اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ این ای ڈی اور ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزکے اشتراک سے سندھ اسپورٹس گالاکاباقاعدہ آغازہوگیا۔ پروگرام کا آغاز مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے مشعل روشن کرکے کیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر سے4 2 جامعات، سندھ اسپورٹس گالا میں حصّہ لے رہی ہیں۔
اس پانچ روزہ سندھ اسپورٹس گالا میں 10 ایونٹس کروائے جائیں گے جن میں سے طالبات کے لیے چار جب کہ طلبا کے لیے چھے مقابلے ہوں گے۔ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے این ای ڈی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کی جامعات کو چاہیے کہ وہ جسمانی کھیلوں کو فروغ دیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آج کے نوجوان کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا انتہائی ضروری ہے جب کہ فٹ بال، والی بال، ہاکی، کرکٹ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس وغیرہ یہ ایسے کھیل ہیں جن کا باقاعدہ انعقاد مثبت نتائج کا ضامن ہے۔ اس لیے ہمیں آج کھیلوں کو رواج دے کر اپنے میدان آباد کرنا ضروری ہیں تا کہ اپنے نوجوانوں کے ذریعے معاشرے کو صحت مند بنایا جاسکے۔
جامعات کی سطح پر جسمانی کھیلوں کی اہمیت کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ آج کا نوجوان کھیلوں جیسی سرگرمی سے دُور ہوکر سائبر کرائم سے نزدیک ہورہا ہے، ایسے میں جامعات کو چاہیے کہ جسمانی کھیلوں کے مواقع فراہم کریں تاکہ اس تعمیری سرگرمی کی بدولت معاشرے کی بہتری آسکے۔
ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا شکریہ ادا وائس چانسلر این ای ڈی کا کہنا تھا کہ ہماری جامعہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم طلبا اور طالبات میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دیں۔ یاد رہے کہ گیمز کے اختتام پر تقسیمِ انعامات کی تقریب 30 اکتوبر کو این ای ڈی یونی ورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میںسہ پہر تین بجے منعقدکی جائے گی، جس میں جیتنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (پشاور) جامعہ پشاور کے شعبہ داخلہ جات نے ایم اے اور ایم ایس سی سیشن 18-2017ءکے داخلوں کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر ایڈمشن علی اصغر جان کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے اور انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔حافظ قرآن ٹیسٹ 23 اکتوبر کوہوگا جبکہ اسپورٹس ٹرائلزکا اہتمام 25 تا27 اکتوبر کیاجائیگا۔
عبوری میرسٹ لسٹ 31اکتوبر کو اور فائنل 6 نومبر کو جاری ہوگی۔داخلے 7نومبر سے شروع ہوںگے ،کلاس کاآغاز 13نومبر سے کیاجائیگا۔اس کے علاوہ خیبرمیڈیکل کالج پشاورنے سپلیمنٹری امتحان 2016 ءپاس کرنے والے میڈیکل کے طلباءکو ہاﺅس جاب کے لئے اسپتالوں میں درخواستیں دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خیبرمیڈیکل کالج پشاورنےان طلباءکومطلع کیاہےکہ ہاﺅس جاب کی مختص نشستوں کیلئے خیبرٹیچنگ اسپتال،لیڈی ریڈنگ اسپتال اور حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔
طلباءکو مطلع کیا گیا ہے کہ اپنی درخواست بمعہ تعلیمی اسنادمتعلقہ اسپتالوں کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 19اکتوبرتک درخواستیں طلب کی گئی ہیں جبکہ انٹرویو 23اکتوبرکوہوںگے۔ادھراسلامیہ کالج یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2017-18ءکے داخلے 23 اکتوبر سے شروع ہوںگے۔ منتظم داخلہ جات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم 17اکتوبر تک جمع ہوںگے۔عبوری میرٹ لسٹ 18اکتوبر جبکہ فائنل 20اکتوبر کو جاری کی جائیگی۔ کلاسز 30اکتوبر سے شروع ہوںگی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں آج ٹی 20 میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
لاہور میں ہونے والے پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان شنواری سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق عمر امین، عامر یامین اور محمد عامر کو ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع نہیں مل سکا ہے جس کے باعث آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے محمد عامر کو شامل کیا جائے گا، جب کہ عمر امین اور عامر یامین کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔
عمر امین کے لیے فخر زمان یا احمد شہزاد میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا جب کہ عماد وسیم کو آرام دے کر عامر یامین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ٹاپ آرڈر میں کھلایا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں آج ٹی 20 میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
لاہور میں ہونے والے پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان شنواری سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق عمر امین، عامر یامین اور محمد عامر کو ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع نہیں مل سکا ہے جس کے باعث آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے محمد عامر کو شامل کیا جائے گا، جب کہ عمر امین اور عامر یامین کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔
عمر امین کے لیے فخر زمان یا احمد شہزاد میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا جب کہ عماد وسیم کو آرام دے کر عامر یامین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ٹاپ آرڈر میں کھلایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی /سائنس و ٹیکنالوجی)عالمی امداد ادارے ریڈ کراس نے کسی بھی قدرتی آفت میں ذندہ رہنے کے لیے ایک "ایمرجنسی بیگ" ایجاد کیا ہے جا کہ مشکل کی گھڑی میں ذندگی بچانے کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔
 
