اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف نے وزیراعظم،لیگی وزراءاور وزیراعلیٰ پنجاب کے لندن یاترا کے اخراجات پر سوالات اٹھا دیئے ، ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرائے گی
ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ حکمرانوں کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کون برداشت کررہاہے،اسحاق ڈارخصوصی طیارے پر تاجکستان گئے اورکروڑوں کاخرچہ وزارت کوبرداشت کرناپڑا،ان نے کہا کہ ملک مسائل کاشکارہے جبکہ حکومتی شخصیات لندن کے دوروں میں مصروف ہے،ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ لیگی قیادت نئے این آر او کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہی ہے ،نوازشریف کالندن پلان بھی ناکام ہوگا۔
فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری خزانے پر لندن میں شریف فیملی گھریلو جھگڑے نمٹا رہی ہے ،بتایا جائے کہ ہائی کمشنر لندن میں شاہد خاقان کے بجائے نوازشریف کا کیسے استقبال کررہا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ہڈیوں کی کمزوری یا آسٹیو پوروسز کو خاموش مرض کہا جاتا ہے جس کا احساس ہونا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔اس مرض کے دوران ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور وہ کمزوری کا شکار ہوجاتی ہیں۔
ہر دو میں سے ایک خاتون اور ہر چار میں سے ایک مرد اس کا شکار ہوتا ہے اور ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔مگر روزمرہ کی زندگی میں چند چیزوں کو اپنا کر آپ عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔
وزن اٹھاناچالیس سال کی عمر کے بعد خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، تو ہلکے وزن کے ڈمبل کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اٹھانے کی عادت اس کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ویٹ مشین، ڈمبل کی ورزشیں یا تیز چہل قدمی بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سرد میں درد کو اگر عالمی مسئلہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، دنیا بھر کے لوگوں کی اکثریت سر کے درد میں مبتلا ہے۔ سر میں درد ہونے کی متعدد وجوہ ہوسکتی ہیں جیسے کام کا دباؤ، پریشانی اور ذہنی تناؤ (ٹینشن) وغیرہ سر میں درد کا شکار صرف مرد حضرات ہی نہیں ہوتے بلکہ خواتین اور بعض اوقات کم عمر نوجوان بھی سر میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ کیفیت اتنی عام ہوگئی ہے کہ لوگ اس کا علاج کروانے کےلیے اب ڈاکٹرز کے پاس جانے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کرتے بلکہ بغیر ڈاکٹری نسخے کے کسی بھی میڈیکل اسٹور سے دوائیاں خرید کر کھالیتے ہیں۔
یہ دوائیاں وقتی طورپرتو اثر کرتی ہیں لیکن جیسے ہی ان کااثر ختم ہوتا ہے، درد دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔ تاہم دردِ سر سے ہمیشہ کےلیے جان چھڑانا ممکن ہے اور اس کےلیے ڈاکٹر کے پاس جانے یا کڑوی دوائیاں استعمال کرنے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ جسم کے کچھ حصوں پر مساج کرنے سے صرف 5 منٹ میں سر کے درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سر میں درد کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں کسی کو آدھے سر کا درد ہوتا ہے تو کسی کو آنکھوں کے اوپری حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔ لہٰذا وہ افراد جو اپنی آنکھوں میں یا ان کے ارد گرد درد محسوس کریں تو انہیں چاہیے کہ دونوں بھنوؤں کے درمیانی حصے پر 60 سیکنڈ تک دائرے کی شکل میں مساج کریں۔ اس طریقے پر عمل کرکے سر کے درد میں فوری آرام آتا ہے۔
گردن کے پچھلے حصے پر جہاں سے کھوپڑی شروع ہوتی ہے، اس سے تھوڑا اوپر کی جانب ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔ یہ طریقہ مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد میں آرام دلاتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ بلوچستان)محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما اور گرما کے دوران تعطیلات میں 15روز کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سمر اور ونٹرزون میں تعطیلات ڈھائی ماہ کے بجائے 2ماہ ہو نگی،ونٹر زون میں سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 28فروری تک ہوں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سمر گرمی کی طویل تعطیلات یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگز میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
team 
بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک پانجویں، انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے، بھارت کے روہت شرما ساتویں، جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی آٹھویں، جنوبی افریقہ ہی کے ہاشم آملہ نوویں اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن دسویں نمبر پر ہیں۔
btsman 
باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پہلی پوزیشن پر ان کا قبضہ برقرار ہے۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نوویں اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دسویں نمبر پر ہیں۔
baller 
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کی بات یہ ہے کہ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا جھنڈا ”لہرا“ رہا ہے اور محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، انگلینڈ کے بین سٹوکس چوتھے، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز
پانچویں، آسٹریلیا کے جیمز فالکنر چھٹے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ساتویں، انگلینڈ کے معین علی آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نوویں اور آسٹریلیا کے مچل مارش دسویں نمبر پر ہیں۔
 
