ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان پاناما مقدمے میں سپریم کورٹ کے روبرو شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگیا تھا جبکہ عمران خان نے ساری منی ٹریل عدالت میں پیش کردی ہے جس کے بعد یہ مقدمہ ختم ہوگیا ہے ۔ اب ن لیگ کے وکیل کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے وہ صرف مقدمہ طویل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ن لیگی رہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلالپور جٹاں کا تھانہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان ہے، سپریم کورٹ ثبوتوں اور شہادتوں کے اوپر فیصلہ کرتی ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی بھی حنیف عباسی کا اسی طرح لحاظ کیا گیا ہے جس طرح سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں کیا تھا، سپریم کورٹ میں حنیف عباسی نے ایفی ڈیوٹ دیا کہ جہانگیر ترین کا نام پاناما پیپرز میں ہے، یہ بالکل جھوٹی بات ہے اور سپریم کورٹ اس بات پر انہیں تین سال کیلئے جیل بھجوا سکتی تھی۔ سپریم کورٹ ن لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے معاملے میں بھی تحمل کا اظہار کر رہی ہے ، یہ جس طرح کی سپریم کورٹ اور ججز کے بارے میں زبان استعمال کرتے ہیں اس پر انہیں جیل بھجوایا جا سکتا ہے لیکن سپریم کورٹ کے ججز سیاسی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہتے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) عمران خان کو لال شہباز قلندر کی درگاہ پر حاضری کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سیہون شریف درگاہ کے مجاوروں نے یہ سوچا ہوگا کہ یہ آدمی ناپاک ہے اور اس کے آنے سے درگاہ کی بے حرمتی ہوگی۔ وہاں کے مجاوروں نے عائشہ گلالئی کے الزامات سن لیے ہوں گے اس لیے انہوں نے ایک بد کردار شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی ہو۔ انہوں نے عمران خان کو داتا دربار آنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ عمران خان شاید داتا دربار آکر سلام کریں تو ہوسکتا ہے کہ خیر و برکت کے صدقے ان کی بد کرداری میں کمی آجائے۔ قبل ازیں پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے ساتھ مل کر پولیس نے بہترین کام کیا ہے اور آج پنجاب میں دوسرے صوبوں سے بہتر صورتحال ہے۔ یہ سب کچھ ہمارے پولیس کے شہدا کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر مرحلہ وار ٹھیک ہونے والی چیز ہے، تھانوں میں سائلین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے ذریعے آئی جی تک درخواستوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی فرانزک لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی ) واٹس ایپ اب صارفین کیلئے ویڈیو کال کے بعد گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس فیچر سے ناصرف وائس کال پر ایک سے زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔ ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورڑن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے کئی فیچرز میں اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس میں، اسٹوری اسٹیٹس، کلر اسٹیٹس فیچرز ایموجیز اور دیگر شامل ہیں
ایمز ٹی وی (صحت) بنگلہ دیش میں نمونیہ سے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے سستی ترین آکسیجن مشین تیار کرلی گئی۔ شیمپو کی بوتلوں کی مدد سے کامیابی سے نمونیہ کے مریض بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ جب غربت ڈیرا جمالے توبچوں کی جانیں بچانے کے لیے حل ڈھونڈنا ہی پڑتا ہے ۔ بنگلہ دیش میں ڈاکٹر کرسٹ نے آسٹریلیا میں کام کے دوران جو جدید مشینیں دیکھیں ان سے متاثر ہوکر نمونیہ کے علاج کے لیے شیمپو کی بوتلوں سے آکسیجن بوتل تیار کرلی، جو پھیپھڑوں کو مناسب آکسیجن فراہم کرکے لائف سیونگ مشین ثابت ہورہی ہے۔ اس طریقہ کار میں شیمپو کی بوتل میں پانی بھر کر اس کے ایک سرے کو کچھ پلاسٹک سپلائی ٹیوب سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ بچے ٹینک سے آکسیجن استعمال کرتے ہیں اور ٹیوب کے ذریعے اس شیمپو کی بوتل میںسانس خارج کرتے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے لگتی ہے۔ ڈاکٹر کرسٹ نے دو سال کی اسٹڈی کے بعد اپنی اس ایجاد کے نتائج میڈیکل میگزین میں شائع کرائے ہیں۔ سی پی اے پی ڈیوائس نے اسپتال کا سالانہ بل تیس ہزار ڈالرز سے کم کرکے چھ ہزار ڈالرز کردیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پہلے ہی نمونیہ کے علاج کے لیے سستے متبادل علاج تجویز کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب بھی نمونیہ سے متاثرہ ہر سات میں سے ایک بچہ موت کا شکار ہوجاتا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے تمام محکموں پر ہر طرح کے چالان جاری کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی، اب کسی بھی مد میں ادائیگی کے لئے صرف محکمہ مالیات کو ہی چالان جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور ان تمام چالان کی طباعت کے ایم سی پرنٹنگ پریس میں کی جائے گی، یہ بات انہوں نے نئے طباعت شدہ چالان کے اجراء اور محکمہ مالیات کے حوالے کئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میئر نے کہا کہ مختلف پلاٹوں کے لین دین، ٹرانسفر، موٹیشن، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کی دکانوں کے ٹرانسفر اور دیگر مختلف نوعیت کے کاموں کے لئے کے ایم سی کے مختلف محکمے اپنے اپنے طور پر چالان جاری کیا کرتے تھے جس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں پائی گئیں، چالان بینک میں جمع کرانے کے بعد مختلف افراد کے ایم سی کی املاک کے دعویدار بن جاتے تھے جس کا میئر کراچی نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈائریکٹرمیڈیا و پرنٹنگ پریس کو ہدایت کی کہ نئے چالان شائع کئے جائیں جس پر بک نمبر اور سیریل نمبر ڈالے جائیں تاکہ جعلی