ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اس مرحلے میں قانون نافذکرنے والے ادارے ’’انٹیلی جنس اطلاعات ‘‘ کی روشنی میں آپریشنل کا رروائیوں کے ذریعے کراچی کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں، دہشت گرد گروپس، مختلف جماعتوں کے عسکری ونگزکے مالی ذرائع کے نیٹ ورک کا مکمل طور خاتمہ کریں گے۔ اس مرحلے کا مقصد عام انتخابات سے قبل کراچی میں’’ پرامن اور سازگار ماحول ‘‘ کو مکمل طور پر قائم کرنا ہے۔ وفاق کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاق کے اہم ترین حلقوں میں4سال سے کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے اہم ترین مشاورت اور جائزہ لیا گیا۔کراچی آپریشن کی موجودہ حکمت عملی پرمکمل طوراطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے کراچی آپریشن میں مزید تیز ی لانے اور آئندہ مرحلہ کواہم حکمت عملی کے تحت فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) احتساب عدالت میں پیشی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدرنے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے 3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنایا، نواز شریف کہتے ہیں کہ میرا جینا مرنا قائد اعظم کے پاکستان کے لیے ہے، یہ نوازشریف کو کتنی دفعہ باہر نکالیں گے، آج بھی 22 کروڑ عوام جانتی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، یہ نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ نظریہ پاکستان اور ریاست پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ صحافی نے جب کیپٹن صفدرسے پوچھا کہ آپ اورمریم نوازعدالت ساتھ کیوں نہیں آتے توانہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب سیکیورٹی والوں سے پوچھیں، ویسے اگرآپ کہتے ہیں تو ہم دونوں یہاں بیٹھ جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصل کپتان میں ہوں عمران خان نہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ شرجیل میمن کی گرفتاری عدالتی احکامات کی تعمیل ہے، اس میں نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیرسماعت ہے اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجاز عدالت نے کیا، نیب نے عدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل میں ہوئی اس لیے گرفتاری میں کسی سے نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کسی سے کسی قسم کا فرق کسی بھی بنیاد پرروا نہیں رکھے گا، اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔ واضح رہےکہ نیب نے کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ شرجیل میمن کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل میمن کی بے شرمی سے گرفتاری نیب کس کو دکھانا چاہتا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بکی کے فکسنگ کے لئے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوا۔ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بکی کے فکسنگ کے لئے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہوا کیوں کہ میں نے بورڈ کو مطلع کرکے اپنا فرض ادا کیا، اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں تھی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خوف اس وقت محسوس ہوا جب اس حوالے سے خبروں میں اپنا چہرہ ٹی وی اسکرین پر دیکھا، ہر طرف یہی بات ہورہی تھی جس سے پریشانی محسوس کی تاہم اب ہر چیز معمول پر آچکی، ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل معاملات کا نارمل ہونا ضروری تھا اور اب کوئی مسئلہ نہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نےجیالوں کو آج شام لاہور کے بلاول ہاؤس میں بلا لیا۔ پیپلزپارٹی کےذرائع کےمطابق سابق صدر آج شام پارٹی کارکنوں سے لاہور میں خطاب کریں گے۔ آصف علی زرداری کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کا لائحہ عمل دیں گےجبکہ وہ این اے 120 لاہورکےنتائج کے حوالے سے بھی جیالوں سےبات کریں گے
ایمز ٹی وی (سندھ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہےکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں آسٹریلیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس کےمطابق ملاقات میں پاک آسٹریلیا باہمی تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہےاور امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔ آسٹریلیا کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک آسٹریلیا اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی معافی کو ان کے لیے رسوائی قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان کی معافی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’رسوائی اس کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے‘۔ عائشہ گلالئی نے جہانگیر ترین کے ایک بیان پر انہیں بھی شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیسز میں معافی مانگ لی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کیسز ختم کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا ریفرنس مسترد کردیا ہے جس کےبعد وہ قومی اسمبلی کی رکن برقرار ہیں۔
ایمز ٹی وی (ملتان ) پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کا کہنا ہےکہ ملک میں پہلی بار آئینی طریقے سے طاقتور خاندان کا احتساب ہورہا ہے، میاں صاحب نے انتخاب کرنا ہے کہ وہ جدہ رہنا چاہتے ہیں یا کہیں اور ،پاکستان میں ان کے رہنے کے لیے ایک ہی جگہ ہے جس کانام نہیں لینا چاہتے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو ورلڈکپ کا تحفہ دیا، موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، ایسی تقریریں نہ کریں جس سےآپ اداروں پر حملہ آور نظر آئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کی کال دینی چاہئے، اگر حکمرانوں نے اچھے کام کیے تو انہیں نئے الیکشن سے نہیں گھبرانا چاہئے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک دو روز میں لندن روانگی کا امکان ہے جہاں وہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گی ۔ مریم نوازخصوصی طیارے پر صبح کے وقت لاہورسے اسلام آباد گئیں جہاں وہ احتساب عدالت میں پیش ہوئیں،پیشی کے بعد وہ اسی پرواز پر واپس لاہور پہنچ گئیں۔ ذرائع کےمطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اوروکلاء کی ٹیم قانونی مشاورت کےلیے جاتی امرا موجود ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ مریم نواز ایک دوروز میں اپنی والدہ کی عیادت کےلیے لند ن جائیں گی