اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں چینی سفیر کے قتل کے منصوبے کے حوالے سے خط کے بعد چینی سفیر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
چینی سفیر قتل کے منصوبے کا انکشاف ہونے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔
 
چینی سفارتخانے نے وزارت داخلہ کو سکیورٹی بڑھانے کی باقاعدہ درخواست دی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر اورنج میں پاکستان مخالف سابق کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر چوری کے مرتکب پائے گئے۔ ڈیرل ہیئر نے اس دکان میں چوری کی جہاں وہ ملازم تھے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے 9 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم چرانے اور غبن کے الزامات میں اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوئے کی لت کا شکار ہیں جس نے انہیں برباد کردیا ہے۔ ڈیرل ہیئر نے عدالت میں دکان کے مالک سے معافی مانگتے ہوئے چوری کی گئی رقم واپس کی۔ عدالت نے سابق امپائر کی 18 ماہ اچھے چال چلن کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں سزا نہیں سنائی، تاہم جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق قومی امپائر نے اپنے ہاتھوں اپنی عزت ختم کرلی۔ یاد رہے کہ ڈیرل ہیئر نے انگلینڈ سے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم پر 2006 میں بال ٹیمپرنگ کا جھوٹا الزام لگایا تھا جس پر پاکستان نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ متنازع امپائر کے خلاف نسلی امتیازی سلوک کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ڈیرل ہیئر 2008 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں ہمیشہ انارکی اور انتشار پھیلایا ہے اور دوسروں کو بھی احتجاج کا درس دیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج گلی محلوں میں الزامات کی سیاست شروع ہو گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں 47 کروڑ روپے کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی،عمران خان نوجوانوں اور نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،وہ منشیات کے پیسوں سے دوسروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں اگر ملک میں آپ کی حکومت آگئی تو سمگلرزبہت خوش ہوں گے اور خواتین پر بہت زیادہ حملے ہوں گے۔
عائشہ گلالئی نے عمران خان کے طالبان سے رابطوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا عمران اور طالبان کا ایک ہی موقف ہے وہ کہتے تھے کہ سیٹ چھوڑو اورچیئرمین پی ٹی آئی بھی کہتے تھے سیٹ چھوڑو،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا خطرہ ہے اور خطے میں داعش اٹھ رہی ہے ،اگر آپ حکومت کو کام کرنے نہیں دیں گے تو معیشت کیسے ترقی کرے گی،منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر حملے ہوجاتے ہیں مگرپی ٹی آئی کے جلسے میں پٹاخہ تک نہیں پھٹتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی عزت نہیں کرتے ،اگرآئینی ادارے انہیں بلاتے ہیں تو عمران خان انہیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ کارکنوں کو سڑکوں پر نکالوں گا،کیا آپ اداروں کو گالیاں دینے والا نیا پاکستان بنا رہے ہیں ۔
عائشہ گلالئی نے کہا میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے موقف کو تسلیم کیاان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا میں اس کا احترام کروں گی،عائشہ گلالئی نے کہا کہ اگر فیصلہ میرے خلاف آتا تو میں آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی اور ملک میں انتشار پھیلاتی ۔
منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ این اے 4 میں لوگوں نے پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور سیاہ پرچم لہرا دیئے کہ عمران خان نے ہماری ماﺅں بہنوں کے ووٹ کی عزت نہیں کی،ان کا کہناتھا کہ این اے 4 میں کرپشن کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اور عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے مفاد پرستوں کو پارٹی میں شامل کررہے ہیں اور آج ان کی پارٹی میں وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے نوجوان کی کوئی عزت نہیں

 

 

