ایمزٹی وی (اسپورٹس)بنگلادیش پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کئی عالمی ستارے پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں حسن علی ، فخر زمان ، فہیم اشرف اور تواتر سے عمدہ پرفارم کرنے والے بابراعظم شامل ہیں جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن، سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا، کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم، انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر اگرچہ دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہے ہیں لیکن اب یہ پہلی بار بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ پانچواں ایڈیشن 4 نومبر سہلٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، میزبان سہلٹ سکسرز افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ڈھاکا ڈائنامائٹس کا سامنا کریںگے، پاکستانی پلیئرز 17 نومبر کے بعد فرنچائز ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر مسرور ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے سازگار ماحول بنا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا میرے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے، تمام لوگوں نے کرکٹ کی واپسی کو بھرپور سپورٹ کیا تاہم امید ہے کہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج ہوگا۔
آل راؤنڈر اس مقصد کیلیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں، سری لنکا سے سیریز کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ کرتے وقت بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2بار رپورٹ ہوچکا، ایک سالہ پابندی کے بعد انھوں نے درستگی کا عمل کیا اور کلیئر ہوگئے،اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔
ایمزٹی وی(لندن)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کل صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا ہے۔ وہ آج لندن سے روانہ ہوں گے اور پی آئی اے کی پرواز ’پی کے 786‘ کے زریعہ کل صبح 9 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
قبل ازیں لندن میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ اس موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات بھی ہوئی جس میں حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اتفاق رائے ہوا کہ شریف فیملی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم خاندان متحد ہے اور سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر بھی مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز مل کر کام کریں گے۔ نوازشریف نے تینوں بچوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ نوازشریف کی 3 نومبر جمعے کو احتساب عدالت میں پیشی ہے جبکہ پچھلی سماعت میں پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے تھے۔
ایمزٹی وی(ٹورنٹو)کینیڈا کے شہر مونٹریال میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی وجہ سے جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
شریف فیملی فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ فوج کی کوشش ہے کہ جمہوریت کو بچایا جائے، نے کہا کہ نوازشریف کو ان کے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا،پاکستان کیلئے آئندہ 6 ماہ بہت اہم ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ فردجرم کے بعداسحاق ڈارآئی ایم ایف کے اجلاس میں نہیں جاسکتے،وہ فوری استعفیٰ دے دیں۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایچ ای سی فنڈڈ پراجیکٹ کے تحت ملک میں کیلے کی پیداوار بڑھانے کے لئے مین کیمپس کے سائنس بلاک میں "پلانٹ ٹشو کلچر لیبارٹری"قائم کردی ہے۔
ڈاکٹر شاہدصدیقی نے کہا کہ اس لیبارٹی میں ہر قسم کی بیماری سے پاک کیلے کے پودے تیار کئےجائیں گے اور ان پودوں کو مناسب انوائرمنٹ والے علاقوں باالخصوص صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کسانوں کو مفت دیں گے اور ان سے اِن پودوں کی حفاظت اور نشوونما پر خصوصی توجہ دینے کا عہد لیں گے تاکہ پاکستان میں کیلے کی کاشت کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سرسید کے دو سو سالہ یوم پیدائش پر سیمینار آج ہو گا۔
اس سیمینار کا عنوان مطالعہ سر سید : مابعد نو آبادیاتی جہات ہے اس پروگرام میں ملک بھر سے دانشور محتعقین اور ماہرین شرکت کریں گے جبکہ ریکڑ وصدر جامعہ بھی افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد/تعلیم) قائداعظم یونیورسٹی میں اکتوبر کا پورا مہینہ احتجاج اور ہڑتال کی نذر ہو گیا، یونیورسٹی میں تا حال کشیدگی برقرار ہے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قائداعظم یونیورسٹی کی بندش اور احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر طلبہ ہزاروں طلبہ کے مستقبل سے نہیں کھیل سکتے، جامعہ میں ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، قائد اعظم یونیورسٹی اہم تحقیقی یونیورسٹی ہے اسے تماشہ نہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑا کرنے پر قائد اعظم یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کے احتجاج کے باعث تعلیمی عمل معطل رہا اور بسیں بھی نہ چل سکیں۔ یونیورسٹی کے داخلی راستوں پرپولیس تعینات کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی۔ دوسری جانب ایوان صدر سے بھی یونیورسٹی معاملات پر رابطہ وائس چانسلر سے رابطہ کیا گیا اور موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی لی گئی۔
صدرمملکت ممنوں حسین یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے یونیورسٹی کھولے جانے سے متعلق حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔احتجاجی طلبہ کا موقف ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک کلاسزکابائیکاٹ جاری رہیگا۔ ادھرقائداعظم یونیورسٹی کے احتجاجی طلبہ کیخلاف گزشتہ روزایک اورمقدمہ درج کیاگیاتھا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں طلبہ پریونیورسٹی میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور ٹائروں سے ہوا نکالنے کا الزام ہے جبکہ طلبہ نے یونیورسٹی کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مارا پیٹا اور چابیاں چھین لیں۔ بی این پی کے سابق سینیٹر ثنا اللہ بلوچ کی وفد کے ہمراہ وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں طلبا کونسل کا چیئرمین بھی شریک ہوا اورملاقات میں برطرف طلبا کی بحالی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ طلبا سینڈیکیٹ کی کمیٹی کی سفارشات کا انتظارکریں، طلبا نے ایک مرتبہ پھر تدریسی عمل کو معطل کیاجو درست عمل نہیں ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شٹل سروس بند ہونے کے باعث تدریسی عمل مکمل بحال کرنے میں مسائل ہیں۔ مختلف ڈیپارٹمنٹ کو طلبا نے تالے لگا رکھے ہیں۔ جامعہ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سینیئر اور اولڈ قائدین پر مشتمل ایلومنائی ایسویشن نے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایلومنائی ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کی مزید بگڑتی صورتحال پر دکھ ہے،کمائے گئے نام کو مٹی میں رلتا ہوا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اب تک حالات کو دیکھتے رہے ہیں مگر اب لگتا ہے کہ پانی سر سے گزر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کے مختلف کونسلز کے چئرمین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ سینیئر قائدین تمام فریقین کے درمیان امن کی فضا برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)دیر، سوات، بونیر ، چترال، تیمر گرہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق دیر سوات، بونیر ، چترال، تیمر گرہ اور گردو نواح میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ آج صبح آنے والے زلزلے کا مرکزکوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا۔
ایمزٹی وی(کراچی)اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کااجلاس آج ہوگا،شرجیل میمن آج سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی کریں گے اور گرفتار رکن اسمبلی شرجیل میمن اجلاس میں شرکت کریں گے ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے سندھ اسمبلی لایا جائے گااس حوالے سے اسپیکر آغا سراج درانی رکن اسمبلی کو اجلاس میں لانے کا پروڈکشن آرڈر جاری کر چکے ہیں۔
اجلاس میں پولیس سروسزرولزاورہندومیرج ایکٹ میں ترمیم کے بل پیش کئے جائیں گے جبکہ دفعہ 144 کے نفاذکااختیارکمشنراورڈپٹی کمشنرکودینے کابل بھی پیش کیاجائے گااس کے علاوہ مردم شماری سے متعلق نصرت سحرعباسی کی تحریک التوازیرغورآئے گی۔