اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(رائیونڈ)رائیونڈ میں تین روز ہ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے جو اتوار کے روز اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔ تبلیغی اجتماع آج نماز عصر کے بعد امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان کے بعد باقاعدہ شروع ہو جائے گا، جبکہ جمعہ کی نماز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔ اجتماع میں اہم ملکی شخصیات کے علاوہ دوسرے ملکوں کے لوگ بھی شریک ہوںگے، اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے اپنے اپنے کیمپ لگا لئے ہیں۔ تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلیے ملک بھر سےقافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع جاری ہے ،شرکاء کی سہولت کےلیے رائیونڈ میں عارضی کھانے پینے کی دکانیں اور کینٹین قائم کردی گئی ہیں۔سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9 نومبر سے شروع ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت نے اجے بساریہ کو پاکستان کیلئے اپنے نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا، اجے بساریہ موجودہ ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کی جگہ سنبھالیں گے۔ اجے بساریہ اس وقت پولینڈ میں بھارت کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کےبیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ اجے بساریہ پولینڈ کے ساتھ ساتھ لیتھوانیہ میں بھی بھارتی سفیر تھے۔

 

 

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور کارکن کا ضمیرجاگ اٹھا ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی سابق ڈپٹی کنو نیرناصرجمال پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ناصر جمال کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے 1600 ذمہ داران و کارکنان نے بھی آج پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی نے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے لوگ کسی دباوکے نتیجے میں پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ایک سوال پرا نہوںنے کہا کہ ہماری جماعت میں شامل ہونے پر لوگوں کو ڈرائی کلین ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ میں پوچھتا ہوں بلقیس مختار ڈاکٹر صغیر اور دیگر پر کون سے مقدمات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ا گر آپ گندے ہیں تو صاف ستھرے ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ اس موقع پر ناصر جمال نے کہا کہ ایم کیوایم نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پارٹی کو 22اگست کے بعد ایک موقع ملاتھا ۔بہت کچھ کیاجاسکتاتھا مگر کچھ نہیں کیاگیا۔ پارٹی کو چلانے کے معاملے پر کھینچاتانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی میں شمولیت کے لئے کوئی دبا و نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )ٹائر بنانے والی کمپنی جنرل ٹائر نے موٹرسائیکل سواروں کی مشکل آسان کرتے ہوئے ٹیوب کے بغیر ٹائرز متعارف کرادیے۔ جنرل ٹائر کے ترجمان نے مارکیٹ میں موٹر سائیکل سواروں کو جعلی وغیرمعیاری، استعمال شدہ ٹیوب اور ٹائروں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں غریب اور متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکل کے لیے ٹیوب لیس ٹائر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیوب لیس ٹائر ان کی سب سے بڑی مشکل یعنی کسی بھی وقت موٹر سائیکل میں پنکچر سے پیش آنے والی مشکلات کا حل ہے، مزید برآں انہیں غیر معیاری، جعلی اور استعمال شدہ ٹیوب خریدنے کی مجبوری سے نجات کا باعث ہے، یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنکچر بنانے والے موٹر سائیکل والوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر انہیں استعمال شدہ اور غیر معیاری ٹیوب فراہم کرکے دھوکے سے نقصان پہنچارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مارکیٹ میں ٹیوب لیس ٹائر کی فراہمی سے ان کو پیش آنے والی فوری پنکچر کی مشکل سے نجات مل گئی ہے اور وہ باآسانی اپنی منزل پر پہنچ کر پنکچر لگوا سکتے ہیں۔ ٹیوب لیس ٹائر کی خصوصی بناوٹ، درآمدی الائے رم اور خاص طریقے سے بنائے جانے کی وجہ سے ٹائر میں سے فوری طور پر ہوا کا اخراج نہیں ہوتا، اس کے علاوہ ٹیوب لیس ٹائر کے مزید فوائد بھی ہیں جن میں اس کی آسان دیکھ بھال اور زیادہ لمبے عرصے تک زیر استعمال رہنے کی صلاحیت ہے، اس کے علاوہ ٹائر فوری طور پر پنکچر نہیں ہوتا جس سے فیملیوں کی رات میں سواری محفوظ ہوجاتی ہے۔ ترجمان جنرل ٹائر نے بتایا کہ یہ فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل تھی جو اب دور ہوگئی ہے، فوری پنکچر کی وجہ سے موٹر سائیکل کو قریبی دکان سے پنکچر لگوانے اور غیرمعیاری ٹائر، جعلی ٹیوب تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور دکاندار ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر انہیں دھوکے سے غیرمعیاری اور استعمال شدہ ٹائر و ٹیوب فروخت نہیں کرسکے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عرفان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے، عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے باہر نہیں جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا جس پر سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا جس پر آج جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں15نومبرتک توسیع کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کی باقاعدہ منظوری دی ہے اوراسکے بعد کمپنیوں، تنخواہ دار ودیگر انفرادی ٹیکس دہندگان اورایسوسی ایشن آف پرسنزکیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ بڑھا کر15 نومبر مقررکی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جار ی کر دیے، 50 ہزار سووینئر شیٹ جبکہ 3لاکھ ٹکٹوں کا اجراءکیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز امیر زمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

