پاکستانی عوام کی تشویش کا شکار ہیں کیونکہ مستقل طور پر کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں کی انجریز کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کے تسلسل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ان چار کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر 8 کھلاڑیوں کو بھی کسی طرح کے کرکٹ میچ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے البتہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے خواہاں کھلاڑیوں کو این او سی بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس معمولی انجریز کا شکار ہیں اور میدان میں اترنے سے پہلے ان پر قابو پانا ضروری ہے کیونکہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ خطرناک نوعیت کی انجریز میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان کو بھی نیشنل ٹی 20 کپ سے پہلے کسی بھی قسم کی کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مذکورہ تمام کھلاڑی مستقل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پی سی بی اگلی سیریز سے پہلے ان کھلاڑیوں کی انجریز سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پی سی بی کے احکامات کی روشنی میں ان کھلاڑیوں کے قائداعظم ٹرافی کے میچ بھی نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
loading...
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ عرب کلچر پاکستان میں متعارف نہیں کرواسکتے کیوں کہ وہ اسلامی نہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا کہ عرب کلچر پاکستان میں متعارف نہیں کرواسکتے کیوں کہ وہ اسلامی نہیں، ہمارے اسکولوں میں پاکستانی تاریخ ٹھیک انداز سے نہیں پڑھائی جاتی اور نصاب میں بچوں کو جہاد کی ترغیب دی جاتی ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ اگر پنجاب بھگت سنگھ کو اپنے نصاب کا حصہ بنانا چاہتا ہے تو اس میں کیا برائی ہے اور کیا بھگت سنگھ نے انگریزوں کیخلاف جدوجہد نہیں کی، 1947 سے 2012 تک تعلیم اور نصاب کے شعبے وفاقی حکومت کے پاس تھے۔
چیرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا، میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب غیر آئینی عمل کی بات سنتا ہوں، ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے یا کوئی اور، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک دوسرے کے کاموں میں غیر آئینی مداخلت نہ کی جائے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ملنے والے حقوق کو چھیننا چاہتی ہے اور غیرآئینی اقدامات کے سبب 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد ناممکن ہوجائے گا، مشترکہ مفادات کونسل کو صحیح استعمال نہیں کیا جارہا ہے، 3 سال سے نیا این ایف سی ایوارڈ دیا گیا نہ ہی مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان ہے، ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں صوبوں کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی جب کہ قائداعظم کے 14 نکات میں سے 4 نکات صرف صوبائی خودمختاری پر ہیں۔