ایمزٹی وی(ملتان)قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی اینجیو گرافی کے بعد آج ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے پولیس کچھ دیر بعد مفتی عبد القوی کو ہسپتال سے لے جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق مفتی عبد القوی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک پولیس افسران انہیں لینے کے لیے ہسپتال نہیں پہنچے ہیں ۔
واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں کچھ روز پہلے گرفتار کرنے کے بعد چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
تاہم دوران حراست دو روز قبل ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایاگیاتھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)امام کعبہ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعودکے مشیر شیخ صالح بن حمید دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔
امام کعبہ شیخ صالح بن حمیداپنے دورے میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام حلال فوڈ پر منعقدہ سیمینارمیں شرکت کریں گے اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرامام کعبہ کا استقبال وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرعدالت نے انصاف نہیں کیا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین سے کھیلنا اور مرضی سے تبدیل کرنا کچھ طبقات کا موروثی کام ہے، ہمارے تین سابق فوجی سربراہ ملک سے باہر تھنک ٹینکس میں بیٹھے ہیں۔
 
پاکستان کو جس طرح کے بحران کا سامنا آج ہے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں تھا۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا اور عدالت عظمی نے مشرف کو آئین میں تبدیلی کا اختیار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کا مشورہ دیا تھا جس پرمیں نے انکار کیا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی رکنیت منسوخی کے لیے دائر عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ریفرنس کی سماعت کی اور تین دو کی اکثریت سے ریفرنس مسترد کیا۔ کمیشن کے ممبر پنجاب اور ممبر بلوچستان نے ریفرنس مسترد کرنے کی مخالفت کی اور اختلافی نوٹ لکھا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن میں گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی اور عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے حتمی دلائل دیے جب کہ اس موقع پر عائشہ گلالئی بھی الیکشن کمیشن میں موجود تھیں۔
عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں فیصلے پارٹی پالیسی سے انحراف کے متعلق ہیں۔ وکیل سکندر مہمند نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کر نے کیلئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ٹی وی چینلز پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں، لہذا گلالئی کو ان حقائق پر ڈی سیٹ کیا جائے، گلالئی نے جان بوجھ کر پارٹی پالیسی سے انحراف کیا اور وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن میں گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی اور عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے حتمی دلائل دیے جب کہ عائشہ گلالئی بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں فیصلے پارٹی پالیسی سے انحراف کے متعلق ہیں۔
وکیل سکندر مہمند نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کر نے کیلئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ٹی وی چینلز پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں، لہذا گلالئی کو ان حقائق پر ڈی سیٹ کیا جائے، گلالئی نے جان بوجھ کر پارٹی پالیسی سے انحراف کیا اور وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے ہدف کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
پولیو کے عالمی دن پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اپنے بچو ں کو پولیو سے بچانے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیووائرس موجود ہے، پولیو کے خلاف مہم کے نتیجے میں دنیا میں 16 ملین افراد چل پھررہے ہیں، ہم مخصوص علاقوں میں پولیو وائرس سے آخری لڑائی لڑ رہے ہیں جب کہ ہم پولیو کے خاتمہ کے ہدف کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے صحت محافظ ملک بھرمیں تمام بچوں تک پہنچ کرانہیں ویکسین دے رہے ہیں اوراس قومی مسئلہ سے نمٹنے میں مدد پر تمام سیاسی قوتوں، مذہبی رہنماؤں اوردفاعی فورسز کا شکرگزار ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن اور دیگر 11 ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 
اس موقع پر عدالت میں اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔
 
نیب حکام شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے مرکز میں ڈاکٹرز نے شرجیل میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں کا 3 بار معائنہ کیا ہے اور تمام ملزمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
 
دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات ذوالفقار شالوانی، سابق انفارمیشن افسر سارنگ چانڈیو، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہار منصور راجپوت، سابق سیکشن افسر الطاف میمن، پروپرائیٹر میڈیا پاور لنک سید نوید، سیکرٹری ایورنیو کنسیپٹس پرائیوٹ لمیٹڈ محمد حنیف، سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایورنیو کنسیپٹس عاصم امیر، ڈائریکٹر ایڈرٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سلمان منصور، گلزار علی اور روزنامہ میلان کے پروپرائٹر عمر شہزاد بھی شامل ہیں۔