زلزلہ،سیلاب،لینڈسلائیڈنگ کا خیال خوفزدہ کر دیتا ہے تا ہم قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ ریڈ کراس اور دیگر ڈیز اسٹر منیجمنٹ اداروں سے وابستہ ہیڈ لے مینڈیلسن نے قدرتی آفات میں جان بچانے والی ضروری اشیا کی فہرست تیار کی ہے جن کا گھریلوں اور روز مرہ کے کاموں میں استعمال عام ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(جامشورو) سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ امتحانی نمبرز کے لئے فون نمبر مانگتے ہیں، جبکہ ہر دوسری لڑکی کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ذرائع کےمطابق ایک طالبہ نے انکشاف کیا کہ اساتذہ ان سے موبائل فون کا نمبر مانگتے ہیں اور ڈر کے مارے گھر میں بھی نہیں بتا سکتے۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ امتحانات میں اچھا رزلٹ چاہئے تو اپنا فون نمبر دے دو۔طالبہ نے انکشاف کیا کہ وائس چانسلر کو شکایت کی لیکن نتیجہ صفر رہا، اساتذہ کی یونین کے سامنے سب بے بس لگتے ہیں۔ طالبہ نے کہا کہ ڈر کے مارے گھر پر بھی نہیں بتا سکتے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔جامعہ این ای ڈی کے طالب علموں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا۔نیم کے بیج سے ماحول دوست ڈیزل تیار کرلیا۔
 
این ای ڈی یونیورسٹی میں چھاوں دیتے نیم کے درخت اب ماحول دوست فیول بھی فراہم کریں گے۔جامعہ این ای ڈی کےہونہارطلبائ نے نیم کے بیجوں سے ماحول دوست ڈیزل تیارکرلیا۔
بائیوڈیزل کالے دھویں سے بچائے گا۔بیج سے نہ صرف ڈیزل تیارکیا گیاہے بلکہ اس سے گلیسرین بھی نکالی گئی ہےجو ڈیزل کی قیمت کومزید کم کرنے میں مدد گارہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)چئیرمین ٹیو ٹا عرفان قصیر شیخ نے کہا کہ ہمارے چھ ہونہار طلبہ تیان جن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج میں اسکالرشپ پر کل چین روانہ ہوں گے۔
جہاں وہ دنیا کے اس بہترین کالج میں الیکٹریکل آٹو میشن کا تین سالہ ڈپلومہ کریں گے وہ ان طالب علموں اور ان کے والدین کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔
عرفان قصیر شیخ نے کہا ان بچوں کو چینی کالج کی طرف سے سکالرشپ دیا گیاہے جبکہ ٹریولنگ اور دیگر مد میں ٹیوٹاتقریباََ 17لاکھ کا خرچہ برداشت کرے گا۔انہوں نے کہا چینی کالج کی طرف سے ےہ سکالرشپ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا

 

 

ایمزٹی وی(صحت)کہا جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے ورنہ چہرے پر سفید داغ پڑ جاتے ہیں اور صحت خراب ہوجاتی ہے۔
دراصل طب مشرق میں کسی بھی چیز کے تین ممکنہ خواص ہوتے ہیں:سرد ،گرم اورمعتدل۔ دودھ کی تاثیر سردہے جبکہ مچھلی کی تاثیر گرم ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکمت اور آیورویدک طریقہ علاج،دونوں کے تحت سرد اور گرم تاثیر والی چیزیں ایک ساتھ کھانے کا ردعمل ظاہر ہوتا ہے۔جو جلد پر سفید لیکن بدنما دھبون کے علاوہ مختلف اقسام کی الرجی اور بخار تک کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔اس لیے روایتی طور پر مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ،دہی اور پنیر وغیر ہ کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔
جہاں تک جدید سائنسی تحقیق کا تعلق ہے، اب تک ایسا کوئی مصدقہ سائنسی مطالعہ سامنے نہیں آیا جو یہ ثابت کرے کہ مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پینے سے جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں۔ بلکہ بہت سی ایسی غذائیں دستیاب ہیں جن میں بیک وقت مچھلی، دہی اور دودھ شامل ہوتے ہیں اور انہیں دل کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی مفید پایا گیا۔اس حقیقت کی روشنی میں مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے صحت کے مسائل پیدا ہونے والا مفروضہ بے بنیاد لگتا ہے۔
البتہ اگر ہم غذائیت اور ہاضمے کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو معلوم ہوگا کہ مچھلی اور دودھ، دونوں ہی پروٹین سے بھرپور غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ کھانے کے نتیجے میں ہمارے نظامِ ہاضمہ کو دوہری محنت کرنا پڑتی ہے۔ مطلب یہ کہ دونوں غذاﺅں کو ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے کو ایک ساتھ دو طرح کی رطوبتیں خارج کرنا پڑتی ہیں۔ نتیجے میں مچھلی اور دودھ کو ایک ساتھ ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اس کا پہلا اثر تو ہمارے نظام ِہاضمہ پر ہی پڑ سکتا ہے جبکہ بیماریوں سے بچاﺅ کا قدرتی نظام (امیون سسٹم) منفی ہدف کا دوسرا ہدف بن سکتا ہے۔ لیکن اب تک اس بات کی تائید کسی سائنسی تحقیق سے نہیں ہو سکی۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خاس اقسام کی مچھلیاں کھانے کے بعد(یا پہلے) دوددھ پینے سے جلد پر دھبے یا الرجی کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔اس نکتے کی تصدیق ہونا باقی ہے

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)نجی اسکولوں میں من مانی فیسوں میں اضافے کے خلاف سی ویو پر واک کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں نجی اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کے خلاف ساحل سمندر پر واک کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 
واک کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر فیسوں میں من مانا اضافہ نامنظور کے نعرے درج تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص مافیا نے تعلیم کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے ، اسکول مالکان قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
فیسوں میں اضافے کے خلاف ہونے والی واک میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے آصف حسنین، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی کے عارف علوی نے بھی شرکت کی۔