اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں رات گئے پاکستان پہنچنے پر پنجاب حکومت اورپی سی بی حکام نے دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے،دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا 8سال کے بعدآج آمنے سامنے ہونے جا رہے ہیں اور میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں،قومی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم رات گئے لاہور پہنچ گئیں،لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب حکومت،پی سی بی حکام اور لوگوں نے تالیاں بجا کروالہانہ استقبال کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،کھلاڑیوں کوبلٹ پروف گاڑیوں میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا،پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھراورآئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی پاکستان پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ون ڈے سیریز میں سرفراز کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے حیران کن انداز میں پانچ میچوں کی سیریز میں مخالف ٹیم کو وائٹ واش کر دیا جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی پاکستان کے پاس وائٹ واش کرنے کا موقع ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(میانوالی)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سالہ جدوجہد میں بڑی مایوسیوں کا سامنا بھی کیا۔ میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں حکومت میں آکر پولیس کو ٹھیک کردیا جس کے نتیجے میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے، اب موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ٹھیک کرنے کی بجائے اربوں روپے خرچ کرکے وردی بدلی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ڈاکیہ بنادیا، شہباز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، شکر ہے ایک بھائی تو گیا اب دوسرا جانے والا ہے۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر نیب اور ایف بی آئی کو ٹھیک کروں گا، مجھے نہیں معلوم کہ آصف زر د اری نے کبھی کوئی ٹیکس دیا، شریف خاندان نیب میں جاتے ہوئے ایسے ہاتھ ہلاتا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو، نواز شریف نے 300 ارب روپے چوری کرکے ملک سے باہر لے گیا، پاکستان میں چھوٹے چوروں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے اور بڑا چور پروٹوکول میں آتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 21 سالہ جدوجہد کی، اس دوران بڑی مایوسیاں بھی ملیں اور برا وقت بھی آیا، بہت سے اپنے ساتھیوں نے بھی مایوس کیا، لیکن میانوالی کے عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا، 2002 میں میانوالی میں الیکشن لڑنے آیا تو لوگوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ضمانت ضبط ہوجائے گی، 2002 کا الیکشن نہ جیتتا تو شاید آج اس مقام پر نہ کھڑا ہوتا، جب جدوجہد شروع کی تو کوئی سیاست دان میرا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا، لیکن میانوالی کے بچوں نے میرا ساتھ دیا اور آج اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)فیفا نے 2018میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھا کر 400ملین امریکی ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیفا صدر گیان انفینٹو نے فیفا کونسل کے اجلاس کے بعد جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مذکورہ خطیر رقم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 32 ممالک میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ 2014 کے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کی انعامی رقم 358 ملین ڈالر سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ آئندہ برس 12 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)زمبابوے کرکٹ ایک بار پھر مالی بحران سے دوچار ہوگیا جس کے سبب ملازمین کی تنخواہیں اور پلیئرز کو ادائیگیاں بھی مشکل ہوں گیں۔ رپورٹ کے مطابق زیڈ سی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ ہیومن ریسورسز نیسٹا ویکی نے اسٹاف کو آگاہ کیا کہ وہ ماہ اکتوبر کی نصف تنخواہ ہی حاصل کرپائیں گے، انتظامیہ نومبر کے اختتام تک صورتحال بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ میمو پر 25 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ دوسری جانب زیڈ سی آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا اندورنی معاملہ ہے اور ہم اسے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی:(کرچی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ٹی ایس کا پیپر آﺅٹ ہونے پر انکوائیری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ وشفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے وزیراعلی ہاﺅس میں ملاقات کی، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاعل بھٹو زرداری نے شکار پور کے تمام ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)طاقتور شخصیات کی مسلسل مداخلت کے باعث کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ایک مرتبہ پھر کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے۔ سابق چیئرمین نثارمورائی کے بعد ادارے کے موجودہ سربراہ عبدالحافظ بر نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبودکے لیے موجود48 کروڑ روپے کے فنڈ کوخلاف ضابطہ خرچ کردیا، اس مبینہ کرپشن پر سوسائٹی کے 6منتخب ڈائریکٹرز نے تحقیقات کے لیے نیب اور دیگر اداروںکوخطوط ارسال کردیے۔ پاکستانی ماہی گیر تمام تر ٹیکس دینے کے باوجود تیسرے درجے کی زندگی گزار رہے ہیں، سمندر کا پیٹ چیرکر روزگار حاصل کرنے والے ماہی گیروںکے کروڑوں روپے کرپشن کی نذرہوچکے ہیں، ماہی گیر2وقت کی روٹی کے لیے بھی شدید پریشان ہیں، جزیروں میں مقیم ماہی گیروںکی آبادی میں اسپتال کی سہولت نہ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر خواتین کی زچگی جزیرے سے شہر لانے کے دوران لانچ میں ہی ہوجاتی ہے۔ تعلیم، صحت اور زندگی کی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ماہی گیروں کے لواحقین پیاروں کیموت کے بعد کفن اور قبرکے لیے بھی بھیک مانگنے پر مجبورہیں۔ کراچی فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کا وجود ماہی گیروں کی فلاح و بہبودکے لیے عمل میںلایا گیا تھا تاہم یہ ادارہ غریب ماہی گیروں سے ٹیکس کی مد میں وصول کردہ رقم کو ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے بجائے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ ڈائریکٹرزنے اپنے خطوط میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سوسائٹی کے چیئرمین کے خلاف تحقیقات جلدشروع کی جائے۔ ذرائع کے مطابق کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے6منتخب ڈائریکٹرزنے نیب، اینٹی کرپشن، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر اداروںکے اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ خطوط میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف کیا ہے، خطوط میں کہاگیاہے کہ سوسائٹی کے موجودہ چیئرمین عبدالحافظ بر نے صفائی کے ٹھیکے، ایڈوائزرزکی تقرریوں و دیگر امورکی مد میں مجموعی طور پر48کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کی ہے۔ سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے رواں سال مارچ میں انتخابات ہوئے تھے جس میں6 ماہی گیر ڈائریکٹرزاور ایک غیر ماہی گیر ڈائریکٹر منتخب ہوا جبکہ حکومت کی جانب سے 8 ڈائریکٹرزتعینات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں42کروڑ جمع تھے۔ 3ماہ کے دوران چیئرمین نے32 کروڑ خرچ کرڈالے، سوسائٹی کے اپنے100کے قریب خاکروب ہونے کے باوجودچیئرمین نے گذشتہ ماہ 22 لاکھ روپے ماہانہ کے عوض صفائی کاٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دے دیا جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نہیں لی گئی، اس پر6 منتخب ڈائریکٹرز نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت چیئرمین کو نئی تقرریوں کا اختیار حاصل ہے اور نہ ہی وہ کسی کو نوکری سے فارغ کرسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے6ایڈوائزرزکو خلاف ضابطہ بھرتی کرلیا، جن کی مجموعی تنخواہ ماہانہ15 لاکھ روپے بنتی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ہوتے ہوئے ایڈوائزرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ علاوہ ازیں موجودہ چیئرمین ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کرنے کے بجائے مبینہ طور پر سوسائٹی کے اکاؤنٹس سے اخراجات بورڈ آف ڈائر یکٹرزکی منظوری کے بغیر کررہے ہیں جب کہ سوسائٹی ماہی گیروں سے مختلف مد میں ٹیکسز بھی وصول کررہی ہے جس کا ریکارڈ بھی واضح نہیں ہے۔ یاد رہے کہ نثار مورائی اور دیگر سابقہ چیئرمینز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے روبرو بیانات دیے تھے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سے کروڑوں روپے کا بھتہ لیاری گینگ لارڈز اور انتہائی اہم شخصیات کو فراہم کیا جاتا رہا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آ کر دیکھوں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں بالخصوص پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ میں بھی ان پرلطف نظاروں سے محظوظ ہونے اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آکر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ براہ راست دیکھوں گا جب کہ اس موقع پر عامر خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بھی بالترتیب 200 اور 171 روپے کم ہوگئیں۔ جس کے نتیجے میں تولہ قیمت 52ہزار850اور 10 گرام 45ہزار300 روپے رہ گئی، چاندی کی تولہ قیمت 770 اور 10 گرام 660 روپے پر برقرار رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1267ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 27 سینٹ گھٹ کر 16.70ڈالر فی اونس ہو گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی : (ملتان )ڈائریکٹر جنرل نیب عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کالج طلباءکی بہترین تعلیم وتربیت کررہا ہے جو کہ آج کے دور میں انتہائی ضروری ہے طلباءکو چاہئے کہ اساتذہ کی بتائی باتوں پر عمل کریں اچھا انسان بننے کیلئے ا چھی تربیت اور اچھا اخلاق بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کالج بوائز کیمپس میں نئے آنے والے طلباءکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر طاہر مقبول نے کہا ہے کہ پنجاب کالج کا مشن ایک بہترین نسل تیار کرنا ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد مختار باجوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب مبشر گلزار کے علاوہ اساتذہ اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) شاداب خان کی شاندار پرفارمنس نے آئی سی سی کو ”پریشان“ کر دیا اور دوسرے میچ کے فوری بعد انہیں طلب کر کے ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ کے ہیرو شاداب خان کو میچ کے فوری بعد اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ”ڈوپ ٹیسٹ “ کے لئے بلا لیا اور ڈوپ ٹیسٹ لی۔ ڈوپ ٹیسٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ معمول کی کارروائی ہے اور ڈوپنگ ایجنسی کسی بھی کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ کے لئے بلا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شاداب خان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انتہائی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد انہیں ڈوپ ٹیسٹ کیلئے طلب کر لیا گیا۔ اس کے باعث وہ پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔ شائقین کرکٹ یہ سوال کر رہے ہیں کہ انتہائی عمدہ کارکردگی دکھانے پر ہی شاداب خان کو ڈوپ ٹیسٹ کیلئے کیوں طلب کیا گیا ہے۔ اس سے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ جیسے آئی سی سی کو شک ہے کہ ان کی کارکردگی کے پیچھے ان کی محنت کا نہیں بلکہ ’نادیدہ‘ دواﺅں کا ہاتھ ہے۔