ایمز ٹی وی (لاہور )قیام پنجاب یونیورسٹی کو 135 برس مکمل ہونے پرشعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب آج صبح 9بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کرینگے۔
ایمز ٹی وی:(لاہور)پروفیسر خالد مسعود گوندل کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سر گنگا رام ہسپتال کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حکومت پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف سرجری و چیئر مین سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی و سر گنگا رام ہسپتال کا مستقل چار سال کیلئے وائس چانسلر تعینات کردیا گیا ہے
اور ان کے ساتھ پروفیسر عمر کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے7نومبر 2017ءسے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی پارٹ ون، ٹو اور کمپوزٹ سپلیمنٹری امتحانات کی رول نمبر سلپس امیدواروں کو بھجوا دی تاہم جن طلباﺅ طالبات کو رول نمبر سلپ نہیں ملی وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے ایڈمن بلاک نیوکیمپس میں قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ آکر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