چالان جاری کرنے سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8برسوں میں کروڑوں روپے کے جعلی چالان جاری کئے گئے اور جعلی چالان جاری کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، انہو ں نے کہا کہ اب اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ایسے افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف کے ایم سی کے محکمہ مالیات کی جانب سے جاری کردہ چالان ہی وصو ل کریں بصورت دیگر ایسے چالانوں کو جعلی سمجھا جائے گا جو دیگر محکمے یا افسران جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی محکمہ کے ایم سی پرنٹنگ پریس کے علاوہ بازار سے چالان چھپواکر جاری کرے گا تو اسے جعلی تصور کیا جائے گا اور چالان پر دستخط کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، افسران یا تو اپنا رویہ درست کرلیں ورنہ انہیں عہدہ چھوڑنا ہوگا، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر کی بہتری کے لئے کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کریں گے۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی پرنٹنگ پریس میں شائع شدہ چالان بک محکمہ فنانس کے حوالے کی۔
ایمز ٹی وی(کراچی )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاکBسے صبح9:30بجے سے شام 4بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ 18اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ ہفتہ19 اگست کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر۔پیر21اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم اورمنگل 22 اگست 2017کوکیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈنے انٹرسال دوئم کے جنرل سائنس اورپری انجیئنرنگ گروپ کے نتائج کااعلان کردیا۔ زرائع کے مطابق انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمدنے انٹر میڈیٹ کے سائنس پری انجینئرنگ سال دوم اورسائنس جنرل سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2017ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کی تقریب سر سید گورنمنٹ ڈگری گرلز سائنس کالج کے آڈیٹوریم میں سہہ پہر تین بجے منعقد ہوئی۔ انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں کل30563امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ30203 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے13701امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب45.36% رہا۔
ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی سمیت سندھ کے نجی میڈیکل کالج ودینٹل کالجوں میں امسال انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے بغیر براہ راست داخلہ لینے والے طالب علموں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا.
نجی میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے والے ایسے طالب علموں کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں رجسٹر یشن نہیں کی جائے گی
۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سرکاری ونجی میڈیکل کالجوں میں داخلہ سال برائے2017-18کیلئے اپنی واضح پالیسی دیتے ہوئے 11اکتوبر کو اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیا تھا کی میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور ایم بی ڈی ایس میں داخلوں کیلئے امیدواروں کو ہر صورت این ڈی سی کے تحت منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنا لازمی ہوگی۔
ایمز ٹی وی: (کراچی ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 174میڈیکل کے طلبا کو وزیراعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کا پہلا کانووکیشن 17دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کانووکیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 3طالب علموں کو گولڈ میڈلز دیے جائیں گے پہلے کانووکیشن میں دیگر جامعات سے ماہرین تعلیم کو بھی مد عو کیا جائے گا
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تحت ڈینٹل کالج بھی فعال ہے اور امسال ڈینٹل کالج میں داخلے میرٹ پر دیے جائیں گے،
پروفیسر طارق رفیع نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے تحت شہر کے 3مقامات پر تشخیصی لیب قائم کی جائیں گی جہاں سستے اور معاری خون کے ٹیسٹ ، ایم آر آئی اور سٹی اسکین کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ 5سال کی مختصر مدت میں ےونیورسٹی میں 22شعبے مکمل کئے گئے ۔
ایمز ٹی وی(کراچی)سندھ کے میڈیکل وڈینٹل کالجز اور یکساں داخلہ پالیسی کے تحت انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا، صوبے کے 5مقامات پر انٹری ٹیسٹ میں 12ہزار 775طلبہ وطالبات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں 7ہزار 260طلبا نے شرکت کی، جوابات کی شیٹ ٹیسٹ کے فوری بعد ویب سائٹ پر جاری کردی گئی، این ای ڈی یونیورسٹی میں میڈیکل کالجوں اور جامعات میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے باعث یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گیئں اور ٹریفک کا دباﺅ بڑھنے سے امیدواروں کے ساتھ آئے والدین اور اہل خانہ پریشان ہو گئے
سندھ کے میڈیکل کالجوں اور جامعات میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے زریعے لیا گیا کراچی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی کے کانووکیشن گراﺅنڈ مین کیا گیا جس میں 7ہزار 260طلبہ وطالبات شریک ہوئے ، ایڈمیشن کمیٹی فارایڈمیشن ٹو میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت اسلم پیچوہو اور احکام نے انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوںنے طلبہ سے بات چیت کی،
پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سندھ کے میڈیکل کالجز کے یکساں داخلہ پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلے کے خواہشمند 25ہزار طلبہ وطالبات کے داخلہ ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