اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں عثمان خان شنواری کی ’دھماکے دار‘ باﺅلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 103 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عثمان خان شنواری نے تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے صرف 21 گیندیں کروا کر ہی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں ۔ انہوں نے محض 8 کے مجموعی سکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ پہلی وکٹ 1 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمارا وکراما کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گری اور دنیش چندی مل بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان اوپل تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر نیروشن ڈیکویلا بھی عثمان خان شنواری کی تباہ کن باﺅلنگ کی تاب نہ لا سکے اور 8 ہی کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پانچواں شکار بھی عثمان خان شنواری نے ہی کیا جب 20 کے مجموعی سکور پر ملندا سری وردنا 6 رنز بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سری لنکا کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو 49 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 63 کے مجموعی سکور پر گری اور سیکوگ پراسانا 16 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ 85 کے مجموعی سکور پر آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور تھیسارا پریرا 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نوویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جیفری ویندرسے تھے جنہوں نے 2 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئیر کا دوسرا میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے انتہائی عمدہ اور تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی.

 

 

یمزٹی وی(کراچی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تاہم ملزم شرجیل انعام میمن 6 گھنٹے تک عدالت کے اندر بیٹھے رہے اور باہر نکلنے سے گریز کرتے رہے۔ دوسری جانب نیب کی ٹیم اور رینجرز اہلکار عدالت کے باہر کئی گھنٹے تک ان کے باہر نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ ملزم کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں گرفتاری روکنے کیلئے درخواست دائر کی لیکن چیف جسٹس نے سماعت سے معذرت کرلی۔ بعدازاں ملزم کے وکلا نے احتساب عدالت میں بھی درخواست دائر کی کہ وہ ازخود گرفتاری دینا چاہتے ہیں لیکن اس درخواست کی سماعت بھی نہیں ہوئی۔ شام پانج بجے وقت ختم ہونے اور عدالت بند ہونے کی وجہ سے شرجیل انعام کو باالآخر باہر آنا پڑا اور ان کے باہر نکلتے ہی رینجرز اور نیب ٹیم نے انہیں دبوچ لیا۔ اس دوران کافی دھینگا مشتی اور دھکم پیل بھی ہوئی جس کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر کے کپڑے پھٹ گئے اور گریباں چاک ہوگیا۔ دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی، سارنگ لطیب، یوسف کبورو، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے انعام اکبر، منصور راجپوت، سلمان منصور، الطاف حسین میمن، عمر شہزاد خان، سید نوید، گلزار علی اورمسعود ہاشمی شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد/تجارت) نیپرا نے حکومتی درخواست مسترد کرکے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر سربراہی نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کردی اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ میں دوسرے سیارے سے آنے والے ایلین ’جادو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا راز کھل گیا۔ بالی ووڈ میں آج تک بچوں کے لیے بےشمار فلمیں بنیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسی ہیں جنہیں صرف بچوں نے ہی پسند نہیں کیا بلکہ ان کا شمار آج تک ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انڈسٹری میں اپنے ڈانس اور ایکشن سے شہرت پانے والے اداکار ہریتھک روشن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

22773491 899747103517951 1684564154 n

 

فلم ’کوئی مل گیامیں ہریتھک روشن نے ذہنی معذور بچے کا کردار ادا کیا تھا جو عمر میں بڑا ہونے کے باوجود بچوں جیسی ذہنیت رکھتا تھا اور بچوں میں ہی خوش رہتا تھا لیکن فلم میں لیڈ رول میں ہونے کے باوجود ہریتھک سے زیادہ ’جادو‘ کا کردار مشہور ہوا تھا، جو دوسری دنیا سے آیا ہوا ایک ایلین تھا لیکن یہ بات آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ وہ کردار کس نے ادا کیا تھا لیکن بالآخر یہ راز 14 سال بعد کھل ہی گیا۔

22752654 899747106851284 569074942 n

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کوئی مل گیا‘ میں جادو کا کردار اداکار اندراودان پروہٹ نے ادا کیا جب کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے اس بات کو مداحوں سے پوشیدہ رکھا مگر کچھ عرصہ قبل فلم کی تصاویر لیک ہونے سے یہ راز افشا ہوا۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ نے تو ماہرہ کو شہرت دلائی ہی تھی تاہم چند روز قبل رنبیرکپور کے ساتھ متنازع تصاویرپرماہرہ دوبارہ پاکستان اور بھارتی میڈیا پرچھا گئیں تھیں۔ حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

pp

سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ میگزین کے سرورق پر پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئے فوٹوشوٹ کو بےحد سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

 

