ایمز ٹی وی (تجارت )محکمہ ریلوے نے مین لائن ون پر مسافروں کے لئے کرایوں کے رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مین لائن ون پر مسافروں کے لئے کرایوں کے رعایتی پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس اور خیبر میل کا پشاور سے لاہور تک اے سی بزنس کا کرایہ 1740 سے کم کرکے 900 روپے کر دیا گیا ہے جب کہ اٹک سٹی سے لاہور تک کرائے میں 670 روپے کی رعایت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریل کاروں اور تیز گام کے کرایوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت )صوبہ سندھ میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں کیلیے قائم صوبائی ادارہ اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ بذات خود کرپشن کا شکار ہو چکا ہے۔ ادارے کے موجودہ چیئرمین علم الدین بلو اور سابق چیئرمین سید ممتاز علی شاہ نے اس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے کافی کوششیں کیں لیکن وہ بھی تاحال رنگ نہ لا سکیں۔ تحقیقات کا تجربہ نہ رکھنے والے اور سیاسی سفارش پر افسران کی تعیناتی کے باعث اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ انسداد رشوت ستانی کی عدالتوں میں کرپشن کے کیسز پر سزاؤں کا تناسب سالانہ 5 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، تقریباً 1500 کیسز پر گزشتہ 5 برسوں سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اینٹی کرپشن عدالتوں میں تقریباً 15 سو کیسز گزشتہ 5 برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ ان میں 735 کیسز حیدرآباد کی اینٹی کرپشن کورٹ میں زیر التوا ہیں جبکہ کراچی کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں 170 کیس، سکھر کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں 485 کیسز اور لاڑکانہ ڈویژن کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں 103 کیسز التوا کا شکار ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے موجودہ چیئرمین علم الدین بلو اور سابق چیئرمین سید ممتاز علی شاہ نے انسداد رشوت ستانی کے صوبائی ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے متعدد اقدامات کیے لیکن پورا نظام کرپشن اور بدانتظامی کا شکار ہونے کے باعث ان اقدامات کے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔ صوبائی ادارے میں تعینات غیر متعلقہ اور سفارشی افسران کے باعث انسداد رشوت ستانی کیلیے قائم کردہ ادارہ خود کرپشن کا شکار ہوگیا ہے اور بعض اہم افسران مختلف اداروں کے ملازمین کے خلاف شکایتوں کی آڑ میں رشوت وصول کرتے ہیں۔ بعض محکموں کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جعلی درخواستیں بھی کرائی جاتی ہیں جبکہ ان درخواستوں کی وصولی کی اطلاع دے کر ان ملازمین اور افسران سے معاملات طے کیے جاتے ہیں اور لین دین کے بعد ان درخواستوں پر مزید کارروائی روک دی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طرح کی جعلی شکایات یا درخواستوں کا زیادہ شکار خاص طور پر ان محکموں کے افسران اور ملازمین کو بنایا جاتا ہے جن میں فنڈز کا استعمال زیادہ ہوتا ہے یا جو کرپشن کے حوالے سے زیادہ بدنام ہوتے ہیں ، ان محکموں میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز، محکمہ تعلیم ، محکمہ بلدیات ، محکمہ خزانہ ، محکمہ خوراک ، محکمہ آبپاشی اور دیگر محکمے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کے حقیقی کیسز میں بھی ایسے افسران خانہ پوری کیلیے صرف چھوٹے گریڈ کے ملازمین کے خلاف کیسز تیار کرکے آگے بڑھا دیتے ہیں اور افسران سے معاملات طے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گریڈ 17 سے اوپر کے گریڈز کے افسران کے خلاف کارروائی کرنا ویسے بھی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کیلیے پیچیدہ ہوتا ہے کیونکہ اس کیلیے چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں قائم اینٹی کرپشن کمیٹی ون پیشگی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ مذکورہ کمیٹی کا اجلاس تقریباً 6 ماہ کے وقفے کے بعد حال ہی میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری نے واضح کر دیا تھا کہ صرف درخواستوں اور سورس رپورٹ پر افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ٹھوس ثبوتوں کی روشنی میں مقدمات تیار ہونے چاہئیں، چیف سیکریٹری نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو ہدایت کی تھی کہ بلا جواز جعلی درخواستیں کروا کر افسران اور دیگر افراد کو بلیک میل کرنیکا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔
ایمز ٹی وی:( لاہور) کے اساتذہ کی آج محکمہ اسکولز ایجوکیشن میں انکوائریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے 19 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں جس میں اسکولوں کے ہیڈ ،ٹیچرز اور سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سیکرٹری اسکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