allrounder

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹر)ایک نئی تحقیق کے مطابق خود کو اوردوسروں کو معاف کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسے جانچنے کے لیے ماہرین نفسیات نے 148 نوجوان مرد وخواتین کو سوالنامے بھرنے کو دیئے جن میں ان کو زندگی بھر رہنے والا ذہنی تناﺅ، معاف کرنے کی عادت اوران کی ذہنی وجسمانی صحت کے بارے میں سوالات کیے گئے۔
اس میں ماہرین نے کسی شخص کو پوری زندگی لاحق ہونے والے ذہنی تناﺅاور معاف کرنے کی عادت اور معاف نہ کرنے والے افراد کے رویے اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت کا بھی جائزہ لیا۔ تحقیق میں 2 گروہ سامنے آئے جو لوگ دوسروں کو معاف نہیں کرتے تھے ان میں ذہنی تناﺅ اور جسمانی امراض زیادہ دیکھے گئے جب کہ خود اپنے اور لوگوں کو معاف کرنے والے افراد کی دماغی، نفسیاتی اور جسمانی کیفیت دیگر کے مقابلے میں بہت اچھی تھی۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ دوسروں کو معاف کرتے رہے ان میں ذہنی تناﺅ نہ ہونے کے برابر تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ معاف کرنے پر قدرت نہیں رکھتے تو اس کا دباﺅ ناقابل گمان انداز میں اثر انداز ہوتا ہے اور اس سے فرار کا کوئی راستہ بھی نہیں ہوتا۔ماہرین کے مطابق اگرچہ اس کی وجہ بیان کرنا مشکل ہے لیکن شاید معاف کردینے سے ذہن میں بار بار اٹھنے والا جذبہ انتقام انسان کو مسلسل پریشان کرتا رہتا ہے۔
اس کے علاوہ ماہرین نے نوٹ کیا کہ معاف کرنے کے بعد لوگ میں اپنے ذہنی تناﺅ کو بہتر انداز میں دور کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معافی اور درگزر سے دباﺅاور ذہنی امراض صفر ہوجاتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ انسان معاف کرنے کی عادت کو اپنا شعار بنائے۔

 

 

ایمز ٹی وی (برطانیہ )ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ ان کے کئی طرح کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
 
برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق دن کا زیا دہ تر حصہ کر سی پر بیٹھ کر گزارنا کینسر ،دل کے امراض اور ہائی بلڈ پر یشر جیسی بیماریوں کا با عث بن سکتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹر ول اور شکر کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ذیا بطیس کا بھی سبب بن رہا ہے
اس لیے ضروری ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں ورزش اور چلنے پھرنے کی سرگرمیوں کو شامل کیا جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ )فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بیان کے مطابق فارم ڈی ، ڈی پی ٹی اور بی ای ایم ایس کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد محمد خان اچکزئی ایکسپو سینٹر یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں طلباءوطالبات نے حصہ لیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، رجسٹرار طارق جوگیزئی، فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈاکٹر شفیع محمد نے منعقدہ ٹیسٹ کا جائزہ لیا اور بلوچستان یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے پرئیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ 30اکتوبرسے13نومبر تک توسیع کر دیگئی ہے.

فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، امتحانی فیس 3ہزار600روپے اور امتحانی فارم کی قیمت200روپے مقرر کی گئی ہے.

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوم اور سال ودوم باہم کے امتحانی فارم 3نومبر تک تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،سال اول اور دوم کی فیس 3ہزار 600روپے جبکہ سال اول ودوم باہم کی فیس 6ہزار200روپے ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)چیئرمین پاکستان میڈیکل ڈینٹل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہری نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا طریقہ کار متنازع ہو گیا،میڈیکل کالجوں کے لئے رحجان ٹیسٹ کا پرانہ طریقہ کار بحال کیا جائے ، صوبہ پنجاب میں این ٹی ایس کے متنازع ہونے کے بعد سندھ میں اعتراضات سامنے آگئے ہیں،
تعلیمی بورڈز پر اعتراض کرنے کے بجائے نظام بہتر کیا جائے ،انھوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے نام پر مافیا کام کررہی ہے6سے7ماہ تک نتائج کو روک لیا جاتا ہے جس مسے ہزاروں طلبا اور والدین پریشان ہوتے ہیں ، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زریعے ٹیسٹ کا انعقاد کسی المیے سے کم نہیں