23146524 905794396246555 178520266 n

قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے حوالے سے 50 روپے اور 10،10 روپے والے ٹکٹ جاری کیے گئے۔اس حوالے سے 50ہزار سووینئر شیٹ اور 3 لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر آج سے دستیاب ہوں گے۔ سووینئر کی فی کس قیمت 50 روپے ہو گی جبکہ گرین شرٹس کی چیمپئنز ٹیم کی تصاویر والے 10، 10 روپے کے تین ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ہیں جن کی قیمت 30 روپے ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے نتیجے میں اکتوبر کے دوران مہنگائی سال بہ سال 3.80 فیصد بڑھ گئی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں اوسطاً 3.50فیصد کا اضافہ ہوا۔ چیف شماریات محمود اختر نے بدھ کو مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.7 فیصد کااضافہ ہوا جبکہ اکتوبر2016 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 3.80 کا اضافہ ہوا، اس دوران پیاز کی قیمت میں 178.60فیصد ، ٹماٹر کی قیمت میں 70.98فیصد، چائے کی پتی16.45 فیصد ، پٹرول 13.89 فیصد، ایل پی جی سلنڈر 13.73 فیصد، آلو 12.16فیصد، نجی اسکولوں کی فیس میں 10.73 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں سال بہ سال 8.87 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بیورو شماریات کے مطابق 1سال کے دوران لہسن کی قیمت میں 39.01، دال ماش کی قیمت میں 26.82، دال چنا 21.58، چینی 21.17، دال مسور 18.59، دال مونگ 18.02، مرغی کا گوشت 16.68، بیسن 14.28 اور کیلے کی قیمتوں میں 4.57 فیصد کی کمی بھی ہوئی۔ چیف شماریات نے بتایاکہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران ٹماٹر 31.42 فیصد، مٹی کا تیل 3.96 فیصد، گیس سلنڈر 3.89، پٹرول 2.89، ڈیزل 2.60 فیصد، انڈے 2.03، پیاز 1.90فیصد اور مکانات کے کرایو ں میں 1.85 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر کی نسبت اکتوبر میں انار 14.59فیصد، کیلے 13.09 فیصد ، لہسن 6.29 فیصد، دال ماش 5.11 فیصد ، لیموں 2.17 فیصد، دال مونگ 2.04 فیصد سیمنٹ 1.31 فیصد اور چینی کی قیمت میں 1.11 فیصد کی کمی ہوئی۔ بیورو شماریات کے حکام کے مطابق حال ہی میں ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے رواں ماہ کے دوران قیمتوں پر اثر پڑے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری میں بدنیتی قبول نہیں اورسندھ کی آبادی کم دکھانا نا منظورہے،وفاق کو خط لکھ کر مردم شماری پر اعتراضات سے آگاہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں مردم شماری پر جاری بحث سے متعلق خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری شروع ہوتے ہی شکایتیں آنا شروع ہو گئی تھیں لیکن ہم مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں نہیں ہیں،سارے اراکین کو ایوان میں ہونا چاہئے تھامیں بھی اپنی مصروفیات ترک کرکے اسمبلی پہنچا ہوں

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ایوان صدرمظفرآباد میں راجہ عبدالقیوم ممبر قانون ساز اسمبلی نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی ، انتظامی اہمیت کے معاملات ، آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تباد لہ خیال کیا ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، تحریک آزادی کو روکنے کیلئے حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے ۔کشمیری کسی طور پر حق خودارادیت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