ایمز ٹی وی(میانمار/ تعلیم) راکھین کی حکومت نے شورش زدہ ریاست راکھین میں بچوں کے اسکولوں کو کھول دیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اس پیشرفت کو تشدد کے خاتمے کی ایک علامت قرار دیا ہے۔ تاہم تشدد کا شکار ہونے والے روہنگیا کی مہاجرت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میانمار کی ریاست راکھین میں حالیہ نسلی تشدد کے نتیجے میں بہت زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے حوالے سے ملکی حکومت نے کہا ہے کہ وہاں حالات مستحکم ہو گئے ہیں اور اس لیے وہاں اسکول کھول دیے گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی(نیویارک/تعلیم) 25 اکتوبراقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 260 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت کے ادارے یونیسکو کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 6 سے 7 سال کی عمر کے 260ملین بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔
ایمز ٹی وی:(لکھنو)معروف یونیورسٹیوں و انسٹی ٹیوٹس کی ،”کواک ریلی سائمنڈس“ (کیو ایس) ایشیا یونیورسٹی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2018 میں انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کانپور 59 ویں مقام پر ہے۔ گزشتہ سال کے مناسبت سے اس سال انسٹی ٹیوٹ کی رینکنگ میں 11 ہندسوں کی گراوٹ آئی ہے۔ امسال آئی آئی ٹی کان پور 48 ویں مقام پر تھا۔ ملک کے آئی آئی ٹی و انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) سمیت دیگر بڑے یونیورسٹیوں و انسٹی ٹیوٹس کی رینکنگ میں کچھ ہی انسٹی ٹیوٹ ایسے ہیں جن کی رینکنگ میں سدھار ہوا ہے۔ زیادہ تر انسٹی ٹیوٹس کی رینکنگ میں گراوٹ آئی ہے۔ ایشیا یونیورسٹی ر ینکنگ میں آئی آئی ٹی بامبے کا مقام 34 واں ہے۔ یہ گزشتہ سال کے مناسبت سے ایک پائیدان اوپر ہے۔ یہی واحد ایسا انڈین انسٹی ٹیوٹ ہے جو رینکنگ میں شامل چوٹی 100 انسٹی ٹیوٹس میں اپنا مظاہرہ سدھارنے میں کامیاب رہا ہے۔ کیو ایس رینکنگ میں آئی آئی دہلی کو 41 واں، آئی آئی ٹی مدراس 48 واں و آئی آئی ایس سی بنگلور کو 51 واں مقام حاصل ہوا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت )نیپرا نے عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا دیتے ہوئے صارفین سے 77 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیپرا نے عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن لاسز سمیت گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں صارفین سے اضافی 77 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کو وصولیوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ نیپرا کے تجویز کردہ وصولی ٹیرف کے مطابق سب سے زیادہ حیدرآباد کے صارفین پر بوچھ پڑے گا اور حیسکو صارفین 19 ارب روپے ادا کریں گے، میپکو صارفین پر 18 ارب روپے کا بوجھ ہوگا جب کہ گیپکو اور سیپکو صارفین 14 ارب روپے برداشت کریں گے۔ اسلام آباد کے صارفین 7 ارب روپے اور لیسکو صارفین سے 3 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔
ایمز ٹی وی( اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو انگلینڈ میں ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں امپائر نے آف اسپنر کے بولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی تھی۔ قواعد کے مطابق 14 روز کے اندر ان کے ایکشن کی جانچ آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں ہونا ہے جس کیلیے کرکٹر کوانگلینڈ کی لیب نامزد کردی گئی ہے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2 بار رپورٹ ہو چکا ہے، نومبر 2014 میں ابوظہبی میں ہی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ان کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد دسمبر میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا، اس وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد کی بجائے 31 پایا گیا تھا، جنوری 2015 میں انہوں نے غیر رسمی ٹیسٹ کروایا تو بھی ایکشن میں مسائل برقرار تھے، اپریل 2015 میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ٹیسٹ کے بعد ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا، اس کے بعد جون میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ دوبارہ مشکوک ایکشن کی زد میں آئے، جولائی 2015 میں ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی، یہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2016میں ٹیسٹ کلیئر کرلیا اور دوبارہ بولنگ کرنے کی اجازت مل گئی۔ واضح رہے انگلینڈ میں یکم نومبر کو ٹیسٹ میں بھی اگرمحمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تو وہ ایک بار پھر پابندی کی زد میں آ جائیں گے۔