لیکن دونوں جانب کے اداکارنہ صرف ماہرہ کی حمایت میں کھڑے ہوئے بلکہ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے وہ جس کے ساتھ چاہیں گھوم سکتی ہیں۔ جب کہ ماہرہ نے ان تصاویرپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل لڑکا لڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)امیتابھ بچن نے گلے میں شدید تکلیف کے باعث معلوماتی پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے بھی شو بند کرنے کافیصلہ کرلیا۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نہ صرف فلموں کے بلکہ ٹی وی کے بھی مقبول ترین اداکار ہیں ، ان کا شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارتی ٹی وی کا نمبر ون پروگرام ہے جس میں امیتابھ ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر نہ صرف لوگوں کو مالداربننے کا موقع دیتے ہیں بلکہ اپنی دلچسپ باتوں سے گھروں پر موجود شائقین کو بھی خوب محظوظ کرتے ہیں۔ تاہم اب امیتابھ بچن اور کون بنے گا کروڑ پتی کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے۔ حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک بلاگ لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی خراب صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی میں مسلسل بولنے کے باعث ان کے گلا شدید متاثر ہوا ہے اور گلے میں سوجن ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف بولنے میں شدید تکلیف ہورہی ہے بلکہ کچھ کھایا پیا بھی نہیں جارہا۔ اوراس وقت وہ شدید تکلیف میں ہیں۔ خرابی صحت کے باعث وہ شو کو مزید آگے نہیں بڑھا سکتے لہٰذا شوانتظامیہ نے کون بنے گا کروڑ پتی کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ بگ بی نے کہا کہ ان کی حالت کافی دنوں سے خراب تھی لیکن شو کو درمیان میں چھوڑنا مناسب نہیں تھا لہٰذاانہوں نےاور انتظامیہ نے مل کر شو کی آخری قسط کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا امیتابھ بچن آخری قسط کی شوٹنگ کرارہے تھے کہ درمیان میں ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی تاہم انہوں نے اینٹی بائیوٹک اور درد کش دوا کھاکر شوٹنگ جاری رکھی اور جیسے ہی شو ٹنگ مکمل ہوئی امیتابھ فوراً گھر چلے گئے۔ امیتابھ بچن شو کو درمیان میں چھوڑنے پر بے حد شرمندہ ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ چند ماہ بعد دوبارہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ انہوں نےکامیاب شو منعقد کرنے پر شو کی انتظامیہ اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے ن لیگ کو ٹیک اوور کرنے کے بیان پر اب بھی قائم ہوں۔ اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیدھی بات کی جس سے سب ناراض ہوجاتے ہیں، شہبازشریف نواز شریف کے ایک تابعدار بھائی ہیں اس لیے ایک بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا کہا اور اس بیان پر قائم ہوں۔ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ میری گفتگو کے سیدھے مطلب ہوتے ہیں اس میں کوئی سازش کی بات نہیں، ہمیں نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھی کوئی اعتراض نہیں، صرف آنے والے وقت کی فکر ہے کہ اس طرح ہماری جماعت الیکشن میں کیسے جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا شہبازشریف ٹرپل ون کے بریگیڈیئر ہیں، اگر ایسا ہے تو الفاظ واپس لیتا ہوں، شہبازشریف کبھی نوازشریف کے حکم کے خلاف نہیں گئے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ مجھ پر جو تنقید کررہے ہیں مجھے نہیں پتا ان کے دل میں کیا ہے، میں جس کشتی کا سوار ہوں اس میں سوراخ کرنے والا نہیں ہوں، مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں جب کہ موسمی مینڈکوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی بلکہ ہمیں دہشت گرد کہہ کر ہماری پگڑی اچھالی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ریاض پیرزادہ نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ شہبازشریف پارٹی کو ٹیک اوور کرلیں جس پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب ریاض پیر زادہ نے اس حوالے سے ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ابتداہی میں لڑکھڑاگئی اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شارجہ میں کھیلے جارہے 5 ویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوورمیں اسے 2 وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمراوکرما تھے جو کہ بغیر کوئی رنز بنائے عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی چندیمل اگلی ہی گیند پرپویلین واپس لوٹ گئے انہیں بھی عثمان نے آؤٹ کیا، سری لنکن کپتان تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ ڈکویلا بھی کوئی رنز بنائے بغیر عثمان شنواری کا شکار ہوگئے۔ آخری ون ڈے کے لیے پاکستانی پلینگ الیون میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زماں ، امام الحق ، بابر اعظم ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، سرفراز احمد ، شاداب خاں ، عماد وسیم ، عثمان خان اور حسن علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-4 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مکران اور گوادر پورٹ کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے 100میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دیدی۔ صنعتکاروں اور تاجروں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس سے ان علاقوں میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔ پاکستان بلوچستان کے ان علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پہلے ہی ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ ایران مزید ایک سو میگا واٹ بجلی بیچنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے 100 میگا واٹ بجلی کو لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا فوری حکم دینے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو نیشنل گرڈ سے بھی ملایا جائے تاکہ آئندہ سال جب پاکستان کے پاس فاضل بجلی ہو تو ہم ان علاقوں کو بھی اپنی بجلی سپلائی کر سکیں اور ہمیں ایران سے بجلی درآمد کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ملکی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے سونے کی ایک تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے آغاز پر فی تولہ سونا 53 ہزار 50 روپے کا تھا جس کی قیمت ہفتے کے اختتام پر 150 روپے کمی کے بعد 52 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی ہفتہ وار بنیاد پر 129 روپے کمی کے بعد 45 ہزار 342 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کمی کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں جہاں ایک ہفتے میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوگیا اور نرخ 1 ہزار 280 ڈالر فی اونس ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سونے کی طرح چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کم ہوکر 760 روپے اور 10 گرام بھاؤ 17.15 روپے کمی سے 651.42 روپے ہوگیا ہے۔